15/09/2025
سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی سسٹم کی اپگریڈیشن کا کام جاری
سول اسپتال کراچی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری کی سربراہی میں آکسیجن سپلائی سسٹم کی تاریخی اپگریڈیشن جاری ہے۔
اسپتال میں پہلے صرف ایک مرکزی آکسیجن لائن موجود تھی جس کی وجہ سے پریشر میں کمی رہتی اور وارڈز میں حفاظتی والوز کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔
نئے نظام کے تحت پانچ مرکزی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاکہ تمام شعبوں کو یکساں پریشر کے ساتھ آکسیجن فراہم کی جا سکے۔ ہر وارڈ میں علیحدہ لائنز، الارم اور میٹرنگ سسٹم نصب کیے جا رہے ہیں جو مریضوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر خالد بخاری کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور مریضوں کو محفوظ اور بہتر سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
fansHealth & Population Welfare Department, SindhSindh Information DepartmentDr. Azra Fazal PechuhoDr. Syed Khalid BukhariSindh Government