09/06/2025
مسائل ہماری زندگی کا حصہ ہیں، جب ہمیں کچھ چیزوں سے لگاؤ ہو اور اس سے منسلک مسائل کا سامنا کرنا پڑے تو وہاں ہماری جذباتی پختگی کا اصل امتحان ہوتا ہے۔ ہمارے پاس موجود علم اور شعور کا اصل اور عملی امتحان بھی تب ہوتا ہے جب ہم سچویشن میں جاتے ہیں اور اکثر ہم سخت یا غیر متوقع ردِ عمل دے بیٹھتے ہیں۔ ایسے میں آپ کو شرمندگی کے احساس سے گزرنے (غلطی کے بعد افسوس کا اظہار فطری ہے) کے بعد خود سے کئی سوال پوچھنے چاہیے کہ کیوں آپ کا ردِ عمل غیر متوقع تھا؟ وہ کونسے جذبات یا نظریات ہیں جو آپ کی سمجھ سے فی الحال باہر ہیں؟ آپ نے غلطی کرکے کیا سیکھا؟ لوگ اکثر بری سچویشن کے غم میں ڈوب جاتے ہیں، ماتم منانے کے بعد سوچتے نہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ اس وڈیو میں اپنے ذاتی تجربے سے کچھ باتوں کا تذکرہ کیا ہے مسائل سے نمٹنے اور زندگی میں چل رہے مختلف پیٹرن کو توڑنے کے لیے۔