15/10/2024
کسی مہا پروش نے کہا تھا کہ اکتوبر میں زہین لوگ پیدا ہوتے ہیں، شاید اس لئے قدرت نے مجھے بھی اکتوبر میں پیدا کیا،
ویسے میں جو سال- گرہ ہے اس کو منانے کا قائل نہیں، اس لئے نہ کوئی وش کرتا ہے اور نہ ہی کوئ گفٹ دیتا ہے، لیکن چونکہ یہ آج کل ٹرینڈ بن گیا ہے تو اس لئے تھوڑا سا شغل لگا لیتے ہیں، اس دفعہ تو جنم دن بخار شریف کے ساتھ نبردآزما رہا،
پر پھر بھی کچھ دوست کیک اور گفٹ کے ساتھ غریب خانہ پر تشریف لے آئے، بخار شریف سے تھوڑی دیر کیلئے مہلت مانگ کرکیک کو بے دردی کے ساتھ کاٹ کر تناول فرمایا گیا۔ اور دن کا اختتام بخار شریف کی واپسی پر ہوا،
شکریہ ان دوستوں کا جنہوں نے میرا جنم دن یاد رکھا۔
جنم دن بخار شریف کے نام