03/01/2026
از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔
درخواست برائے ٹکرز
کراچی،03 جنوری 2026:-
*انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس کے مختلف محکموں کے ساتھ تعارفی اجلاس کا سلسلہ جاری۔*
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیزکراچی،آپریشنز،ٹریننگ،ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز،ایس پی ایچ پی،کرائم اینڈانوسٹیگیشنز،ڈرائیونگ لائسنس،ٹریفک کراچی،ایس پی یو،آرآرایف،زونل ڈی آئی جیز اور دیگرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،آر آر ایف، ایس پی یو،ایس پی ایچ پی، کرائم اینڈانوسٹیگیشنز،ڈرائیونگ لائسنس،اور ٹریفک کراچی کی جانب سے متعلقہ شعبوں کی مجموعی کارکردگی اور اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سندھ پولیس کے تمام شعبہ جات عوامی سہولیات اور محکمانہ امور کوڈیجیٹلائز کرنے پر کام کریں۔ آئی جی سندھ
زیادہ سے زیادہ عوامی اور محکمانہ امور کو آن لائن کریں تاکہ شہری گھربیٹھے پولیس سروس سے فائدہ اٹھاسکے۔ جاویدعالم اوڈھو
ہمیں تھانہ کلچر اور پولسنگ کے مثبت تاثرکوفروغ دینا ہے۔ آئی جی سندھ
تمام افسران اپنے شعبوں کی استعداد اور کارکردگی مزیدبہتربنانے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ آئی جی سندھ
حکومت سندھ پولیس کو تمام وسائل وتعاون فراہم کررہی ہے۔ آئی جی سندھ
جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیارکی جائے۔ آئی جی سندھ
پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں اور اقدامات سے باقاعدہ طور پر آگاہ رکھا جائے۔آئی جی سندھ
سیدسعدعلی
ترجمان
انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ