Medico Life

Medico Life Health problems and their solutions according to World Health Organization & expert of that field

07/09/2025
بڑھاپے کی چند نشانیاں !1۔ پینٹ شرٹ کے بجائے شلوار قمیض پہننے کو دل کرتا ہے۔ 2۔ محفل میں جہاں گِٹے گوڈوں کے درد پہ بات ہو...
31/08/2025

بڑھاپے کی چند نشانیاں !

1۔ پینٹ شرٹ کے بجائے شلوار قمیض پہننے کو دل کرتا ہے۔

2۔ محفل میں جہاں گِٹے گوڈوں کے درد پہ بات ہو وہاں فورا کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔

3۔ کھٹی ڈکاروں اور بد ہضمی سے بچاو کے مضامین میں دلچسپی یکلخت بڑھ جاتی ہے۔

4۔ ہر ایک گھنٹے بعد قیلولہ کرنے کا دل کرتا ہے۔

5۔ آج سے دو سال پہلے کی اپنی تصاویر پہ دل فدا و قربان ہوتا ہے۔

6۔ خالص شہد، کلونجی اور دارچینی کی افادیت پہ سیر حاصل گفتگو کرنے کا شوق پیدا ہوجاتا ہے۔

7۔ اپنے ہم عمر لوگ یا خود سے چھوٹوں کو بھائی جان یا باجی کہنے سے تسکین ملتی ہے۔

8۔ ہاتھ کی گھڑی خریدتے وقت ڈیزائن سے زیادہ اس بات کا خیال رہتا ہے کہ ہندسے بڑے بڑے ہوں۔

9۔ فیشنی ٹائٹ کپڑے زہر لگنے لگتے ہیں۔

10۔ خوامخواہ غصہ آنے لگتا ہے۔

12۔ ٹی وی دیکھتے ہوئے نیند آنے لگتی ہے۔

13۔ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے بعد تین بار گننے پہ بھی تسلی نہیں ہوتی۔

14۔ دروازہ لاک کر کے دو بار چیک کر کے ہی چین آتا ہے۔

15۔ گاڑی پارک کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک یہی وہم ستاتا ہے کہ ہیڈ لائٹس آن ہیں۔

16۔ سادگی اور کفایت شعاری پہ لیکچر دینے کو دل کرتا ہے۔

17۔ باہر کے کھانوں میں نقائص نظر آنے لگتے ہیں۔

18۔ سالن میں سے ادرک، پودینہ اور ہرا دھنیا چن چن کر کھانے کو دل کرتا ہے۔

19۔ کسی کی بیماری کے بارے میں سنیں تو اس کی ساری نشانیاں خود میں محسوس ہوتی ہیں۔

20۔ ایک موزہ کالا اور ایک گہرا نیلا پہن کر لگتا ہے کہ کسی کو فرق محسوس نہیں گا-

21- اپنی سگی بیوی سے پیار ھو جاتا ھے۔
———
شکریہ

یرقان (Jaundice) کیا ہے؟یرقان ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد، آنکھوں کی سفیدی اور بعض اوقات پیشاب کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے۔ ی...
29/08/2025

یرقان (Jaundice) کیا ہے؟

یرقان ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد، آنکھوں کی سفیدی اور بعض اوقات پیشاب کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب خون میں ایک مادہ بلِیروبن (Bilirubin) کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے۔



یرقان کی وجوہات

یرقان کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جن میں سب سے اہم یہ ہیں:
1. جگر کی بیماریاں – جیسے ہیپاٹائٹس (پیلا یرقان)، فیٹی لیور یا جگر کا کینسر۔
2. خون کی بیماریاں – جیسے خون کے سرخ خلیات (RBCs) کا زیادہ ٹوٹنا (Hemolysis)۔
3. بائل ڈکٹ کی رکاوٹ – پتھری، رسولی یا سوجن کی وجہ سے بائل (صفرا) کے بہاؤ میں رکاوٹ۔



علامات (Signs & Symptoms)
• جلد اور آنکھوں کی سفیدی کا پیلا ہونا
• پیشاب کا گہرا زرد یا بھورا رنگ
• بھوک کم لگنا
• متلی یا قے
• جسمانی کمزوری اور تھکن
• بعض صورتوں میں بخار اور پیٹ میں درد



تشخیص (Diagnosis)
• خون کے ٹیسٹ (LFTs: Liver Function Tests)
• الٹراساؤنڈ یا سی ٹی اسکین
• ہیپاٹائٹس وائرس کے ٹیسٹ



علاج (Treatment)

علاج اس بات پر منحصر ہے کہ یرقان کی اصل وجہ کیا ہے:
• ہیپاٹائٹس کی صورت میں آرام، صحت مند خوراک اور ادویات دی جاتی ہیں۔
• پتھری یا رکاوٹ کی صورت میں سرجری یا اینڈوسکوپک علاج کیا جا سکتا ہے۔
• خون کی بیماری کی صورت میں مخصوص علاج اور ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔



احتیاطی تدابیر (Prevention)
• صاف پانی پینا اور غیر معیاری کھانے سے پرہیز
• ہیپاٹائٹس بی اور اے کی ویکسین لگوانا
• الکوحل اور نقصان دہ دواؤں سے اجتناب
• حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنا



📌 خلاصہ:
یرقان بذاتِ خود ایک بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے جو مختلف بیماریوں کی وجہ سے ظاہر ہو سکتی ہے۔ اس کی صحیح وجہ جاننے کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے تاکہ بروقت علاج کیا جا سکے۔

29/08/2025

پرہیز علاج سے بہتر ہے

27/08/2025

دوستوکیا خیال ہے😉
24/08/2025

دوستوکیا خیال ہے😉

24/08/2025

دماغ کے لیے روزانہ 7-8 گھنٹے

نیند زہر کے اثرات دور کرتی ہے

22/08/2025

06/01/2024

تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائے انتہائی خطرناک ہے،لہذا اس سے پرہیز کریں

05/01/2024

سردی میں رات کو ایک یا دو بار پیشاب آناکوئی بیماری نہیں ہے،یہ نارمل عمل ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medico Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram