Qadeem wa Jadeed Tibb wa Hikmat - Desi & Unani Elaj Center

Qadeem wa Jadeed Tibb wa Hikmat - Desi & Unani Elaj Center Herbalism

Tillaa e Farbaa Extender!
18/02/2025

Tillaa e Farbaa Extender!

19/07/2024

چنے اور کشمش:

آئیے جانتے ہیں چنے اور کشمش کو ایک ساتھ کھانے کے صحت کے لیے کیا کیا فوائد ہیں؟
چنے اور کشمش دونوں ہی صحت مند رھنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اگر آپ بھیگے ہوئے چنے اور کشمش کو باقاعدگی سے کھائیں تو اس سے موٹاپے، جسم میں خون کی کمی، کمزور قوت مدافعت کا مسئلہ کم ہوسکتا ہے۔
کشمش میں پروٹین، آئرن، فائبر، پوٹاشیم، مینگنیج، کاپر، وٹامن-بی 6 جیسے بہت سے ضروری غذائی اجزا ہوتے ہیں، جو کئی طرح سے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف، بھیگے ہوئے چنے میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ وغیرہ ہوتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء آپ کے جسم کے لیے بہت اہم ہیں۔

ہڈیوں کو بنائیں مضبوط:
جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھیگے ہوئے چنے اور کشمش کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔ چنے اور کشمش دونوں کے مرکب میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو آپ کی ہڈیوں کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے۔ یہ کھوکھلی ہڈیوں میں زندگی لا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہڈیاں طویل عرصے تک صحت مند رہتی ہیں۔

توانائی میں اضافہ:
چنا اور کشمش کو توانائی کا پاور ہاؤس سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کمزوری کا شکار ہیں تو ان دو چیزوں کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔کشمش اور چنے میں آئرن اور بہت سے ضروری وٹامن ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو وافر مقدار میں توانائی مل سکتی ہے۔

18/04/2020

ھوالشافی!
روغن برائے جلدی امراض:
تیل سرسوں 100گرام
تیل ارنڈ یعنی کیسٹر آئل 50گرام
بورک ایسڈ 10گرام
کاربولک ایسڈ5گرام
سرسوں کا تیل کسی برتن میں اچھی طرح گرم کرکےاتار لیں اور گرم تیل میں بورک ایسڈ شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کریں. جب ٹھنڈا ہو جائے تو کاربولک ایسڈ شامل کرکےمکس کریں اور آخر میں کیسٹر آئل شامل کرکے مکس کرلیں اور کسی بوتل وغیرہ میں محفوظ کرلیں.
طریقہ استعمال و فوائد :
داد, چنبل یا سورائسز, خارش,پتی اچھلنا, ریشز ہونا, گرمی اور پسینے کی وجہ سے ہونے والی الرجی اور جلن میں بفضلہ آرام دیتی ہے. کوئی کیڑا مکوڑہ جیسے مچھر, مکڑی, چیونٹی وغیرہ کاٹ لے تو یہ تیل لگالینے سے جلد آرام آجاتا ہے. بغلوں اور جانگوں میں کچھ لوگوں کے پسینہ آنے سے کٹ سا جاتا ہے تو یہ تیل لگانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں. جسم کا کوئی حصہ رگڑ وغیرہ سے چھل جائے تو یہ تیل لگانے سے انفیکشن نہیں ہوتا اور زخم جلد ٹھیک بھی ہو جاتا ہے. غرض یہ کہ جلدی امراض میں بیرونی طور پر استعمال کرنے کیلئے بہترین چیز ہے. کسی ڈراپر وغیرہ میں ڈال کر با آسانی استعمال کریں یا روئی کے ذریعے بھی متاثرہ جگہ پر لگا سکتے ہیں.
نوٹ:
کھلے ہوئے زخم یا کٹی ہوئی جلد پر لگانے سے کچھ دیر جلن ہوتی ہے جو چند منٹ کے بعد ختم ہو جاتی ہے.

14/04/2020

ھوالشافی!
مقوئ اعصاب:
اسرول / چھوٹی چندن
خشخاش
دار چینی
تینوں دوائیں صاف کی ہوئی برابر وزن لیکر کوٹ پیس لیں اور سفوف بناکر خشک جار وغیرہ میں محفوظ کر لیں.
خوراک: صبح و شام خالی پیٹ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا کھانے کے دو گھنٹے بعد ایک سے دو گرام یا ایک چوتھائ چمچہ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ کھانا ہے. اگر ہاضمہ کمزور ہو تو ادرک ایک انچ کا ٹکڑا لیکر ایک کپ پانی میں ادرک کا قہوہ بناکر نیم گرم اس قہوے کے ساتھ دواء کھائیں.
فوائد : اعصابی نظام کو بہتر کرنے میں زبردست کردار ادا کرتی ہے. جگر اور معدے کی صفائی کرکے ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے. دماغی امراض جیسے جنون, مالیخولیاء, ذہنی دباؤ تناؤ, وہم, وسوسے, اینزائٹی, ڈپریشن, نزلہ, ڈسٹ الرجی اور نیند نہ آنے میں بفضلہ بےحدمفید و معاون ثابت ہوتی ہے. بلڈ پریشر ہائی اور لو دونوں کو بیلنس کرتی ہے. جسم کے بہت سے دردوں کو ختم کرتی ہے. سمجھدار معالج کئی اور طرح کے امراض میں اسکو استعمال کروا سکتا ہے.
نوٹ: مقدار خوراک میں اپنی مرضی سےاضافہ نہ کریں. اگر کوئی مریض درج بالا علامات کے علاوہ کئی اور امراض میں مبتلاء ہو تو وہ اس دواء کو استعمال کرنے سے پہلےکسی تجربہ کار معالج سے مشورہ کرلے.

12/04/2020

ھوالشافی
اکسیر جگر و معدہ:
قلمی شورہ
نوشادر
ریوند خطائ
تینوں برابر وزن لیکر پیس لیں اور سفوف بناکر کسی خشک جار یا برنی وغیرہ محفوظ کر لیں
خوراک : ایک سے دو ماشہ حسب عمر و ضرورت نیم گرم یا سادہ پانی ایک گھونٹ میں ملاکر پی لیں اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں. یہ دوا دودھ میں ملاکر بھی پی سکتے ہیں.
فوائد :جگر کے امراض میں حیرت انگیز نفع دیتی ہے. جگر کی کمزوری, جگر کا بڑھ جانا, یرقان, جگر میں سدے بن جانا, خون نہ بننا, کھٹی ڈکاریں آنا, بدہضمی, سینے کی جلن, کھانا کھانے کے بعد طبیعت میں بھاری پن, طبیعت میں چڑچڑا پن ہونا, نیند ٹھیک سے نہ آنا, دائمی قبض ہونا, گردوں میں سردی سے ورم ہو جانا یا سردی کی وجہ سے پیشاب کی زیادتی وغیرہ میں بفضلہ بےحدمفید ثابت ہوتی ہے. جب دوا کی ضرورت محسوس نہ تو استعمال روک دیں. مقدار خوراک میں غیر ضروری اضافہ نہ کریں

Address

35
Karachi
75

Telephone

+923218705171

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qadeem wa Jadeed Tibb wa Hikmat - Desi & Unani Elaj Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram