30/12/2025
Acupressure & Yoga Wellness Workshop
پاکستان پریونٹیو اینڈ ہولسٹک سوسائٹی (PPHS) کے زیرِ اہتمام
باتعاون نیشنل کونسل فار طب (NCT)، اسلام آباد
جدید دور میں بڑھتے ہوئے جسمانی، ذہنی اور طرزِ زندگی سے متعلق مسائل نے قدرتی اور جامع طریقۂ علاج کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔ طبِ یونانی اور آیورویدک نظامِ علاج صدیوں سے انسانی صحت کو فطری اصولوں کے مطابق متوازن رکھنے میں مؤثر کردار ادا کرتے آئے ہیں۔
یہ خصوصی
One-Day Workshop اکوپریشر اور یوگا کے عملی اور سائنسی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے، جہاں شرکاء کو یہ سیکھنے کا موقع ملے گا کہ کس طرح
اکوپریشر کے ذریعے جسم کے قدرتی شفائی نظام کو فعال کیا جاتا ہے
اور حجامہ کے ساتھ ااس کا کیا تعلق ہے
یوگا کے ذریعے اعصابی، عضلاتی اور ذہنی توازن بحال کیا جاتا ہے
طبِ یونانی اور آیوروید کے اصولوں کی روشنی میں مزاج، توانائی اور وقایتی صحت کو بہتر بنایا جاتا ہے
📅 تاریخ:
3 جنوری 2026
📍 مقام:
The Hive, Lucky One Mall, کراچی
یہ ورکشاپ یونانی معالجین، ہیلتھ پروفیشنلز، طلبہ اور صحت سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے لیے یکساں مفید ہے،
جہاں
Preventive Healthcare، Holistic Wellness اور Self-Healing کے مؤثر اور عملی طریقے پیش کیے جائیں گے۔
📞 رجسٹریشن و معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0322-2433053
نشستیں محدود ہیں۔
بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں۔