Ziaa Astro Rohaniyyat

Ziaa Astro Rohaniyyat علم فلکیات، روحانی ایکٹ سائنسز علوم، کائناتی انرجی و فریکوئنسی وائبریشن و روحانی علوم سے علاج

🔆شرف شمس کا بہترین آسان مراقبہ  و عمل 🔆السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ لیں جناب شرف شمس کے لیے ایک خاص تحفہ جو آپ بآسانی...
03/04/2026

🔆شرف شمس کا بہترین آسان مراقبہ و عمل 🔆

السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ

لیں جناب شرف شمس کے لیے ایک خاص تحفہ جو آپ بآسانی کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے آسان و مفت اورکچھ نہیں مل سکے گا لیکن یہ مت سمجھ لیجیے گا کہ اس کا ہدیہ نہیں تو یہ کچھ بھی نہیں

بہرحال اس سال شرف شمس کے موقع پر ہم چند اہم خاص نقوش و طلسمات بنا رہے ہیں جن میں سے چند نقوش پیلے عقیق پر بھی ہوں گے ان شاء الله جن افراد کو نقش شرف شمس یا طلسم شرف شمس چاہیے وہ جلد رابطہ فرما لیں!

8 اپریل شمس کی ساعت میں آپ نے یہ مراقبہ کرنا ہے
شمس کی پہلی ساعت کراچی کے مطابق دوپہر 11:33 سے 12:33 کے درمیان ہو گی
اسی طرح دوسری ساعت شمس کی شام 6بجکر 50 منٹ سے 7 :48 کے در میان ہو گی

🌞 Advanced Cosmic Energy Amal Sharaf Shams 🌞

🔹 Step 1 تیاری (Preparation)
صاف جگہ پر بیٹھیں
رخ مشرق یا سورج کی طرف رکھیں
3 بار درود شریف پڑھیں
3 گہری سانسیں لیں (Slow inhale & exhale)

🔹 Step 2 اصل عزیمت
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم
يَا نُوْرُ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ
يَا عَزِيْزُ يَا فَتَّاحُ
اللّٰهُمَّ أَدْخِلْ فِيَّ نُوْرَ الشَّمْسِ
وَافْتَحْ لِيْ أبواب الرزق
ِّوالنجاح
وَاجْعَلْ لِيْ قُوَّةً وَجَذْبًا فِيْ كُلِّ شَيْءٍ
آمِیْن
📿 اسے 41 مرتبہ پڑھیں

🌀 🔹 Step 3 Cosmic Energy Meditation (اصل راز)

اب اصل طاقت یہاں سے شروع ہوتی ہے جو عمل مراقبہ کی صورت میں آپ نے کرنا ہے
🌟 آنکھیں بند کریں
🌟 سانس اندر لیتے وقت تصور کریں
👉 سنہری روشنی (Golden Solar Energy) آسمان سے آپ کے سر میں داخل ہو رہی ہے

🌟 سانس چھوڑتے وقت تصور کریں
👉 یہ روشنی پورے جسم میں پھیل رہی ہے
💫 Visualization (انتہائی پاورفل)
تصور کریں
آپ کے دل میں ایک چمکتا ہوا سورج بن چکا ہے ☀️
اس کی روشنی
✔️ رکاوٹیں جلا رہی ہے
✔️ رزق کھول رہی ہے
✔️ لوگوں کے دل آپ کی طرف مائل کر رہی ہے
🔁 Hidden Zikr (دل میں پڑھیں

يَا نُوْرُ يَا فَتَّاحُ يَا شَمْسُ
⏳ دورانیہ: 10 سے 15 منٹ

🔥 🔹 Step 4 سیلنگ (Closing)
آخر میں ہاتھ اٹھا کر دعا کریں
3 بار درود شریف
⚡ نتائج (Power Effects)
✔️ قسمت کھلنا (Luck Activation)
✔️ رزق میں غیر متوقع اضافہ
✔️ روحانی طاقت اور وجاہت
✔️ کشش (Attraction Aura) میں اضافہ
✔️ دشمنوں اور رکاوٹوں کا خاتمہ
🌟 خاص ہدایت (Important Tip)
یہ عمل صرف شرف شمس کے دن یا ساعتِ شمس میں کریں
اور نیت ہمیشہ مثبت رکھیں

اس مراقبہ کا نرجی فلو بڑھانے کے لیے کمنٹ میں حی قیوم لازم لکھیں

اب مزید ایک اہم بات بھی سن لیں بڑے کام کی بات ہے رزلٹ خود بتائے گا کہ کچھ انرجی آرہی ہے

یہ مراقبہ شوقین افراد ہر اتوار صبح سورج نکلنے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر کر سکتے ہیں
عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے

دعا گو!
Ateeq ur rahman ziaa
03082166121









شرفِ شمس 2026  نقشِ فتوحات (مکمل روحانی رہنمائی) السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ کچھ دن پہلے ہم نے زکر کیا تھا کہ ایک خا...
30/03/2026

شرفِ شمس 2026
نقشِ فتوحات (مکمل روحانی رہنمائی)

السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ
کچھ دن پہلے ہم نے زکر کیا تھا کہ ایک خاص تحفہ پیش کریں گے تو لیجیے جناب اس سے بڑھ کر آپ کو بہترین شئی ملنا محال سا ہی ہے
شرف شمس کا وقت یعنی
کائنات کے رازوں میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو عام نہیں ہوتے
یہ وہ اوقات ہوتے ہیں جب آسمانی طاقتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں اور انسان اگر اس وقت کو پہچان لے تو اس کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں

8 اپریل
سورج شرف کے درجے پر ہوگا، یعنی اپنی مکمل طاقت، نور اور اثر کے ساتھ جلوہ گر ہوگا

☀️ شمس کیا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے؟

علمِ نجوم میں شمس کو بادشاہ سیارہ کہا جاتا ہے
یہ صرف روشنی دینے والا ستارہ نہیں بلکہ انسان کی
✨ روح (Soul)
✨ انا (Ego)
✨ عزت و وقار
✨ قیادت اور اختیار
کا حقیقی نمائندہ ہے

یہ وہ قوت ہے جو انسان کو عام سے خاص بناتی ہے
🌟 زندگی میں شمس کے گہرے اثرات

اگر کسی انسان کے زائچے میں شمس مضبوط ہو تو
✔️ چہرے پر نور اور شخصیت میں کشش ہوتی ہے
✔️ لوگ خود بخود متاثر ہوتے ہیں
✔️ عزت، شہرت اور مقام حاصل ہوتا ہے
✔️ حکومتی یا بڑے اداروں میں کامیابی ملتی ہے
✔️ فیصلے مضبوط اور درست ہوتے ہیں
لیکن اگر شمس کمزور ہو تو

⚠️ بار بار ناکامی اور رکاوٹیں
⚠️ عزت میں کمی یا بدنامی
⚠️ خود اعتمادی کا فقدان
⚠️ دوسروں کے سامنے دب جانا
⚠️ قسمت کا ساتھ نہ دینا
🔱 شرفِ شمس کا راز کیا ہے؟
سال میں صرف ایک دن ایسا آتا ہے جب شمس اپنی بلند ترین طاقت (Exaltation) پر ہوتا ہے۔
یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب

✨ روحانی توانائی کئی گنا بڑھ جاتی ہے
✨ دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں
✨ نقش و تعویذات انتہائی مؤثر ہو جاتے ہیں
✨ بند دروازے کھلنے لگتے ہیں
اسی لیے ماہرینِ جفر اس وقت کو خاص اہمیت دیتے ہیں

📿 پیش کیا گیا نقش کیوں خاص ہے؟
یہ نقش عام نہیں بلکہ
🔸 علمِ جفر کے اصولوں پر تیار
🔸 خاص اعداد (روحانی کوڈز) سے مزین
🔸 اسمائے الٰہی کی ترتیب کے ساتھ
🔸 شمس کی طاقت کے مطابق ترتیب دیا گیا
یہ نقش دراصل ایک ( روحانی سرکٹ ہے ) جو کائناتی توانائی کو آپ کی زندگی میں منتقل کرتا ہے

🌈 نقشِ شرفِ شمس کے تفصیلی فوائد
✨ رزق اور دولت
بند کاروبار چل پڑتا ہے، آمدنی کے نئے راستے کھلتے ہیں
✨ عزت اور شہرت
لوگ عزت دینے لگتے ہیں، معاشرے میں مقام بنتا ہے
✨ کامیابی اور فتح
ہر کام میں آسانی، انٹرویوز، بزنس اور مقدمات میں کامیابی
✨ دشمنوں سے حفاظت
حسد، نظرِ بد اور مخالفین کے اثرات ختم
✨ روحانی طاقت میں اضافہ
دل مضبوط، یقین پختہ، اور اندرونی سکون حاصل
✨ قسمت کی بہتری
رکے ہوئے کام اچانک بننے لگتے ہیں

نقش بنانے کا طریقہ عمل
نقش کی چال آتشی مربع ہے یعنی 16 خانہ
نقش کی چال کمنٹ میں درج کر دی جائے گی اس کے مطابق نقش ترتیب سے لکھ لیا جائے
یعنی چال میں خانہ نمبر ایک جہاں لکھا ہے وہاں 8495 آئے گا جہاں نمبر 2 لکھا ہے اس خانہ میں 8486 آئے گا اس طرح مکمل چال کے مطابق سولہ خانہ
پر کر لیں یاد رہے نقش پر کرنے سے پہلے تسمیہ اور فرشتوں کے نام جیسے دیکھائیں گئے ہیں لکھ لیں
نقش کے نیچے خالی جگہ پر اپنا نام یا حاجت لکھ لیں

جب نقش مکمل ہو جائے تو اب نقش کی پشت پر درج ذیل شیر کی تصویر بنا لیں
اچھا شیر کی تصویر آپ پہلے سے ہی پرنٹ کروا لیں گوگل سے اس طرح کے شیر کا چہرہ آپ کو بآسانی مل جائے گا اسے ایک دن پیلے پرنٹ کروا لیں اور جس پیپر پر آپ پرنٹ کروائیں اسی پیپر کے پیچھے آپ نقش بنا لیں
بہرحال شیر کی تصویر پر جیسے دیکھایا گیا ہے طلسم بنائیں اس کے بعد جو کچھ لکھا ہوا دیکھ رہیں ہیں بس نقل کر لیں جیسے لکھا ہے اسی طرح اس کے بعد آخری گول دائرے میں حروف لکھ لیں یہ حروف سورہ آل عمران کی مشہور آیت قل الله الھم سے بغیر حساب تک کے ہیں
نقش کر زعفرانی سیاہی سے لکھ لیں یا بوجہ مجبوری لال کلر کے پوائنٹر سے ہی لکھ لیں
8 اپریل کو شمس می ساعات میں اس نقش کو لکھ کر ایک ساعت میں کام مکمل نہ ہو تو دُوسری ساعات میں مکمل کر لیں نقش مکمل ہونے کے بعد ہو سکے تو اس میں سونے کا ووق ڈال لیں یا کم از کم اس نقش کو گولڈن سنہری پنی میں لپیٹ لیں
اب نقش بنانے کے بعد جو پہلا اتوار آئے اس اتوار کو سورج نکلنے کے فورا بعد کسی ایسے مقام پر چلے جائیں جہاں سورج طلوع ہوتا نظر آئے کوشش کریں بلکہ لازم سورج نکلنے سے دس منٹ پہلے مشرق کی طرف منہ کر لیں نقش کو ہاتھ میں رکھیں اور سورہ شمس پڑھنا شروع کر دیں کوئی تعداد نہیں بس جتنی مرتبہ پڑھ سکیں پڑھ لیں اب جیسے ہی سورج طلوع ہوتا نظر آئے سورہ شمس پڑھنا بند کر دیں اور دعا کریں اے الله جس طرح تو نے اپنی قدرت سے اس سورج کو بلند روشن باوقار عزت والا بنایا ہے میرے لیے اس نقش میں وہی تاثیر عطا فرما دعا کہ کے بعد سورہ آل عمران کی آیت مکمل پنتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کر لیں اور نقش اپنے پاس پہن یا محفوظ کر لیں
اب روزانہ کسی بھی وقت تین مرتبہ سورہ شمس پنتالیس مرتبہ آیت اور اسم پاک یا حی یا قیوم 174 مرتبہ پڑھنا معمول بنا لیں ان شاء الله بہت جلد قدرت کے لا محدود کرشمات ظاہر ہوں گے ان شاء الله

خصوصی نوٹ :
یہ عام عمل آپ سب کے لیے دے دیا گیا ہے جو افراد خود لکھنا طاییں اجازت ہے کمنٹ میں حی قیوم لازم لکھیں
اور جو افراد مجھ سے میرا بنا ہوا نقشِ خاص لینا چاہیں وہ وقت سے پہلے رابطہ فرما لیں
ان شاء الله اس شرف شمس کی بہترین پاور فل وقت پر مختلف نقوش تیار کیے جائیں گے جن میں خاص طلسمات شامل ہوں گے

⚡ خاص روحانی ہدایت
یہ نقش صرف رکھنے کی چیز نہیں
یہ ایک انرجی ایکٹیویٹر ہے
✔️ یقین جتنا مضبوط ہوگا،اثر اتنا تیز ہوگا
✔️ نیت صاف ہوگی تو نتائج حیران کن ہوں گے
✔️ صبر اور تسلسل کامیابی کی کنجی ہے

🌙 اختتامی پیغام
شرفِ شمس کا وقت عام نہیں ہوتا
یہ قدرت کی طرف سے ایک سنہری موقع ہوتا ہے
جو لوگ اس لمحے کو پہچان لیتے ہیں وہ اپنی تقدیر کو نئی سمت دے دیتے ہیں
اگر آپ بھی
✔️ کامیابی
✔️ عزت
✔️ دولت
✔️ اور روحانی طاقت چاہتے ہیں
تو اس موقع کو ہرگز ضائع نہ کریں
دعا گو!
Atteq ur rahman ziaa

Ziaa Astro Rohaniyyat
03082166121








Cosmic Energy Graphicالسلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ  آج ارادہ تھا کہ نقش شرف شمس پوسٹ کروں گا لیکن اس میں چونکہ کام زیا...
27/03/2026

Cosmic Energy Graphic

السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ

آج ارادہ تھا کہ نقش شرف شمس پوسٹ کروں گا لیکن اس میں چونکہ کام زیادہ تھا اس لیے سوچا کہ ایک اہم گرافکس ہی شئیر کر دوں اگر چہ اس کا مکمل ورجن ہمارے آنے والے انرجی پینڈولم کورس کا حصہ ہو گا لیکن تمام احباب کے لیے اس کا عام استعمال درج کر دیتا ہوں
استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں بعد ازاں میرے لیے اور میرے والدین اور تمام مجھ سے جڑے افراد خاص کر میرے مشفق اساتذہ اکرام کے لیے لازم دعا کیا کریں جن کی جوتیوں اور شفقت کے صدقے ان علوم کی سمجھ بوجھ ہم کو حاصل ہو سکی چلیے اب مزید پڑھیے

🌀 Cosmic Energy Activation Symbol 🌀
یہ خاص کاسمک گرافک چاروں سمتوں (North, South, East, West) کی توانائی کو بیلنس کرتا ہے اور آپ کے اردگرد ایک پروٹیکشن فیلڈ بناتا ہے

🔹 فوائد
✔️ منفی توانائی (Negative Energy) کا خاتمہ
✔️ روحانی تحفظ (Spiritual Protection)
✔️ ذہنی سکون اور فوکس میں اضافہ
✔️ قسمت اور مواقع (Luck & Opportunities) میں بہتری
✔️ گھر یا آفس کی انرجی کو مثبت بناتا ہے

🔹 استعمال کا طریقہ
اس گرافکس کی اصل پیکچر میں کمنٹ میں پوسٹ کررہا ہوں آپ وہاں سے محفوظ کر کے اس کا بلیک پرنٹ آؤٹ اپنی مرضی و سائز کے مطابق نکلوا لیں

• اس تصویر کو اپنے موبائل وال پیپر پر رکھیں
• یا گھر / آفس میں North سمت کی طرف لگا دیں
• روزانہ چند لمحے اسے دیکھ کر مثبت نیت کریں
•گرافکس کے درمیان اپنی تصویر رکھ کر ہیلنگ کریں
•پانی کا گلاس رکھیں اور کوئی دعاپڑھ کر دم کریں پی جائیں ان شاء الله فوراً انرجی محسوس ہو گی
•اپنی فیملی کا نام ایک پرچی پر لکھ کر اس گرافکس کے درمیان رکھ دیں انشاء الله انرجی ملے گی
• جو بچے پڑھائی میں کمزور ہیں ان کی تصویر کے پیچھے رب زدنی والی مکمل دعا لکھ کر اس گرافکس کے درمیان رلھ دیں ان شاء الله جلد واضح فرق محسوس کریں گے

⚡ Tip
جب آپ اسے دیکھیں تو دل میں اپنی خواہش (Intention) رکھیں انرجی تیزی سے کام کرے گی

❗نوٹ اس گرافکس کو جب بھی رکھیں کپماس سے چیک کر کے اپنے گھر یا کمرے کے نارتھ ڈائریکشن کی طرف
رکھیں !
یاد رہے نارتھ ڈائریکشن کپماس سے معلوم کرتے ہوئے ہمیشہ زیرو 0 ڈگری پر ہی آئے گا

دعا گو!
Atteq ur rahman ziaa
03082166121






☀️ Golden Sun Exaltation Talisman | طلسمِ شرفِ شمس (درجۂ عروج) ☀️کیا آپ نے کبھی ایسا روحانی راز سنا ہے جو بادشاہت، عزت،...
25/03/2026

☀️ Golden Sun Exaltation Talisman | طلسمِ شرفِ شمس (درجۂ عروج) ☀️

کیا آپ نے کبھی ایسا روحانی راز سنا ہے جو بادشاہت، عزت، شہرت اور کامیابی کے دروازے کھول دیتا ہو؟

آج ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں ایک نایاب اور قدیم راز جو آپ کے ارد گرد ایسی انرجی پیدا کرتا ہے جو انسان کو دنیا میں مادی خواہشات کی آسانی فراہم کرتی ہیں

📖 کتاب خزانۂ اسکندر سے ماخوذ
ایک ایسا طلسم جسے صدیوں سے اہلِ علم و نجوم طاقت، حکمرانی اور اثر و رسوخ کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔

✨ یہ عام طلسم نہیں…
یہ ہے شمس کے درجۂ عروج (Exaltation Degree) کا طلسم
جب سورج اپنی مکمل طاقت، جلال اور بادشاہی مقام پر ہوتا ہے

🔥 درجۂ عروج کیا ہے؟
قدیم نجومیوں کے مطابق
جب کوئی سیارہ اپنے عروج پر ہو تو وہ ایسے ہوتا ہے جیسے کوئی شخص اپنی سلطنت میں بادشاہ ہو 👑

اسی لیے یہ طلسم دیتا ہے
✔️ عزت و وقار
✔️ لوگوں کے دلوں میں رعب
✔️ کامیابی اور شہرت
✔️ دشمنوں سے حفاظت
✔️ دولت اور خوشحالی

🌟 خاص راز
یہ طلسم اس وقت تیار کیا جاتا ہے جب
♈ سورج برج حمل (Aries) میں ہو
📍 خاص طور پر 19ویں درجے (18° سے 19°) پر

یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب
☀️ شمس اپنی انتہاء کی طاقت میں ہوتا ہے

🪬 طلسم کی روحانی ساخت
🔸 سامنے
تاج پہنے بادشاہ، ہاتھ میں نیزہ طاقت اور حکمرانی کی علامت

🔹 پیچھے
سورج کا نشان ☀️
شمس کی مہر (Seal)
اور اس کی روحانی سِگل

📜 قدیم کتاب کے مطابق جو شخص یہ طلسم اپنے پاس رکھے گا، وہ عزت پائے گا، بادشاہوں میں مقام حاصل کرے گا، اور لوگوں کے دلوں میں اس کا رعب ہوگا

💫 یہ صرف ایک تعویذ نہیں…
یہ ہے روحانی بادشاہت کا راز

━━━━━━━━━━━━━━━
🔮 اگر آپ چاہتے ہیں
✔️ ذاتی نام کے مطابق خاص طلسم
✔️ شرف شمس کے وقت تیار کردہ نقش
✔️ کامیابی، رزق اور غلبہ کے روحانی اعمال

📩 ابھی رابطہ کریں

Ziaa Astro Rohaniyyat
📞 03082166121
━━━━━━━━━━━━━━━

✨ اپنی روحانی طاقت جگائیں ✨

💠 اس خاص طلسم کا ہدیہ💠

پاکستان کے لیے 30000
اور ملک سے باہر افراد کے لیے 250ڈالر

مخصوص تعداد میں صرف یہ خاص طلسم عین وقت کے مطابق چھ عدد ہی بنائے جائیں گے

نوٹ: ہدیہ صاف لکھ دیا گیا ہے صرف خواہشن مند افراد ہی رابطہ کریں :

دعا گو!

🌀سیارہ شمس کے ہماری زندگی میں اثرات 🌀علمِ نجوم (Astrology) میں شمس (Sun) کو کائنات کا مرکز اور انسانی زندگی میں روح، اقت...
23/03/2026

🌀سیارہ شمس کے ہماری زندگی میں اثرات 🌀

علمِ نجوم (Astrology) میں شمس (Sun) کو کائنات کا مرکز اور انسانی زندگی میں روح، اقتدار اور روشنی کا سرچشمہ مانا جاتا ہے یہ صرف ایک سیارہ نہیں بلکہ انسان کے باطن اس کی اصل شناخت اور زندگی کے بنیادی ستونوں پر حکمرانی کرتا ہے

اگر پیدائشی زائچہ میں شمس مضبوط ہو تو انسان کی شخصیت میں جلال وقار اور کامیابی نمایاں ہوتی ہے اور اگر کمزور ہو تو زندگی کے کئی شعبوں میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی ہیں انسانی صحت کے مسائل کے ساتھ مخلتف معاملات میں رکاوٹ رہتی ہے خاص کر گورنمنٹ سے جڑے ہوئے مسائل

🔆آئیے اس کو ایک جامع مگر دلنشین انداز میں سمجھتے ہیں 🔆

☀️ شمس کن امور پر حکمران ہے؟
علم نجوم کے مطابق شمس درج ذیل اہم پہلوؤں پر اثر انداز ہوتا ہے

✨ 1 شخصیت اور خودی (Self & Identity)
شمس انسان کی اصل پہچان انا (Ego) اور خود اعتمادی کا نمائندہ ہے
مضبوط شمس والا شخص بااعتماد، باوقار اور قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ کمزور شمس احساسِ کمتری، ڈر اور تذبذب پیدا کرتا ہے

👑 2 اقتدار، عزت اور حکمرانی
شمس کو بادشاہ کا درجہ حاصل ہے، اس لیے یہ
سرکاری عہدے
قیادت
عزت و شہرت
پر مکمل اثر رکھتا ہے
ایسے افراد اکثر معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں

💰 3 رزق اور مالی استحکام
اگرچہ رزق میں دیگر سیارے بھی شامل ہوتے ہیں مگر شمس
باعزت روزگار
حکومتی فائدے
کاروباری اختیار
دیتا ہے
کمزور شمس کی صورت میں مالی مشکلات اور عزت میں کمی آ سکتی ہے

❤️ 4 باپ اور اعلیٰ شخصیات سے تعلق
شمس خاص طور پر
والد
اساتذہ
حکمران طبقہ
سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے
اگر شمس خراب ہو تو والد سے دوری یا اختلافات ہو سکتے ہیں

🧠 5 صحت اور توانائی
شمس جسم میں
دل (Heart)
آنکھیں
ہڈیوں کی طاقت
پر اثر انداز ہوتا ہے
کمزور شمس تھکن، دل کے مسائل یا نظر کی کمزوری کا سبب بن سکتا ہے

🔥 6 ارادہ و حوصلہ اور فیصلہ سازی
یہ انسان کے حوصلے، ارادے اور فیصلہ کرنے کی قوت کو کنٹرول کرتا ہے
مضبوط شمس والا شخص مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہتا ہے

جی جناب ہم نے شمس کا مختصراً تعارف کروا دیا غور سے پڑھ و سمجھ لیں اگر شمس کمزور ہے تو درج ذیل عوامل میں آپ کو مسائل رہیں گے اب لوح شمس کے بارے میں بھی مختصر سمجھ لیں :

🌞 لوحِ شمس (نقشِ شمس) کے روحانی فوائد
جب شمس کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے مخصوص اوقات (خصوصاً شرفِ شمس) میں لوح یا نقش تیار کیا جاتا ہے تو اسے نہایت مؤثر روحانی ذریعہ سمجھا جاتا ہے

🌟 1 عزت، وقار اور رعب میں اضافہ
لوحِ شمس رکھنے والے شخص میں
قدرتی رعب
عزت
لوگوں پر اثر
بڑھ جاتا ہے

💼 2 کاروبار اور ملازمت میں ترقی
یہ نقش
بند راستے کھولتا ہے
سرکاری کاموں میں آسانی دیتا ہے
ترقی اور کامیابی کے مواقع بڑھاتا ہے

🛡️ 3 دشمنوں پر غلبہ
لوحِ شمس کو ایک روحانی حفاظتی ڈھال بھی مانا جاتا ہے:
دشمنوں کے شر سے حفاظت
مخالفین پر غلبہ
عدالت یا تنازعات میں کامیابی

💖 4 خود اعتمادی اور ذہنی طاقت
یہ نقش انسان کے اندر
اعتماد
مثبت سوچ
فیصلہ سازی کی قوت
کو مضبوط کرتا ہے

🌿 5 صحت اور توانائی میں بہتری
خاص طور پر
دل کی طاقت
جسمانی توانائی
عمومی صحت
میں بہتری لانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے

🤝 6 بااثر لوگوں کی حمایت
لوحِ شمس رکھنے سے
بڑے لوگوں کی نظرِ کرم
حکومتی مدد
اثر و رسوخ
حاصل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

⚠️ اہم اصول (ضروری ہدایات)
لوحِ شمس کی تاثیر کے لیے چند باتیں ضروری ہیں
اسے درست وقت (شرفِ شمس) میں تیار کیا جائے
پاکیزگی اور نیت کا خاص خیال رکھا جائے
صحیح آیات، اسمائے الٰہی اور اعداد کا استعمال ہو
کسی ماہر کی رہنمائی لی جائے
نیز اس کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے چارج بھی کیا جائے یا پھر جس شخص کے لیے خاص ہو اس فرد کے نام سے بھی اسے چارج کر کے دیا جائے

🌙 خلاصہ
شمس انسانی زندگی میں روشنی، طاقت، اقتدار اور شناخت کا بنیادی ستون ہے
اگر یہ مضبوط ہو تو انسان دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرتا ہے، اور اگر کمزور ہو تو زندگی کے اہم شعبے متاثر ہوتے ہیں۔
لوحِ شمس دراصل اسی شمسی طاقت کو روحانی طور پر متوازن اور مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ ہے، جو انسان کو:
عزت
کامیابی
تحفظ
اور
باطنی قوت
عطا کرنے میں مدد دیتا ہے

حرِف آخر

اس سال انشاء اللہ ہم مخصوص اسما و آیات اور علم جفر کی تکسیری اصول کے مطابق خاص لوح شرف شمس تیار کریں گے جو صرف 4 یا پانچ مخصوص افراد کے لیے تیار کی جائیں گی اس خاص لوح کے حوالے سے میرے استاد محترم فرمایا کرتے ہیں اس لوح کو پاس رکھنے سے زندگی کا مزہ آجاتا ہے بہرحال اس خاص لوح کا ہدیہ بھی زیادہ ہو گا کیونکہ محنت کافی ہے

اس کے علاوہ بھی ایک بہترین جامع نقش و لوح تیار کی جائے گی جو تانبہ پر سونا پالش ہو گی ہدیہ 5500 ہو گا

ان شاء اللہ اگلی پوسٹ پر شرف شمس کا نقش بھی پیش کروں گا تیار رہیے گا

دعا گو !
Ateeq ur rahman ziaa
03082166121



#شرف





🌀 Effects of the Sun (Shams) on Our Lives 🌀
In Astrology, the Sun (Shams) is considered the center of the universe and the source of soul, authority, and light in human life. It is not just a planet, but a powerful force that governs a person’s inner self, true identity, and the fundamental pillars of life.
If the Sun is strong in the birth chart, it brings dignity, confidence, and success. If weak, it creates obstacles in various areas of life—especially health issues and problems related to government matters.
🔆 Let’s understand this in a comprehensive yet captivating way 🔆
☀️ What Does the Sun Govern?
According to astrology, the Sun influences the following key aspects:
✨ 1. Personality & Identity (Self & Ego)
The Sun represents a person’s true identity, ego, and self-confidence.
A strong Sun makes a person confident, charismatic, and a natural leader, while a weak Sun leads to insecurity, fear, and confusion.
👑 2. Authority, Honor & Leadership
The Sun holds the status of a king, therefore it governs:
Government positions
Leadership roles
Fame and respect
Such individuals often achieve a prominent place in society.
💰 3. Wealth & Financial Stability
Although other planets also influence wealth, the Sun provides:
Respectable income
Government benefits
Authority in business
A weak Sun may result in financial struggles and loss of dignity.
❤️ 4. Relationship with Father & Influential Figures
The Sun represents:
Father
Teachers
Authority figures
A weak Sun may cause distance or conflicts with the father or seniors.
🧠 5. Health & Vitality
The Sun influences:
Heart
Eyes
Bone strength
A weak Sun may lead to fatigue, heart-related issues, or weak eyesight.
🔥 6. Willpower & Decision-Making
The Sun controls determination, courage, and decision-making ability.
A strong Sun helps a person stay firm even in difficult situations.
Now that we’ve briefly understood the Sun, if it is weak in your chart, you may face issues in the areas mentioned above. Let’s now understand Lauh-e-Shams (Sun Talisman):
🌞 Spiritual Benefits of Lauh-e-Shams (Sun Talisman)
When a talisman is prepared at specific times (especially during Sharaf-e-Shams), it is considered a powerful spiritual tool to enhance solar energy.
🌟 1. Increase in Honor, Dignity & Influence
The person gains:
Natural authority
Respect
Strong personal presence
💼 2. Career & Business Growth
This talisman:
Opens blocked paths
Brings ease in government matters
Increases opportunities for success
🛡️ 3. Protection & Victory Over Enemies
It is considered a spiritual shield:
Protection from enemies
Dominance over opponents
Success in disputes or legal matters
💖 4. Confidence & Mental Strength
Enhances:
Self-confidence
Positive thinking
Decision-making power
🌿 5. Health & Energy Improvement
Particularly helpful for:
Heart strength
Physical energy
Overall health
🤝 6. Support from Influential People
Brings:
Favor of powerful individuals
Government support
Increased influence
⚠️ Important Guidelines
For effectiveness of Lauh-e-Shams:
It must be prepared at the correct time (Sharaf-e-Shams)
Purity and intention are essential
Proper verses, divine names, and numerological values must be used
Guidance from an expert is recommended
It should be spiritually charged, ideally personalized with the individual’s name
🌙 Summary
The Sun is the core of light, power, authority, and identity in human life.
A strong Sun leads to success and recognition, while a weak Sun affects key areas of life.
Lauh-e-Shams is a spiritual method to strengthen and balance solar energy, helping a person attain:
Honor
Success
Protection
Inner strength
🖋️ Final Words
This year, Insha’Allah, we will prepare special Sharaf-e-Shams talismans using specific divine names, Quranic verses, and advanced principles of Ilm-e-Jafar. These will be prepared for only 4–5 selected individuals.
My respected teacher used to say:
"Keeping this talisman transforms life completely."
Due to the effort involved, the offering (price) will be higher.
Additionally, a premium talisman engraved on copper with gold polish will also be available (Offering: 250$).
Insha’Allah, in the next post, I will present the actual Sharaf-e-Shams design—stay tuned!
🤲 Dua Go,
Ateeq ur Rahman Ziaa
📞 03082166121






8th April / Sharaf e Shams & Loh e Shams Sun talisman Coming soon تیار رہیں بہت جلد ان شاء الله اس حوالے سے ایک خاص نقش ...
22/03/2026

8th April / Sharaf e Shams & Loh e Shams
Sun talisman
Coming soon

تیار رہیں بہت جلد ان شاء الله اس حوالے سے ایک خاص نقش پوسٹ کروں گا
پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

دعا گو!
Ateeq ur rahman ziaa
03082166121



#شرف

تقبل الله منا و منکم السلام عليكم و رحمتہ الله وبرکاتہ تمام احباب کو میری طرف سے عید الفطر مبارک ہو  دعا گو!   عتیق الرح...
21/03/2026

تقبل الله منا و منکم
السلام عليكم و رحمتہ الله وبرکاتہ

تمام احباب کو میری طرف سے عید الفطر مبارک ہو
دعا گو!
عتیق الرحمن ضیا ء

🌙 جمعۃ الوداع کا خاص روحانی عمل 🌙رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع یہ وہ مبارک دن ہے جس میں چھوٹے سے عمل میں ب...
19/03/2026

🌙 جمعۃ الوداع کا خاص روحانی عمل 🌙

رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع
یہ وہ مبارک دن ہے جس میں چھوٹے سے عمل میں بھی بڑی برکت اور قبولیت چھپی ہوتی ہے

آج میں آپ کے ساتھ قرآنِ پاک کی ایک نہایت بابرکت آیت کا ایسا آسان عمل شیئر کر رہا ہوں جو رزق، عزت، کامیابی اور بند راستوں کے کھلنے کے لیے بہت مجرب ہے

📖 آیتِ مبارکہ: وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ ۗقَلِيلًا مَا تَشْكُرُونَ
سورہ اعراف آیت نمبر 10

🌟 عمل کا طریقہ
گرافک کےنیچے آپ کو ایک بننا ہوا طلسم نظر آرہا ہوں گا بس اس طلسم کو کاغژ پر زعفرانی سیاہی یا پھر گرین پوائنٹر سے کاغذ کے درمیان لکھیں اور چاروں طرف آیٹ لکھ دیں مکمل

⏰ وقت
نمازِ جمعہ کے بعد یا نمازِ عصر کے بعد (افضل)
لکھ لیں اس کے بعد فوراً ہی
• درود شریف 3 یا 11 بار
• آیتِ مبارکہ 41 بار
• آخر میں درود شریف 3 یا 11 بار
پڑھ کر دم کریں اور دعا مانگ لیں اور اس کاغذ کر اچھی سی خوشبو لگا کر اپنے والٹ میں رکھ لیں
ان شاء الله کشادگی رزق، برکت و دولت کی آسانی کے لیے انتہائی پر اثر ثابت ہو گا کامل یقین رکھیں
اب روزانہ یہ آیت 19 مرتبہ ہڑھنا معمول بنا لیں

⏳خاص مراقبہ
نقش لکھنے کے اور دم کرنے کے بعد یہ مراقبہ کر لیں تو نور اعلیٰ نور

آنکھیں بند کریں اور تصور کریں
✨ زمین کے خزانے آپ کے لیے کھل رہے ہیں
✨ رزق، کامیابی اور آسانیاں آپ کی طرف بڑھ رہی ہیں
✨ الله کا نور آپ پر برس رہا ہے

(5 سے 10 منٹ یہ تصور قائم رکھیں)
💫 مزید طاقت کے لیے
یا واسعُ یا رزاق 100 بار
🌙 نیت کیا کریں؟
✔️ رزق میں اضافہ
✔️ کاروبار/نوکری میں ترقی
✔️ عزت اور مقام
✔️ بند راستوں کا کھلنا
⚠️ اہم باتیں
• عمل مکمل یقین کے ساتھ کریں
• جلدی نہ کریں، سکون سے پڑھیں
• دعا عاجزی اور دل سے مانگیں
• اگر ممکن ہو تو صدقہ ضرور دیں
🤲 یاد رکھیں
جمعۃ الوداع صرف ایک دن نہیں، بلکہ قبولیت کا دروازہ ہے
آج جو مانگیں گے، وہ رد نہیں ہوگا ان شاء الله

نوٹ 📡
توجہ، مراقبہ کامیابی کے لیے کمنٹ میں
یا واسع یا رازق لکھ دیں تا کہ ان اسما کا انرجی فلو ہم سب کے لیے بڑھ سکے

✨ اللہ پاک ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے، آمین ✨
#رزق #دعا #اسلام

دعا گو!
Ateeq ur rahman ziaa
03082166121

🌙 چاند کی پیدائش، سائنسی اصول اور 2026 کے عید کے چاند کی حقیقتالسلام علیکم ورحمۃ الله ہمارے ہاں عوامی سطح اور بلخصوص علم...
17/03/2026

🌙 چاند کی پیدائش، سائنسی اصول اور 2026 کے عید کے چاند کی حقیقت

السلام علیکم ورحمۃ الله

ہمارے ہاں عوامی سطح اور بلخصوص علمی حلقوں میں بھی وہم اور توہم پرستی کا رجحان کافی حد تک پایا جاتا ہے اس کی اہم وجہ کہ ہم ہمیشہ تحقیق سے ہٹ کر سنی سنائی باتوں پر یقین رکھتے ہیں

اس پر فتن دور میں ویسے بھی مذہب ایک ایسا ہتھیار ہے جو ہر کسی کے پاس اپنا ہی ہے
عوام کا تو سبحان الله!
کیونکہ ہر گلی محلے میں آپ کو بآسانی مذہبی محقق تھوک کے حساب سے مل جائیں گے جو آپ کو دینی مسائل اور چاند دو دن کا ہے وغیرہ وغیرہ پر دلائل دینے اور علماء اکرام کو برا کہتے نظر آئیں گے ہو سکتا ہے خود غسل کا طریقہ بھی صحیح معلوم نہ ہو!

اور دعویٰ یہ ہو گا کہ علمائے اکرام دین نہیں سیکھاتے اور کچھ نہیں بتاتے اب کیا علماء پیچھے پیچھے گھومتے پھیرے کہ سیکھ لو سیکھ لو بہرحال !

ہم اکثر سنتے ہیں: چاند نظر اگیا یا چاند نظر نہیں آییا
مگر اس کو ذرا علمی انداز میں سمجھیں تو ایک خوبصورت سچ سامنے آتا ہے

🌙 چاند کی پیدائش کیا ہے؟
فلکیات میں چاند کی پیدائش اس وقت ہوتی ہے جب چاند اور سورج ایک ہی خط پر آ جاتے ہیں جسے اقتران کہا جاتا ہے
یہی دراصل نیا چاند (New Moon) ہوتا ہے
ہوتا اس لمحے چاند نظر نہیں آتا کیونکہ اس کا روشن حصہ زمین کی طرف نہیں ہوتا

🌙 چاند کب نظر آتا ہے؟ (سائنسی اصول)
چاند کو نظر آنے کے لیے چند بنیادی فلکیاتی شرائط ہوتی ہیں
• چاند کی عمر کم از کم 16–18 گھنٹے ہو
• سورج سے زاویائی فاصلہ تقریباً 10–12 ڈگری ہو
• افق سے بلندی کم از کم 5–7 ڈگری ہو
• غروبِ آفتاب کے بعد 30–40 منٹ تک موجود رہے

ایک اہم اصول جسے Danjon Limit کہا جاتا ہے، اس کے مطابق اگر چاند سورج سے تقریباً 7 ڈگری سے کم دور ہو تو اس کا نظر آنا ممکن نہیں ہوتا

🌙 2026 میں عید کا چاند (سائنسی اندازہ)

2026 میں عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے فلکیاتی حساب کچھ یوں اشارہ دیتے ہیں

چاند کی پیدائش ⚫

چاند کی پیدائش 19 مارچ صبح 6بجکر 24 منٹ 48 سیکنڈ پر ہو گی یہ میں نے کراچی پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم لیا ہے

لہذا اس نکتہ کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات شام 6بجکر 50 منٹ کی بات کریں تو چاند کا سورج سے ڈگری زاویہ صرف 6 ڈگری کچھ دقیقہ بنتا ہے اور ٹوٹل 13 گھنٹے کچھ منٹ کی عمر بنتی ہے
جس بنا پر چاند کسی بھی اصول کے مطابق نظر آنا ناممکن ہے یہ اصول میں نے اس لیے لکھ دیا تا کہ آپ احباب کو علمی شعور آئے اور چونکہ عید الفطر اس مطابق ہفتہ کو ہونی ہے تو عوام اس توہم پرستی سے محفوظ رہ سکے کہ چونکہ چاند نظر آچکا تھا اور جمعہ و عید کے دو خطبہ جمع ہو رہے تھے جو حکومت پر بھاری ثابت ہوسکتے تھے لہذا حکومت نے یا علماء نے عید ہفتہ کی کر دی وغیرہ وغیرہ
تو جناب حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے
علم جان کر جیو کے مصداق علمی، فلکیاتی نقطہ ہم نے آپ کے سامنے رکھ دیا اب اصل حقیقی اعلان تو حکومت کی ذمہ داری ہے وہ چاہے تو جمعہ کو ہی عید کروا دیں
والله اعلم بالصواب

🌙 اختتامی بات!
یہ کائنات صرف حساب نہی
یہ الله کی نشانی بھی ہے
جو سمجھ لے! اس کے لیے ہر مہینہ ایک سبق ہے۔
والسلام 🤲
#چاند #فلکیات

📿شب قدر کا عمل خاص آیت تسخیر🔮 السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ عمل کی اجازت کے لیے کمنٹ میں  ھو الله  لکھ دیں 25 رمضان ال...
14/03/2026

📿شب قدر کا عمل خاص آیت تسخیر🔮

السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ

عمل کی اجازت کے لیے کمنٹ میں ھو الله لکھ دیں

25 رمضان المبارک کی طاق اور بابرکت رات ☆
سورۃ التوبہ کی آخری دو آیات کا روحانی عمل☆

🌀رمضان المبارک کی طاق راتیں اللہ تعالیٰ کی خاص تجلیات رحمتوں اور روحانی انوار سے بھری ہوتی ہیں
ان مبارک راتوں میں بندہ اگر اخلاص اور یقین کے ساتھ الله کی طرف متوجہ ہو جائے تو روحانی دروازے کھل جاتے ہیں دل کو سکون ملتا ہے اور انسان کی باطنی کیفیت میں ایک عجیب تبدیلی آتی ہے🔅

🔮آج پچیسویں طاق رات ہے یہ وہ لمحات ہیں جن میں کی گئی عبادت ذکر اور دعا انسان کی زندگی میں خیر و برکت کا سبب بنتی ہے اہلِ روحانیت کے نزدیک ان راتوں میں قرآنِ مجید کی بعض آیات کا ورد خاص تاثیر رکھتا ہے
انہی مبارک آیات میں سورۃ التوبہ کی آخری دو آیات شامل ہیں ان آیات میں نبی کریم ﷺ کی امت کے لیے محبت، رحمت اور الله پر کامل توکل کا پیغام موجود ہے📿

جو شخص یقین اور محبت کے ساتھ ان آیات کو پڑھتا ہے اس کے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاص مدد شامل حال ہوتی ہے

آیات مبارکہ
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ

عجیب پر تاثیر آیت ہے اس آیت کا تکسیری نقش خاص اوقات میں ہرن کی پاکیزہ دباغت شدہ کھال پر یا پھر بوجہ مجبوری زعفرانی سیاہی سے سفید کاغذ پر لکھ لیا جائے تو کمال تاثیر ظاہر ہوتی ہے الحمد لله

📿طاق راتوں کی روحانی انرجی اور وائبریشن🌀

اہلِ معرفت اور صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ رمضان کی طاق راتوں میں روحانی فضا عام دنوں سے مختلف ہوتی ہے ان راتوں میں عبادت ذکر اور دعا کی روحانی تاثیر اور انرجی کئی گنا بڑھ جاتی ہے

🕑ان لمحوں میں دل کی توجہ الله کی طرف ہو تو انسان کے اندر سکون امید اور نورانی کیفیت پیدا ہو اسی لیے ان راتوں میں کیا گیا ذکر اور مراقبہ انسان کے باطن پر گہرا اثر چھوڑتا ہے

♣اس مبارک رات کا روحانی عمل♣

1باوضو ہو کر کسی پاکیزہ اور پرسکون جگہ بیٹھ جائیں
2 دو رکعت نفل نماز ادا کریں
3 تین مرتبہ درود شریف پڑھیں
4 سورۃ التوبہ کی آخری دو آیات 41 مرتبہ یا 101 مرتبہ پڑھیں یا پھر تین سو تیرا کی تعداد میں پڑھ لیں تو نور علی نور ہو جائے

5 آخر میں دوبارہ درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اپنے والدین کے لیے اور پوری امت کے لیے دعا کریں
ان شاء الله یہ عمل

✨ دل کی پریشانیوں کو کم کرتا ہے
✨ اللہ پر توکل کو مضبوط کرتا ہے
✨ روحانی حفاظت پیدا کرتا ہے
✨ رزق اور برکت میں آسانی پیدا کرتا ہے
✨اور انسان کے دل کو نورانی سکون عطا کرتا ہے

💎میری ایک روحانی کوشش📿

میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ روحانیت ذکر اور قرآن کی برکتوں کو آسان اور سادہ انداز میں لوگوں تک پہنچایا جائے میں اپنی محدود علم اور تجربے کے مطابق ایسے اعمال مراقبے اور روحانی طریقے شیئر کرتا ہوں جو عام انسان بھی آسانی سے اپنی زندگی میں شامل کر سکے

میری نیت یہی ہے کہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں ذکر اور دعا کے ذریعے اپنے دل کو سکون دیں اور اپنی زندگی میں روحانی توازن پیدا کریں

اگر ان چھوٹی چھوٹی روحانی کوششوں کے ذریعے کسی ایک انسان کو بھی سکون اور امید مل جائے تو یہی میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے

🔮طاقتور روحانی مراقبہ🔮
اوپر دہے ہوئے
عمل کے بعد چند منٹ خاموشی سے بیٹھ جائیں
آنکھیں بند کریں اور دل کو پرسکون کریں
تصور کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نور آسمان سے اتر کر آپ کے دل میں داخل ہو رہا ہے اور آپ کے اردگرد نور کا ایک حفاظتی حصار قائم ہو رہا ہے

پھر آہستہ آہستہ دل میں پڑھیں
حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ
ہر مرتبہ پڑھتے ہوئے یہ تصور کریں کہ
آپ کی پریشانیاں ختم ہو رہی ہیں
دل کو سکون مل رہا ہے
اور الله تعالیٰ کی رحمت آپ کو اپنی پناہ میں لے رہی ہے
چند منٹ یہ مراقبہ کریں اور پھر دل سے دعا مانگیں
اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی ان مبارک راتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی الله عليه وسلم
♦اہم نوٹ
یہ عمل صرف آج رات کے لیے مخصوص ہے اس عمل کر کرنے کے بعد آپ اس آیت کو روزانہ 45 یا 60 مرتبہ کسی بھی وقت اپنے ورد میں رکھ سکتے ییں ان شاء الله زندگی کے ہر معاملے میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے
اگر آپ چاہیں اس عمل کے بعد الائچی، چینی، نمک پر دم بھی کر کے رکھ سکتے ہیں اب بچوں کہ طرح یہ مت پوچھ لیجئے گا کہ استعمال کیسے کرنا ہے یہ سب عام باتیں ہیں سب جانتے ہیں

📣ان تمام اعمال کو کرنے کے بعد دعاؤں میں مجھے میرے والدین عزیز و اقارب اور خاص کر میرے اساتذہ اکرام کو لازم دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ یہ سب ہیرے جواہر میرے اساتذہ کی شفقت اور ان سے ملی ہوئی روحانی انرجی کا اثر ہے جزاک الله

روحانی رہنمائی اور مزید اعمال کے لیے پیچ کو فالو کریں
Ziaa Astro Rohaniyyat
📞 03082166121




ٰہی

#نقش




#شرف

📿روحانی توانائی کی کنجی ، طاق رات کا طاقتور عمل🗝رمضان المبارک کی طاق راتیں روحانی انوار اور باطنی🕑 فیوض و برکات کا خزانہ...
11/03/2026

📿روحانی توانائی کی کنجی ، طاق رات کا طاقتور عمل🗝

رمضان المبارک کی طاق راتیں روحانی انوار اور باطنی🕑
فیوض و برکات کا خزانہ ہوتی ہیں جب ان طاق راتوں میں شبِ جمعہ بھی شامل ہو جائے تو اس کی روحانی تاثیر مزید بڑھ جاتی ہے

ایسی ہی ایک مبارک ساعت 23 رمضان المبارک کی طاق رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یا لطیف کا مراقبہ اور سورۂ شوریٰ کی آیت نمبر 19 کا عمل ایک نہایت بابرکت اور اثر انگیز روحانی مشق بن جاتا ہے

🔍رمضان کی طاق رات کی روحانی کیفیت🔍

رمضان کی طاق راتوں کو عام راتوں پر خاص فضیلت حاصل ہے کیونکہ انہی راتوں میں لیلۃ القدر کی تلاش کی جاتی ہے جب دل اخلاص کے ساتھ اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو روحانی لطافت اور نورانیت بڑھ جاتی ہے

رمضان کی شب اگر شبِ جمعہ ہو تو اس میں تین روحانی قوتیں جمع ہو جاتی ہیں

رمضان المبارک کی برکت★

طاق رات کی خاص روحانی لہریں★

جمعہ کی رات کی نورانیت★

یہ تینوں عوامل مل کر روح میں ایک خاص انرجی فیلڈ اور روحانی وائبریشن پیدا کرتے ہیں جس میں کیے گئے اذکار مراقبہ اور وظائف جلد اثر دکھاتے ہیں

☆اسمِ الٰہی یا لطیف کی روحانی حقیقت☆

اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام یا لطیف انتہائی باریک، مہربان اور پوشیدہ انداز میں مدد کرنے والے رب کی صفت کو ظاہر کرتا ہے

لطیف کے معنی ہیں
نہایت مہربان
باریک بینی سے کام کرنے والا
ایسے طریقے سے مدد کرنے والا جو انسان کی سمجھ سے بھی اوپر ہو

جب کوئی شخص اس اسمِ مبارک کا مراقبہ کرتا ہے تو اس کے دل میں سکون، نرمی اور روحانی روشنی پیدا ہوجاہہے
ے بہت سے اولیاء کرام کے نزدیک یا لطیف کا ورد مشکلات کے حل رزق کی کشادگی اور دل کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے بہت مؤثر سمجھا جاتا ہے

▲سورۂ شوریٰ آیت نمبر 19 کی روحانی تاثیر▲

سورۂ شوریٰ کی آیت نمبر 19 یہ ہے
اللّٰهُ لَطِيفٌۢ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيۡزُ
ترجمہ
اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان اور باریک بین ہے جسے چاہتا ہے رزق دیتا ہے اور وہی قوت والا اور غالب ہے

یہ آیت دراصل اسم لطیف کی تفسیر بھی ہے اور اس میں رزق و رحمت اور الله کی خفیہ مدد کا راز پوشیدہ ہے اس آیت کا ورد انسان کی زندگی میں غیبی مدد، رزق میں آسانی اور مسائل کے حل کا ذریعہ بنتا ہے

اسم لطیف کا مراقبہ کرنے کا طریقہ🔮

23 رمضان کی اس مبارک طاق رات میں اسمِ لطیف کا مراقبہ اس طرح کیا جا سکتا ہے

عشاء اور تراویح کے بعدکسی بھی وقت باوضو ہو کر کسی پاک جگہ بیٹھ جائیں

ایک سفید کاغڈ پر سورۃ کی یہ آیت چاروں طرف کسی نیلے یا سبز پین سے لکھیں یعنی دائیں، بائیں، اوپر، نیچے

پھر درمیان میں اسم لطیف لکھیں اور اس کے نیچے اپنی کوئی اہم خاص تین حاجت جملہ بنا کر لکھ لیں

مثال :
1 مجھے شفاء حاصل ہو
2 روزگار و روزی میں بکرت ہو
3 دین و دنیا کی نعمتیں حاصل ہوں

اس طرح تین حاجت کے تین جملے لکھ لیں
اب اس کاغذ کو پیک کریں اور اپنے سیدھے ہاتھ میں مٹھی میں بند کر دیں

اور پھر تین لمبی گہری سانس لیں اور
چند لمحے آنکھیں بند کر کے دل کو الله کی طرف متوجہ کریں کہ اسم لطیف کی نورانی روشنی آسمان سے آپ کی طرف متوجہ ہو رہی یے

دل میں نور کا تصور کریں جو آہستہ آہستہ سینے میں پھیل رہا ہو

آہستہ آہستہ الله یا لطیف، الله یا لطیف، الله یا لطیف کا ذکر شروع کریں

کم از کم یہ مراقبہ 15 منٹ تک کریں یا پھر دس منٹ
کیفیات خود ہی محسوس ہونے لگ جائیں گی

کسی کو بے اختیار آنسو
کسی کے کندھے یا جسم بھاری
کسی کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے جیسے سردی سی محسوس ہو
کسی کا جسم ہلکا محسوس ہو گا
کسی کو خود باخود اچانک سے خوشی محسوس ہونے لگے گی الغرض ہر شخص کو الگ الگ توانائی میّسر آئے گی ان شاء الله
اور ہاں یہ بھی یاد رکھیں کہ

مراقبے کے دوران یہ تصور کریں کہ اللہ کی لطیف رحمت اور نورانی توانائی آپ کے دل اور روح کو پاک کر رہی ہے اور زندگی کے تمام معاملات میں آسانی پیدا ہو رہی ہے

اب دس یا پندرہ منٹ بعد آنکھیں کھول دیں
البتہ جو افراد مراقبہ کرتے رہتے ہیں وہ اپنی قوت کے حساب سے وقت بڑھا سکتے ہیں

مراقبہ کے بعد🔮

سورۂ شوریٰ آیت 19 کا عمل
اسی رات اس آیت کا ایک سادہ مگر مؤثر عمل بھی لازم کریں اور کئی گنا تاثیر کا حامل یہ عمل ہے

طریقہ عمل
11 مرتبہ درود شریف
129 مرتبہ سورۂ شوریٰ آیت 19
آخر میں 11 مرتبہ درود شریف

پھر الله سے دل کی سچائی کے ساتھ دعا کریں
ایسی مبارک رات میں مانگی گئی دعا جلد قبولیت کے دروازے تک پہنچتی ہے

🔮روحانی انرجی اور وائبریشن کا اثر🔮

جب انسان ذکر اور مراقبہ کرتا ہے تو اس کے دل اور دماغ کی کیفیت بدل جاتی ہے روحانی علوم کے مطابق الله کے اسماء کی تکرار سے ایک خاص نورانی وائبریشن پیدا ہوتی ہے جو انسان کے اندرونی نظام کو متوازن کرتی ہے

اسم یا لطیف کی تکرار دل کی سختی کو نرم کرتی ہے پریشانیوں کو کم کرتی ہے اور انسان کو اللہ کی خفیہ مدد کے قریب لے آتی ہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء اور صوفیاء اس اسم کو روحانی سکون اور کشادگی کا خزانہ قرار دیتے ہیں

نتیجہ!

23 رمضان المبارک کی طاق رات خصوصاً اگر وہ شبِ جمعہ بھی ہو، روحانی فیوض و برکات کے حصول کے لیے ایک قیمتی موقع ہے اس مبارک ساعت میں اسمِ الٰہی یا لطیف کا مراقبہ اور سورۂ شوریٰ آیت 19 کا عمل انسان کے دل کو نورانیت، سکون اور الله کی خاص رحمت سے بھر سکتا ہے

جو شخص اخلاص اور یقین کے ساتھ اس رات الله کو یاد کرتا ہے اس کے لیے مشکلات کے دروازے بند اور رحمت کے دروازے کھلنے لگتے ہیں

نوٹ!
اہم بات نوٹ کرلیں اس عمل کی انرجی فلو بڑھانے کے لی میرے پیچ سے ہی اسے شئیر کریں اور کمنٹ میں الله لطیف لازم لکھیں

جو افراد سورہ قدر والا عمل کر رہے ہیں وہ سورہ قدر والے عمل کرنے کے بعد اس عمل کے لیے آدھے گھنٹہ یا اس سے زیادہ کا وفقہ دیں

تیسری و اہم بات اگر آپ لوگ چاییں تو اس یا لطیف والے مکمل عمل کو ہر طاق رات بھی کر سکتے ہیں جو انتہائی لاجواب ہو جائے گا ہاں البتہ کاغذ پر لکھنا صرف پہلی رات کو ہی ہے

یاد آیا جب آپ کاغذ کو اپنے ہاتھ میں بند کریں گے تب سورہ شوری کی آیت والا عمل کرے کے اس پر دم کرنا ہے اور کوئی عطر لگا کر اس کاغذ کو پاس رکھ لیں اور یہ یقین رکھیں کہ آپ کی خواہش مکمل پوری ہو گئی ہیں اور ان خواہشات کے لیے روز الله کا شکر اس طرح ادا کریں کہ جب انسان کسی کام کے مکمل ہونے کے بعد کرتا ہے

جو افراد ہر طاق رات یہ عمل کرنا چاہیں وہ بس پہلے لکھے ہوئے کاغذ پر ہی دم کر دیا کریں

نیز طاق رات سے ہٹ کر آپ روز کسی بھی وقت اس آیت کو 129 مرتبہ پڑھنا معمول بنا لیں

پھر دیکھیں قدرت کے نظارے

دعا گو!
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

Atteeq ur rahman ziaa
03082166121






ٰہی
#نقش

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziaa Astro Rohaniyyat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram