11/12/2025
عرس مبارڪ ۔ 🌟💫
• خاندان غوثیہ کے مشہور و معروف روحانی بزرگ سلطان السَالِکین، قَطْبُ الْاَقْطاب حضرت سیّدنا مخدوم قطب الدّین شاہ الؔھاشـمي ملتاني رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب آج 11 دسمبر، 2025ء ضلع گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں سے متصل بستی [پنڈی میانی شریف] میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے آپؒ کی اولاد، عقیدت مند، علماء مشائخ اور زائرین آپؒ کی دِین اسلام کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش شرکت کرنے کے لئے شرکت کرینگے ۔
آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی ولادت مغلیہ دور حکومت میں مدینہ الاولیاء ملتان میں ہوئی۔ آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ سترویں صدی عیسوی کے مشہور و معروف روحانی پیشوا گزرے ہیں۔ آپؒ کی ذات والا صفات اوصاف ظاہری و باطنی کی جامع تھی۔ اپنے عہد کے بہت عظیم عابد و زاہد تھے۔ آپؒ نہایت خلیق، متواضع تھے آپؒ ہر آنے والے کی تعظیم و تکریم کسی امتیاز کے بغیر کرتے تھے۔ آپؒ کی ذات پسندیدہ اور اوصاف برگزیدہ ہے اکثر غیر مسلم قبائل آپؒ کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوئے۔ آپؒ کی تمام عمر اشاعت اسلام اور احیائے سنت میں گزری۔ آپؒ کے اندر خاندان غوثیہ کی تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود تھیں۔ آپؒ اشراف و بنی ھاشم کے عظیم روحانی پیشواء اور ہندوستان میں سلسلۂ سہروردیہ کے بانی امام حضور شیخ السلام ولمسْلمینْ، غوث العالمین حضرت مخدوم بَہاء الدینْ زڪَریا الؔھاشـمي سھروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فرزند ارجمند حضرت سیّدنا مخدوم شَہابْ الدّین اَنوار الؔھاشـمي سھروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی نسل مطہر سے ہیں۔
❞ ولی اللہ دے مردے ناہیں کردے پردہ پوشی،
دنیا اتے زندہ پھردے، رہندے نال خاموشی۔ ❝
مخدوم سیّد عدنانْ شاہ الؔھاشـمي ۔
إِدَارة نقابَةِ المخاؔدیمْ اَلهاشمية - (پاکستانْ)
11 دسمبر ، 2025ء ۔