Young Doctor's Association SINDH-Reg''

Young Doctor's Association SINDH-Reg'' Organisation for welfare of doctors,healthcare providers and patients

YDA Sindh sincerely thank you and the Sindh Healthcare Commission for your prompt attention and valuable guidance regard...
04/11/2025

YDA Sindh sincerely thank you and the Sindh Healthcare Commission for your prompt attention and valuable guidance regarding the recent matter referenced in your letter (Ref No. 1779/SHCC/CEO, dated 03 November 2025).

Your clear direction and commitment to ensuring due process and fairness in handling healthcare-related concerns are greatly appreciated. We acknowledge the important role SHCC plays in maintaining the standards of healthcare and protecting the rights of all parties involved.

Please extend my gratitude to your team for their professionalism and continued support. We assure you of our full cooperation in accordance with the SHCC’s procedures.

No SHO can logged FIR against any health care professionals until matter is probed by SHC .

Regards
Dr Farukh Raouf
Dr Waris Jhakrani
Dr Mohsin Meangal

31/10/2025

خدارا، اس نازک رشتے کی قدر کریں 🌿

ایمرجنسی میں شور برپا تھا۔
ایک شخص چیخ رہا تھا:
"اس ڈاکٹر نے میرے والد کی جان لی ہے، میں اسے نہیں چھوڑوں گا!"

میں نے آگے بڑھ کر تفصیل پوچھی تو معلوم ہوا کہ اُن کے والد کی عمر ستر سال تھی۔ بلڈ پریشر اور شوگر کے پرانے مریض تھے، دوائیں کچھ دنوں سے خود ہی چھوڑ رکھی تھیں۔ دل کمزور تھا، پرہیز نہیں تھا، اور آج وہ انتہائی سانس پھولنے اور زیرو بلڈ پریشر کے ساتھ اسپتال پہنچے تھے۔

ایمرجنسی اسٹاف نے فوراً تمام لوازمات پورے کیے — آکسیجن، انجکشن، وینس لائن، نیبولائزیشن — مگر ڈیوٹی ڈاکٹر ایک جوان مریض کے ساتھ مصروف ہونے کی وجہ سے چند منٹ تاخیر سے پہنچا۔
بس وہی تاخیر ’’غصے‘‘ کی آگ بن گئی، اور موت کا الزام اُس پر آ گیا۔

میں نے سمجھایا، حالات بتائے، اور بالآخر ماحول پر سکون ہوا — مگر دل میں ایک گہری چبھن رہ گئی۔

ہمارے سرکاری اسپتالوں کی حقیقت سب جانتے ہیں:
عملے کی شدید کمی، بے پناہ رش، محدود سہولیات، اور ہر طرف بے صبری۔
ایسے میں وہی ڈاکٹر، وہی نرس، وہی پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات اپنی حد سے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔
ہاں، کبھی لہجہ سخت لگ سکتا ہے — مگر یقین جانیے، اُس کے دل میں مریض کو نقصان پہنچانے کا خیال نہیں آتا۔

میں نے اپنی آنکھوں سے جونیئر ڈاکٹروں کو دیکھا ہے جو مریضوں کے لیے اپنی جیب سے چندہ کر کے مہنگی دوائیں اور ٹیسٹ کرواتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو موت سے لڑتے ہیں — دوسروں کی زندگی بچانے کے لیے اپنی نیند، وقت اور سکون قربان کرتے ہیں۔

افسوس کہ اب وہی ڈاکٹر اور نرس خود عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
اکثر کسی مریض کے انتقال پر پورا عملہ تشدد کا نشانہ بنتا ہے، کمرے توڑے جاتے ہیں، وردیاں پھاڑی جاتی ہیں، اور بغیر تحقیق ایف آئی آر درج کر کے اُن کے حوصلے توڑ دیے جاتے ہیں۔
یہ روش نہ صرف ظلم ہے بلکہ نظامِ صحت کے لیے ایک خطرناک ضرب بھی۔

خدارا، اس نازک مگر مقدس رشتے — مریض اور معالج کے اعتماد — کو ٹوٹنے نہ دیں۔
اگر وہ ستر سالہ والد آج زندہ ہوتے تو شاید خود کہتے:
“بیٹا، ڈاکٹر پر غصہ نہ کرو، اُس نے تو میری آخری سانسیں بڑھانے کی کوشش کی تھی…”

ان ہاتھوں کو الزام نہ دو جو دن رات زندگی کا چراغ روشن رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہی ہاتھ، یہی دل، یہی جذبہ — ہماری امید کا استعارہ ہیں۔ ❤️
پروفیسر ڈاکٹر فواد فاروق

YDA SINDH demands Immediate judicial inquiry of this incidence بیلغام کراچی پولیس کی اندھی گولی سے ایک بیگناہ مسیحہ شہید...
31/10/2025

YDA SINDH demands Immediate judicial inquiry of this incidence

بیلغام کراچی پولیس کی اندھی گولی سے ایک بیگناہ مسیحہ شہید
کراچی گلشنِ اقبال کراچی کی بد مست پولیس نے چیکنگ کے بہانے ڈاکٹر مھمیر تونیو سے لاکھوں روپے دیکھ کر نیت خراب ھوگئی ڈاکٹر سے پیسے چھیننے پر ڈاکٹر کی مزاحمت پر گولی مار کر شہید کردیا اور لاکھوں روپے کیش جو ڈاکٹر نوشھرو فیروز سے دوائیاں لینے کے لیے لائے تھے وہ چھپا دیے بے لغام گلشنِ اقبال کراچی پولیس نے ایک مسیحہ کو ڈاکو بنا کر لاش کو لاوارث بنا کر ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیا کافی دنوں کے بعد وارثوں کو اطلاع دی کے آپ کا بھائی پولیس مقابلے میں مارا گیا ھے لاش ایدھی سینٹر میں پڑا ہوا ھے جب وارث پہنچے تو گلشنِ اقبال پولیس وارثوں پر دباؤ ڈالتی رھی کے ھم آپ کو لاش اس شرط پر دیتے ہیں آپ کوئی قانونی کارروائی نہیں کروگے اس کے بعد وارثوں کو ڈاکٹر کی لاش دی گئی کراچی پولیس کو سندھ حکومت اور آئی جی نے لوگوں کو مارنے کا لائسنس جاری کیا ھوا ھے ڈاکٹر مھمیر تونیو کے وارث چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کے ھاء کورٹ کے ججوں کی کامیٹی بنا کر تحقیقات کرائی جائے اور ھمیں انصاف فراہم کیا جائے

The Young Doctors Association (YDA) Sindh unequivocally condemns the registration of a false First Information Report (F...
29/10/2025

The Young Doctors Association (YDA) Sindh unequivocally condemns the registration of a false First Information Report (FIR) against the Medical Superintendent and physicians of Liaquat University Hospital, Hyderabad.
YDA Sindh views the FIR as entirely baseless, unlawful, and an act of intimidation against medical professionals. We formally demand the immediate and unconditional withdrawal of this report.
The medical community stands united in its resolve. YDA Sindh will strongly resist all such illegal and unjust actions aimed at victimizing healthcare providers.

29/10/2025

YDA Sindh strongly condemn Registration of FIR on MS & Dr of LUH Hyd .

Demands immediate withdrawal of false FIR. Drs comminity will strongly resist this illegal practice .

https://www.facebook.com/share/p/1BoXJuKVqt/
27/10/2025

https://www.facebook.com/share/p/1BoXJuKVqt/

پريس ريليز
26-10-25

وائي ڊي اي لاڙڪاڻو ڊي ايم ايس شيخ زيد اسپتال لاڙڪاڻو ڊاڪٽر آفتاب احمد ڀٽو مٿان ٿيل ڪُوڙي ايف آئي آر جي سخت لفظن ۾ مزمت ٿي ڪري ، ۽ ضلعي انتظاميه کي واضع لفظن ۾ چيتاءُ ڏئي ٻڌايو ٿو وَڃي تہ اھا ايف آئي آر بي بنياد آهي جيڪا هڪ من گهڙت ڪهاڻي ۽ سياسي مخالفن طرفان بيگناهه ڊاڪٽر کي پريشان ڪرڻ جو ذريعو آهي ، براء ڪرم ڊاڪٽر آفتاب ڀٽو مٿان ڪيل ڪُوڙو ڪيس خارج ڪيو وڃي ۽ ڊاڪٽرن کي ناحق پريشان نا ڪيو وڃي .

پاران
وائي ڊي اي لاڙڪاڻو

17/10/2025

پریس ریلیز
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی مورو اسپتال میں ڈاکٹر محمد یامین کلہوڑو پر حملے کی شدید مذمت

کراچی (پریس ریلیز):
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے مورو اسپتال میں ڈاکٹر محمد یامین کلہوڑو پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ، ڈاکٹر وارث علی جکھرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر قوم کا تعلیم یافتہ اور خدمت گزار طبقہ ہے جو ہمیشہ مریضوں کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے۔ ڈاکٹروں کو ہراساں کرنا یا تشدد کا نشانہ بنانا کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پہلے ہی سیکیورٹی کے خدشات کے باعث ڈاکٹر خدمات انجام دینے سے گریزاں ہیں، ایسے میں جو ڈاکٹر مشکل حالات میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ان پر تشدد افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اگر ایسے واقعات ہوتے رہے تو دیہی علاقوں میں صحت کی فراہمی کا نظام مزید متاثر ہوگا۔

ڈاکٹر وارث جکھرانی نے مزید کہا کہ یہ حملہ نہ صرف طبی عملے پر حملہ ہے بلکہ صحت کی سہولیات اور انسانی خدمت کے بنیادی اصولوں پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈاکٹروں کی سیکیورٹی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

صدر ی ڈی اے سندھ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ داخلہ ضیاء حسن لنجار، اور وزیرِ صحت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید برآں، حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جائیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔

Dr Waris Jakhrani
President YDA Sindh

Address

Rafiq Shaheed Road Jinnah Hospital Khi
Karachi
021

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Doctor's Association SINDH-Reg'' posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Young Doctor's Association SINDH-Reg'':

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram