FOD Foundation

FOD Foundation ہر انسان برابر ہے، ہر خواب قیمتی ہے!
آئیں، مل کرمعذوروں کی زندگی آسان بنائیں!

31/08/2025

گورے لوگ سکھانے میں کبھی شرماتے نہیں، یہی بات مجھے ان کی بہت پسند ہے۔
سیلف کیتھیٹر استعمال کرنے میں آنے والی ایک شدید پریشانی کا انتہائی آسان حل بتایا، وہ بھی بغیر کچھ کہے۔

شکریہ بھائی 🌸

Self catheterization easy procedure

"ہمارے پیارے بھائی اور بہت اچھے دوست عمران مغل، جو ریڑھ کی ہڈی کی معذوری کے باوجود ہمیشہ حوصلے اور صبر کی مثال بنے رہے، ...
20/08/2025

"ہمارے پیارے بھائی اور بہت اچھے دوست عمران مغل، جو ریڑھ کی ہڈی کی معذوری کے باوجود ہمیشہ حوصلے اور صبر کی مثال بنے رہے، آج ہم سے جدا ہو گئے۔ بیڈ سورز کی تکلیف اور انفیکشن نے ان کا جسم تو توڑ دیا لیکن ان کا حوصلہ کبھی نہ ٹوٹا۔ وہ ایک بہادر، ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، آمین۔"

14/08/2025

*F O D FOUNDATION⭐*
کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک۔

"یہ وطن… ہمارے خوابوں کا رنگ، ہمارے دل کی دھڑکن، ہماری امیدوں کا چراغ ہے۔

چاہے ہم جسم کی طاقت سے محدود ہو، مگر حوصلے اس دھرتی کے پہاڑوں جیسے بلند ہیں، اور جذبے اس کے آسمان کی وسعت جیسے ہیں۔

ہم ہیں پاکستان… اور ہم سے ہے پاکستان ۔

*پاکستان زندہ باد!" 🇵🇰✨*

07/08/2025

⚠️ "ہم نے روزگار کا ذریعہ بنانا چاہا، لیکن کچھ نے اعتماد کو دھوکہ دے دیا!"

FOD FOUNDATION ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ معذور، بے روزگار اور نادار افراد کو صرف وقتی امداد نہ دی جائے بلکہ انہیں ایسا ذریعہ روزگار دیا جائے جس سے وہ مستقل، باعزت زندگی گزار سکیں۔

الحمدللہ، اب تک بہت سے مستحق افراد کو کامیابی سے روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ:
❗ کچھ افراد نے روزگار کے نام پر مدد حاصل کی، اور بعد میں نہ صرف دی گئی مدد کا غلط استعمال کیا، بلکہ کچھ عرصے بعد دوبارہ مدد کی اپیل لے کر آ گئے، جیسے کہ انہیں کبھی کچھ دیا ہی نہ گیا ہو۔

یہ رویہ نہ صرف عطیہ دینے والے مخلص افراد کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے، بلکہ ان واقعی مستحق لوگوں کا حق بھی مار دیتا ہے جو سچائی اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

---

📢 یہ پوسٹ صرف ایک عوامی آگاہی ہے – کسی مخصوص فرد کو نشانہ بنانا مقصد نہیں۔

ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ:
✅ نیت کے اخلاص کے ساتھ خدمت کریں
✅ لیکن عقل اور احتیاط کو بھی ساتھ لے کر چلیں
✅ اصل مستحقین تک مدد پہنچائیں
✅ اور ایسے رویوں سے ہوشیار رہیں جو فلاحی کاموں کو نقصان پہنچاتے ہیں

جزاکم اللہ خیراً
FOD FOUNDATION – خدمت، دیانت اور اعتماد کے ساتھ

05/08/2025

A mother reached out for help with her daughter’s wedding.

As a Co founder of FOD, Her request was fulfilled, and everything was delivered with care.♥

📍If you want to be part of more stories like this — DM me!

20/07/2025

ایک وہیل چیئر پر بیٹھا شخص جب پہاڑوں کی سیر کو نکلا
تو دنیا رک سی گئی…
ساتھ تھے جگری دوست، جن کے ساتھ ہر لمحہ خوشی کا لمحہ بن گیا۔
نہ راستے کی دشواریاں کچھ بگاڑ سکیں،
نہ وہیل چیئر نے قدموں کی کمی محسوس ہونے دی…
کیونکہ جب ساتھ ہو محبت، حوصلہ اور دوستوں کا سہارا
تو زندگی کا ہر حسین نظارہ ممکن ہو جاتا ہے۔
پہاڑوں کی ٹھنڈی ہوائیں، دل کو چھو لینے والے مناظر،
اور دل میں جینے کی امنگ…
یہی ہے اصل زندگی — جذبے، دوستی اور آزادی کا سفر!

Best advice
08/06/2025

Best advice

💖FOD Foundation کی طرف سے _عید الاضحیٰ پر بہت بہت مبارک_ 💖🌹 _اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو بے شمار خوشیوں، رحم...
07/06/2025

💖FOD Foundation
کی طرف سے _عید الاضحیٰ پر بہت بہت مبارک_ 💖

🌹 _اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو بے شمار خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ یہ مبارک دن آپ کی زندگی میں خوشحالی، سکون اور محبت لے کر آئے۔ دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہم سب کے دل ایمان اور تقویٰ سے منور کردے۔ آمین 🌹

02/06/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

*FOD FOUNDATION*

محبت، خدمت، انسانیت کی ایک عظیم مثال

*قربانی... صرف گوشت نہیں، دلوں میں جگہ بنانے کا عمل ہے۔*

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

*الحمدللہ!* رب کریم کے فضل و کرم سے FOD فاؤنڈیشن کو اس سال بھی یہ سعادت حاصل ہوئی ہے۔

کہ وہ ان چہروں پر خوشیاں بکھیرے، جو اکثر زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں —

وہ معذور، مجبور، اور بے بس لوگ، جن کے دل بھی ہماری طرح دھڑکتے ہیں، مگر جن کی خوشیاں اکثر خاموش رہ جاتی ہیں ۔

🌸 خوشی کے ساتھ اطلاع 📢 دی جاتی ہے کہ قربانی کا جانور 🐂
آچکا ہے،

اور اس میں سے کچھ حصے ہمارے ان بھائی بہنوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں، جو بظاہر کمزور ہیں، مگر درحقیقت ہمارے معاشرے کا سب سے مضبوط اور پاکیزہ حصہ ہیں۔

📖 *"اللہ* کے ہاں نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون، بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔"
(سورہ الحج: 37)

یہ قربانی صرف رسم نہیں، یہ دلوں کی نرمی، احساس کی بیداری، اور انسانیت سے جڑنے کی ایک روشن مثال ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ یہ عید، ان لوگوں کے لیے بھی مسکراہٹ لے کر آئے، جن کی آنکھوں میں خوشیوں کی چمک ماند پڑ چکی ہے۔

*🕊️دکھ بانٹنے سے کم ہوتے ہیں، یہ سچ ہے یارو*
*کبھی کسی کے آنسو پوچھ کر دیکھو...*

اللہ رب العزت ہماری یہ کاوش اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہمیں ہمیشہ ان ہاتھوں کی مدد کا وسیلہ بنائے جو خاموشی سے آسمان کی طرف اُٹھتے ہیں۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین

والسلام

*FOD FOUNDATION*

*جہاں ہر دل، ایک دوسرے کے درد کا ہمسفر ہے۔*

20/03/2025

🚨 *ایمرجنسی ہیلپ*🚨

*ایک ہمارا معذور بھائی پاراچنار کا ہے*
*ان کے گردوں میں پتھری ہو گئی ہے ڈاکٹر نے ایمرجنسی آپریٹ کا کہا ہے۔*

*جس کے لیے انہیں پشاور کہ اسپتال جانا ہے ہمیں ان کو ایمرجنسی ایمبولنس کروا کے دینی ہے۔*

*پلیز آپ لوگوں سے درخواست ہے جو بھی مدد ہو اس بھائی کی کریں تاکہ اسے ہم جلد از جلد ہسپتال بھیج سکیں۔*

*Easypaisa account*

*Faheem Ahmed*
*03123594528*

19/03/2025

*ایک معذور بندے کو چلنے کے لیے ٹانگیں مل گئی۔*

*ویل چیئر ایک معذور بندے کی ٹانگیں ہیں .*

*الحمداللہ پشاور والے معذور بھائی کو ہم نے ویل چیئر بھجوا دی ایک بہت پیارے ڈونر کی طرف سے۔*

*اللہ پاک ان کا دیا ہوا مال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔*

*اگر آپ لوگ بھی ایسے معذور اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے دیے ہوئے نمبروں پہ رابطہ کریں۔*

*Easypaisa account*

*Faheem Ahmed*
*03123594528*

*Bank account number*

*Bank Al Habib limited*

*Account Title*
*MAHNOOR D/O FAHEEM AHMED*

*Account Number*
*13201825039596021*

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FOD Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram