Dr Asma Arain Urologist

Dr Asma Arain Urologist ڈاکٹر اسماء ماہر امراض گردہ مثانہ و مردانہ بانجھ پن.

09/11/2025

09/11/2025
07/11/2025

Monkey pox....⚠️ لاہور میں منکی پاکس کا    دوسرا کیس رپورٹ.          —                 مریض نارنگ منڈی شیخوپورہ کا رہائش...
30/10/2025

Monkey pox....
⚠️ لاہور میں منکی پاکس کا
دوسرا کیس رپورٹ. — مریض نارنگ منڈی
شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔
PCR ٹیسٹ (نزلہ سواب) مثبت آیا ہے۔
ایل جی ایچ (لاہور جنرل اسپتال) کو **مرکز برائے منکی پاکس ایکسی لینس** قرار دیا گیا ہے۔

🧍‍♂️ **ذاتی احتیاطی تدابیر**
بخار، خارش یا دانوں والے افراد سے قریبی رابطہ اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
متاثرہ شخص کے زخم، خراش یا جسمانی سیال کو نہ چھوئیں۔
ذاتی اشیاء جیسے تولیہ، بستر، کپڑے یا برتن شیئر نہ کریں۔
ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن یا سینیٹائزر سے دھوئیں۔
اگر کسی متاثرہ مریض کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تو ماسک ضرور پہنیں۔

🏥 **ہسپتال یا دیکھ بھال
کی جگہوں پر**
مریض کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے تک الگ رکھا جائے۔
گلوز، گاؤن، ماسک اور آئی پروٹیکشن (PPE) کا استعمال کریں۔
آلودہ سامان اور بیڈ شیٹس کو محفوظ طریقے سے تلف کریں۔
سطحوں کی صفائی کیلئے بلیچ (0.5% سوڈیم ہائپوکلورائٹ) استعمال کریں۔

✈️ **سفر یا کمیونٹی کے لیے ہدایات**
اگر آپ نے کسی متاثرہ شخص سے رابطہ کیا ہو یا متاثرہ علاقے کا سفر کیا ہو تو علامات (بخار، خارش، سوجن) ظاہر ہونے پر فوراً رپورٹ کریں۔
متاثرہ افراد کو 21 دن کے لیے قرنطینہ اور مانیٹر کیا جائے۔

22/10/2025

The body never lies.
Skin shows the liver.
Posture shows fascia.
Fat shows hormones.
Jaw shows airway.
Puffiness shows lymph.
Tongue shows microbiome.
Muscle tone shows longevity.

Appearance matters, it’s biology, not vanity.❤️

Copied. کل رات گھر آنے کے دو گھنٹے بعد رات کے دو بجے کال آ گئی کہ ہماری ٹیم ایمر جینسی میں مریض کا تیسرا سیزیرین کر رہی ...
19/10/2025

Copied.

کل رات گھر آنے کے دو گھنٹے بعد رات کے دو بجے کال آ گئی کہ ہماری ٹیم ایمر جینسی میں مریض کا تیسرا سیزیرین کر رہی تھی اور اب بلیڈنگ نہیں رک رہی ۔

ادھ کھلی آنکھوں سے دوڑے ہسپتال کی طرف ۔ ایسے حالات میں اگر بلیڈنگ نہ رکے تو یوٹرس نکالنا پڑ جاتا ہے جو پچھلے سیزیرینز کے ساتھ ایک اور مشکل مرحلہ ہوتا ہے کہ مثانہ علیحدہ کرنا مشکل ہوتا ہے ۔

خیر اللہ کا نام لے کر شروع کیا ۔ یوٹرس کی پچھلی دیوار میں ایک بڑا شگاف تھا جس سے خون بری طرح ابل رہا تھا ۔ ڈیڑھ لیٹر خون ضائع ہو چکا تھا ۔ خیر گھنٹہ ڈیڑھ لگا اور بلیڈنگ کنٹرول کی ۔

مریضہ کو چھ بوتلیں لال خون اور دس بوتلیں سفید خون کی دی گئیں ۔ مریضہ کی گردن میں پریشر ماپنے والی CVP لائن ڈالی گئی ۔صبح پانچ بجے ہم گھر واپس آئے ۔

کہنا صرف یہ ہے کہ سیزیرین چوتھا پانچواں ، چھٹا کیا جاسکتا ہے لیکن کیا ہسپتال میں پیچیدگیوں سے نمٹنے کا انتظام ہے ؟

کیا بلڈ بینک میں اتنا خون موجود ہے ؟

کیا آپ کے پاس خون دینے والے اتنے ڈونرز موجود ہیں ؟

کیا ہسپتال میں آئی سی یو ہے ؟

کیا اینستھیسزیا کی ٹیم اس قابل ہے کہ پیچیدگی کو سنبھال سکے ؟

کیا گائناکالوجسٹ اس قابل ہے کہ مشکل ترین کیس کو ڈیل کر سکے ؟

کیا بلڈ بینک میں سفید خون اور پلیٹلیٹس کی سہولت موجود ہے ؟

سیزیرین کا نمبر اہم نہیں ، اگر یہ سب سہولیات موجود ہوں تو …..

—————

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

*ڈبل جے یوریٹرل اسٹنٹ کے بارے میں اہم نکات:**ڈبل جے اسٹنٹ کیا ہے؟*  ڈبل جے اسٹنٹ (جسے یوریٹرل اسٹنٹ بھی کہا جاتا ہے) ایک...
16/10/2025

*ڈبل جے یوریٹرل اسٹنٹ کے بارے میں اہم نکات:*

*ڈبل جے اسٹنٹ کیا ہے؟*
ڈبل جے اسٹنٹ (جسے یوریٹرل اسٹنٹ بھی کہا جاتا ہے) ایک باریک، لچکدار نالی ہوتی ہے جو *گردے سے مثانے تک پیشاب کے بہاؤ* کو برقرار رکھنے کے لیے *یوریٹر* میں ڈالی جاتی ہے۔ یہ دونوں سروں پر "J" کی شکل میں گھومتی ہے تاکہ اپنی جگہ پر قائم رہے۔

---

*مقصد:*
ڈبل جے اسٹنٹس درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں:

- *رکاوٹ دور کرنا* (مثلاً گردے کی پتھری، تنگی یا رسولی کی وجہ سے)
- *سرجری کے بعد شفا یابی کو آسان بنانا* (یوریتھروسکوپی، یوریٹرو لیتھو ٹومی وغیرہ کے بعد)
- *یورینری ٹریکٹ میں چوٹ یا سوزش کو بائی پاس کرنا*
- *یوریٹر کی تنگی کو روکنا* (اینڈوسکوپک یا اوپن سرجری کے بعد)

---

*طریقہ کار:*
یہ اسٹنٹ ایک آسان اور کم تکلیف دہ طریقے سے *لوکل، اسپائنل یا جنرل انستھیزیا* میں لگایا جاتا ہے۔ *سسٹوسکوپ* کے ذریعے یوریٹر کو دیکھا جاتا ہے اور گائیڈ وائر کے ذریعے اسٹنٹ داخل کیا جاتا ہے۔

---

*مدت:*
عموماً اسٹنٹ *2 سے 6 ہفتوں* کے لیے رکھا جاتا ہے۔ کچھ مخصوص حالات میں اسے زیادہ دیر تک رکھا جا سکتا ہے، لیکن *باقاعدہ مانیٹرنگ ضروری* ہے تاکہ پیچیدگیاں نہ ہوں۔

---



19/09/2025

*کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔*

محکمۂ صحت کے مطابق صرف رواں ماہ اب تک درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی سے سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی سے سب سے زیادہ 17 کیس سامنے آئے ہیں، ضلع ملیر سے 8، کورنگی سے 7، وسطی اور جنوبی سے 6، کیماڑی سے 3 اور غربی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں




17/09/2025

پاکستان میں جب بھی کوئی ویکسین مردوں کے لیے آتی ہے تو سب کو ڈر لگ جاتا ہے اس سے مردانہ کمزوری ہوگی

اور عورتوں کے لیے آتی ہے سب کہتے ہیں عورتیں بانجھ ہو جائیں گی

سمجھ نہیں آتی ہم پاکستانی اتنے جاہل ہیں یا پوری دنیا مل کر ہمیں کھسی کرنے پر تلی ہوئی ہے؟ 😒

نہ تو ہم کوئی آئنسٹائن پیدا کر رہے ہیں نہ کوئی اور تیس مار خان پیدا کر رہے ہیں پھر سمجھ نہیں آ رہی دنیا کو آخر ہم سے خطرہ کیا ہے؟






کیا آپ جانتے ہیں جس شخص نے پولیو ویکسین بنائی تھی اس نے پیٹنٹ کرنے سے انکار کردیا تھا، یعنی اس نے اپنے نام کا لائسنس لے ...
17/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں جس شخص نے پولیو ویکسین بنائی تھی اس نے پیٹنٹ کرنے سے انکار کردیا تھا، یعنی اس نے اپنے نام کا لائسنس لے کر پیسہ کمانے کے بجائے اس کا فارمولا پوری دنیا کو بتایا تاکہ دنیا اس بیماری سے بچ سکے۔۔آج بھارت سمیت پوری دنیا میں پولیو ختم ہوچکا ہے۔
لیکن بیلجئم کی ایک لیب آج بھی صرف پاکستان کے لئے پولیو ویکسین بنا رہی ہے۔۔

🔴اور اب یہ ایچ پی وی کیا ہے اور میں ویکسین کیوں لگواؤں؟

Human papilloma virus
انسانوں کو مختلف تکلیف دہ بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔۔ جس میں سروائکل کینسر بھی شامل ہے۔۔

ایچ پی وی صرف تعلق قائم کرنے سے نہیں پھیلتا۔۔
ایک اندازے کے مطابق
پاکستان کی تئیس فیصد آبادی ایچ پی وی کا شکار ہے، اور وہ بدکار نہیں ہیں۔۔ شاید بدنصیب ہیں۔۔
پاکستان میں بیس ملین خواتین میں ایچ پی وی ہے۔
جس کی وجہ سے پھیلنے والا سروائکل کینسر کی شرح اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔۔

🔴انگریزوں نے ہمیں یہ مفت میں کیوں دی؟

کیونکہ انسانی فلاح اور بہبود کے ادارے دنیا بھر سے ایسے وائرس ختم کرنا چاہتے ہیں ۔۔ یہ ویکسین بھی ڈبلیوبایچ او کی طرف سے ملی ہے۔۔ اور یہ پہلے ہی ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے دنیا کے ایک سو تین ممالک میں استعمال کئ جارہی ہے۔۔ تاکہ اگر ترقی پذیر ممالک کے وائرس زدہ افراد ان کے ملک میں جائیں تو یہ بیماری ان کے ممالک میں نہ لے جائیں۔۔ وہ آپ کی نہیں اپنی فکر کررہے ہیں۔۔
پاکستان کے کچھ پڑھے لکھے اور پیسے والے لوگ سالوں سے اپنے خرچے پر یہ ویکسین خود ہی لگواتے ہیں۔۔

پولیو کو بھی ختم کرنے کے لئے ایسی ہی کوششیں کی گئیں ہیں لیکن 😞

🔴اگر ویکسین ایکسپائر ہوئی؟

ایسکپائر ویکسین بے اثر ہوتی ہے، نہ فائدہ پہنچاتی ہے نہ نقصان ۔۔ اس کے لئے ویکسین کی سائنس سمجھ لیں۔۔ دراصل جسم کو نقصان پہنچانے کے لئے ۔۔ وائرس کی ایک مخصوس تعداد چاہئے ۔۔ اگر اس سے کم مقدار میں وائرس جسم میں متعارف کروایا جائے۔۔ تو سفید خلیے اپنی یاداشت بنا کر لڑنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔۔ اس طرح زیادہ وائرس آجانے کی صورت میں بھی بیماری نہیں لگتی۔۔ اگر ویکسین ایکسپائر ہو اس کا مطلب وائرس بے اثر ہوگیا ہے اور یاداشت بنانے میں مدد نہیں کرپائے گا۔۔

🔴کیااس سے بانجھ پن کا خطرہ ہے؟

ویکسین کی بناوٹ میں ایسی کوئی چیز شامل نہیں جو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ تولیدی نظام پر اثر ڈالتی ہو، اور جہاں تک رہی بات مسلمانوں کی نسل کشی کی۔۔ اس کے لئے یہودی بہت بڑی بڑی سازشیں کررہے ہیں جس سے ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں۔۔

🔴کیا یہ ویکسین لگا کر ہم پر تجربہ کیا جا رہا ہے؟

نہیں۔۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔۔
پہلی تو یہ کہ۔۔ ویکسین سب سے پہلے انیس سو نوے میں بنائی گئی۔۔ اور پھر مختلف تجربات سے گزر کر ۲۰۰۶ میں یہ امریکہ میں متعارف ہوئی۔۔
دوسری اہم بات یہ کہ جب کوئی بھی دوا یہ کیمکل ٹیسٹ کرنے کے لئے کسی کو دیا جاتا ہے، تو پھر اسٹڈی کے لئے اور اس کے اثرات جاننے کے لئے اس گروپ کو ساتھ رکھا جاتا ہے، تاکہ ان اثرات کا باریکی سے اندازہ ہوسکے۔۔ اور دوا کو بہتر بنایا جاسکے۔۔

🙂اگر آپ اس کو درست نہیں سمجھتے تو بلکل نہ لگوائیں۔۔ اللہ ہمارے بچوں کو امراض سے بچائے 🙏🏻

وردہ 🖋️

یہی وجہ ہے کہ HPV  ویکسین پر خواتین کی نسبت مرد زیادہ خوفزدہ اور مذمت کرتے ہوے دکھای دے رہے ہیں..!!😉
17/09/2025

یہی وجہ ہے کہ HPV ویکسین پر خواتین کی نسبت مرد زیادہ خوفزدہ اور مذمت کرتے ہوے دکھای دے رہے ہیں..!!

😉

✨ عوامی آگاہی پوسٹ: رحمِ مادر کے کینسر (Cervical Cancer) سے بچاؤ کی ویکسین✨  ---------------پاکستان عوام خصوصاً طالبات ک...
11/09/2025

✨ عوامی آگاہی پوسٹ: رحمِ مادر کے کینسر (Cervical Cancer) سے بچاؤ کی ویکسین✨
---------------
پاکستان عوام خصوصاً طالبات کی صحت کیلئے رحمِ مادر کے کینسر (سروائیکل کینسر) سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے۔ یہ اقدام عالمی ادارہ صحت اور ترقی یافتہ ممالک کے تجربات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں سوشل میڈیا پر بہت سی غلط فہمیاں اور سوالات گردش کر رہے ہیں۔ آئیے ان سوالات کے سائنسی اور درست جوابات جانتے ہیں:

---

❓ سوال 1: یہ ویکسین دنیا میں کہاں کہاں لگ چکی ہے اور نتائج کیسے ہیں؟

یہ ویکسین (HPV Vaccine) امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، سعودی عرب، ترکی اور دنیا کے 130 سے زائد ممالک میں کئی سالوں سے لگ رہی ہے۔ ان ممالک میں سروائیکل کینسر کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جسے عالمی ادارہ صحت نے بھی تسلیم کیا ہے۔

---

❓ سوال 2: صرف لڑکیوں کو کیوں لگائی جا رہی ہے؟ لڑکوں کو کیوں نہیں؟

یہ ویکسین دراصل رحمِ مادر (Cervix) کے کینسر سے بچاؤ کے لئے ہے، جو صرف خواتین کے جسم میں پایا جانے والا عضو ہے۔ اسی لئے یہ ویکسین بنیادی طور پر لڑکیوں کے لئے ہے۔ (بعض ممالک میں لڑکوں کو بھی HPV سے متعلق کچھ دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لگائی جاتی ہے، مگر ہمارے ملک میں فی الحال یہ مرحلہ خواتین کے لیے ہے۔)

---

❓ سوال 3: یہ ویکسین کس نے بنائی اور کس چیز سے تیار ہوئی؟

HPV ویکسین مختلف عالمی اداروں نے تیار کی ہے اور اسے عالمی ادارہ صحت (WHO) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز کی منظوری حاصل ہے۔ یہ ویکسین وائرس کے غیر فعال ذرات پر مبنی ہے، اس میں کوئی فعال وائرس موجود نہیں ہوتا۔ اس سے بیماری پیدا نہیں ہوتی بلکہ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

---

❓ سوال 4: کیا اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں؟

دنیا بھر میں اس ویکسین کی اربوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں میں صرف سوئی کی جگہ پر ہلکی سوجن یا درد، ہلکا بخار یا تھکن جیسے معمولی اور وقتی اثرات دیکھنے میں آتے ہیں، جو ہر ویکسین کے ساتھ ممکن ہوتے ہیں۔ سنگین سائیڈ ایفیکٹس انتہائی نایاب ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ اسکول یا محکمہ صحت سے بروقت آگاہی لیں اور کسی بھی خدشے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

---

والدین اور کمیونٹی کے لیے اہم پیغام

🔹 بچیوں کو ویکسین لگوانے سے پہلے والدین کو لازمی اعتماد میں لیا جائے۔
🔹 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو چاہیے کہ میڈیا اور کمیونٹی سیمینارز کے ذریعے عوام کے سوالات کے جوابات دیں۔
🔹 یہ ویکسین آزاد کشمیر میں پہلی بار حکومتی سطح پر دی جا رہی ہے، لہٰذا آگاہی کا کام بہت ضروری ہے۔

---

پروپیگنڈا اور حقیقت

جیسے پہلے پولیو اور کورونا ویکسین پر بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں، ویسے ہی اب اس ویکسین کے بارے میں بھی کچھ لوگ غلط معلومات دے رہے ہیں۔ یاد رکھیں:

ویکسین کا مطلب ہے بیماری سے بچاؤ، یہ بیماری پیدا نہیں کرتی۔

پولیو کے قطرے، پیدائش کے بعد لگنے والی حفاظتی ٹیکے سب ویکسین ہی ہیں۔

ویکسینیشن صحتِ عامہ کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، جو دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں بچا چکی ہے۔

---

خلاصہ

یہ ویکسین بچیوں کو ایک مہلک بیماری سے بچانے کیلئے ہے، اس میں کوئی نقصان دہ مواد شامل نہیں۔ والدین کو چاہیے کہ افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے مستند معلومات حاصل کریں اور اپنی بیٹیوں کو محفوظ مستقبل دیں۔
---

📢 اپنے عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ یہ پوسٹ شیئر کریں تاکہ سب تک درست معلومات پہنچیں۔

---

Address

Karachi
05444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Asma Arain Urologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category