Shazli Spiritual Healer

Shazli Spiritual Healer وننزل من القرآن ما ھو شفاء

21/09/2025
04/09/2025

دو راتوں میں دو زلزلے
زلزلہ ۔۔۔ ایک انتہائی طاقتور فزیکل طاقت ہے۔
آج سے کوئی چودہ سال پہلے جاپان میں جب توہوکو زلزلہ آیا تھا،
تو اس نے پورے جاپان کو ڈھائی میٹر مشرق کی طرف سرکا دیا تھا۔
جی ہاں! پورا ملک ہی سرک گیا تھا۔
لیکن بعض اوقات لگتا ہے کہ زلزلہ صرف فزیکل طاقت نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہے۔
مثال کے طور پر جاپان کی میٹیرولوجیکل ایجنسی نے ہوکائیڈو زلزلے کی رپورٹ میں لکھا تھا کہ
اس کا آغاز زمین سے رونے اور چیخنے کی آوازوں کے ساتھ ہوا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ آوازیں ایسے تھیں جیسے غاروں کے اندر کوئی رو رہا ہو۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ آوازیں ’’Seismic Acoustic Anomalies‘‘ کہلاتی ہیں،
یعنی جب زمین کے اندر موجود پہاڑ جیسی چٹانیں ایک دوسرے پر ناقابلِ تصور دباؤ ڈالتی ہیں
تو ان سے یہ آوازیں نکلتی ہیں۔
مگر آج تک یہ صرف ایک اندازہ ہے، اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ صرف آوازوں کی بات نہیں، بلکہ 1935ء میں کوئٹہ کے خوفناک زلزلے سے پہلے
(جس میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے تھے)
بچ جانے والوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھروں کے باہر
’’سایہ نما عجیب سی مخلوقات‘‘ بھاگتی ہوئی دیکھی تھیں۔🤔
یہ واقعہ تاریخ میں ریکارڈ ہے اور لندن آرکائیوز میں موجود
برٹش آرمی آفیسرز کی رپورٹس میں بھی درج ہے۔
جب لوگوں نے ان مخلوقات کو دیکھا تو زور زور سے قرآن کی آیات پڑھنے لگے،
جس کے بعد وہ چیز غائب ہو گئی۔
مگر اسی رات ایک شدید زلزلہ آیا اور بڑی تباہی پھیلی۔
زلزلہ دراصل ایک طاقتور فزیکل آفت سے بڑھ کر ایک طرح کی وارننگ بھی ہے،
جو شاید دنیا کی مختلف ڈائمینشنز کو ایک دوسرے کے سامنے لے آتا ہے۔
یاد رکھیے گا کہ قیامت کا آغاز بھی ایک زلزلے سے ہونا ہے
جس کے بعد کچھ بھی چھپا نہیں رہے گا۔
حضرت عبداللہ ابن حوالہؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ
رسول اللہ ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا:
’’ابنِ حوالہ! جب تم دیکھو کہ خلافت اس پاک سرزمین سے جا چکی ہے
تو سمجھ لینا کہ زلزلے، مصیبتیں اور بڑے بڑے واقعات عنقریب ہونے والے ہیں۔
اور اُس وقت قیامت اتنی قریب ہو گی جتنی یہ ہاتھ تمہارے سر سے ہے۔‘‘
(مستدرک الحاکم 8309)

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shazli Spiritual Healer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shazli Spiritual Healer:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram