Hijama cupping in Pakistan

Hijama cupping in Pakistan Hijama sunah treatment Karachi pakistan

08/03/2023
13/10/2022

آج جمعرات کی مغرب سے کل مغرب تک حجامہ کی مسنون تاریخ ہے سنت تاریخوں میں حجامہ کروانے سے ہر بیماری سے شفاء ملتی ہے صحت مند آدمی ان تاریخوں میں حجامہ کروائے تو بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے ۔۔
شہزاد شفیق حجامہ سینئر
0321 2773576 0312 2001310 03317863313

15/09/2022

ماہِ صفر المظفر میں حِجامہ کی مسنون تاریخیں 13ستمبر بروز منگل کی مغرب سے 18ستمبر بروز اتوار کی مغرب تک رہیں گی ۔🩺📢
حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص قمری مہینے کی 17 .19. 21 تاریخوں میں حِجامہ لگواٸے اسے ہر بیماری میں شفاء مل جاٸے گی (ابوداٶد)
شہزادہ شفیق حجامہ سینئر
0312 2001310 0321 2773576

10/09/2022

*🌙HIJAMA SCHEDULE
*WEDNESDAY*
🌙17th Safar, 1444H.
14th September
*FRIDAY*
🌙19th Safar, 1444H.
16th September
*SUNDAY*
🌙21st Safar, 1444H.
18th September

Shahzad shafiq hijama centre
0312 2001310
03317863313
0321 2773576

حجامہ کی فضیلت اور طریقہسوال1۔حجامہ کا کیاطریقہ ہے اور کیافضیلت ہے ؟2۔سرچ میں ہم رومن اردو میں لکھتے ہیں تو نتیجہ نہیں ...
10/09/2022



حجامہ کی فضیلت اور طریقہ

سوال

1۔حجامہ کا کیاطریقہ ہے اور کیافضیلت ہے ؟
2۔سرچ میں ہم رومن اردو میں لکھتے ہیں تو نتیجہ نہیں آتا۔

جواب

''حجامہ'' یعنی پچھنے لگوانا ایک طریقہعلاج ہے جسے بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بطورِ علاج کے اختیارفرمایاتھا۔کئی احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ علاج ثابت ہے۔بخاری ومسلم کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سب سے بہترین علاج قراردیاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اس کی ترغیب دی ہے۔
چنانچہ مشکاۃ شریف کی روایت میں ہے :
'' حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شبِ معراج کے واقعات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ملائکہ کی جس جماعت کے پاس سے گزرے اس نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں ۔" (ترمذی ، ابن ماجہ ) ''۔
ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قمری مہینے کی 21،19،17 تاریخوں کو پچھنےلگوانے کے لیے سب سے بہترقراردیاہے۔اِن توا ریخ میں خون کا جوش، اعتدال پر ہونے کی بنا پر جسم کو زیادہ فائدہ ہو گا ۔ان تاریخوں کے علاوہ دیگر تاریخوں میں بھی بوقتِ ضرورت حجامہ کروایاجاسکتاہے۔
ترمذی شریف کی روایت میں ہے :
''حضرت عبد اللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بہترین دن جن میں تم حجامہ لگواتے ہو، وہ (قمری مہینے کے) سترہویں، انیسویں اور اکیسویں دن ہیں''۔
زادالمعاد میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
"وهذه الأحاديث موافقة لما أجمع عليه الأطباء أن الحجامة في النصف الثاني وما يليه من الربع الثالث من أرباعه أنفع من أوله وآخره، وإذا استعملت عند الحاجة إليها نفعت أي وقت كان من أول الشهر وآخره. قال الخلال: أخبرني عصمة بن عصام قال: حدثنا حنبل قال: كان أبو عبد الله أحمد بن حنبل يحتجم أي وقت هاج به الدم وأي ساعة كانت". (4/53بیروت)
2۔ویب سائٹ پر سوالات کے جوابات اردو میں دیے جاتے ہیں ، اس لیے کسی مسئلہ کو تلاش کرنے کے لیے بجائے رومن کے اردو میں لکھا جائے تو مطلوبہ مسئلہ ویب سائٹ پر موجود ہونے کی صورت میں مل جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ: دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر: 144004200023
تاریخ اجراء: 11-12-2018

03122001310

10/09/2022

*♨ الحجامہ ♨*
*ان امثل ماتداویتم بہ الحجامہ*
بہترین علاج جسے تم کرتے ھو وہ حجامہ کرناھے {بخاری}
حجامہ فطرتی قدرتی اور اس وقت تیزی سے پھیلنے والا وہ طریقہ علاج ھے جس پر آسمانوں سے رھنمائی اور تائید حاصل ھے جس کو کرنے والے کرنے کا حکم دینے والے خود اس کائنات کے امام اور سب سے بڑے حکیم حضرت *محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ھیں*
چند ایک دلائل.......
☘☘☘☘☘☘☘☘☘

*"کتب ستہ میں حجامہ کا حکم"*
صحیح بخاری میں حجامہ کے ابواب کی تفصیل

(1) باب أی ساعۃ یحتجم و احتجم ابو موسی لیلا
(2) باب الحجم فی السفر والاحرام
(3) باب الحجامہ من الداء
(4) باب الحجامۃ علی الرأس
(5) باب الحجم من الشقیقۃ والصداع

🔘 *صحیح بخاری 30*

🔘 *صحیح مسلم 14*

🔘 *سنن ابودأود 26*

🔘 *جامع ترمذی 13*

🔘 *سنن ابن ماجہ 25*

🔘 *سنن نسائی 8*

کتب ستہ میں حجامہ کے موضوع پر ٹوٹل
72 احادیث* موجود ھیں

ھمارا طریقہ علاج عام لوگوں سے تھوڑا مختلف ھے
اور اس پر باقاعدہ دلائل رکھتے ھیں ھمارے نزدیک صحت کے بنیادی اصول اور ذرائع قرآن و سنت کی روشنی میں مندرجہ ذیل ھیں
1⃣ *قرآن*
2⃣ *دعا*
3⃣ *ذکر اللہ*
4⃣ *دعوت و جہاد*
5⃣ *لباس*
6⃣ *غذا*
7⃣ *روغن زیتون*
8⃣ *کجھور*
9⃣ *تلبینہ*
🔟 *کلونجی*
1⃣1⃣ *شہد*
2⃣1⃣ *ثرید*
3⃣1⃣ *ورزش*
4⃣1⃣ *روزہ*
5⃣1⃣ *نیند*
6⃣1⃣ *ترک معاصی*
7⃣1⃣ *صدقہ*
8⃣1⃣ *حجامہ*
9⃣1⃣ *مسواک*
0⃣2⃣ *ناک میں پانی ڈالنا*
1⃣2⃣ *وضو*
2⃣2⃣ *نماز*
3⃣2⃣ *سرمہ*
4⃣2⃣ *سنامکی*
5⃣2⃣ *غسل*
6⃣2⃣ *تیراکی*
7⃣2⃣ *گھوڑ سواری*
8⃣2⃣ *خوشبو*
9⃣2⃣ *زنجبیل*
0⃣3⃣ *بھوک رکھ کے کھانا*
تقریبا یہ سب اسلامی فرائض، روایات یا اصول ھیں لیکن ھمارے کچھ دانشور ان اصولوں کو ترک کر کے فرنگی دوا کا سہارا لیتے کروڑوں روپیہ خرچ کر کے بھی مصنوعی زندگی جیتے اور اسلامی اقداروں سے نظر انداز کرتے ھیں
*آؤ بھائیوں اسلام کے ان نادر اصولوں کو اپنا کر زندگی آخرت اور صحت کے مزے لوٹیں*
☘☘☘☘☘
اب ھم ان چند بیماریوں کا تذکرہ کرتے ھیں جن کا علاج ھم نے حجامہ کے ذریعہ کیا اور سو فیصد رزلٹ حاصل ھوا

🔘 *Heel Pain*
ایڑی کا درد
🔘 *Leg and Knee Pain*
ٹانگوں اور گٹنھے کا درد
🔘 *Thigh Pain*
رانوں کا درد
🔘 *Pelvic Pain*
پیڑھو کا درد
🔘 *Back Pain /Muscular*
کمر کے پھٹوں کا درد
🔘 *Neck and Shoulder*
کندھے اور گردن کا درد
🔘 *Fatigue*
تھکاوٹ
🔘 *Burning Hands and Feet Syndromes*
ھاتھ اور پاؤں میں جلن
🔘 *Disorders of the Joints Connective Tissue and Immune System in General*
جوڑوں کے عمومی امراض
🔘 *Leg Cramps*
ٹانگوں کا اکڑ جانا
🔘 *Sciatica*
عرق النساء
🔘 *Loss of Apetite*
بھوک کا نہ لگنا
🔘 *Decreased Intelligence*
عقل کی کمی
🔘 *Mental Retardation*
دماغی کمزوری
🔘 *Insomnia*
نیند کی کمی
🔘 *Depression Anxiety*
ڈپریشن ۔ قلق
🔘 *Headache*
سر کا درد
🔘 *Migraine*
شقیقہ/آدھے سر کا درد
🔘 *Varicose Veins*
رگوں کا پھول جانا
🔘 *Hypertension and Hypertensive Crisis*
ھائی بلڈپریشر
🔘 *Jadoo*
جادو~ سحر سایہ~ آسیب جنات كاعلاج بذریعہ الحجامہ سنت طریقہ علاج
تمام روحانی جسمانی امراض کا علاج صرف حجامہ کے ذریعہ
Shahzad shafiq Hijam 03122001310

10/09/2022

*چار چیزیں کبھی نہ چھوڑیں*

*1-* اللّٰہ تعالٰی کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللّٰہ تعالٰی بھی آپ کو یاد رکھے: *"فاذکرونی اذکرکم"* : "تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا". البقرة: آیت 152)

*2-* شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں اضافے سے محروم ہو جائیں گے: *"لئن شكرتم لأ زيدنكم"* "اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا". إبراهيم :آیت 7)

*3-* دعا نہ چھوڑیں ورنہ آپ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے: *"أدعوني أستجب لكم"* "تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا". ( المؤمن :آیت 60)

*4-* استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے: *"وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون"* "الله انھیں عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں". ( الأنفال :آیت 33)

دعا ہے آپ سب کی زندگی کی ہر صبح اور شام ، خیر و برکت والی ہو.

*🤲🏻آمین ثم آمین

24/06/2022

جن وشیاطین اتارنے کے شرعی طریقے

(1) مریض پر قرآن کی سب سے عظیم سورت فاتحہ بار بار پڑھی جائے تو جادو زائل ہوجائے گا اور مریض اللہ تعالی کے حکم سے شفایاب ہوگا۔اس کی دلیل یہ ہے کہ ایک صحابی نے مسحور پر سورہ فاتحہ کے ذریعہ دم کیا تو ٹھیک ہوگیا۔(السلسلة الصحيحة – 2027)
(2) قرآنی آیات کے ذریعہ :
٭{وأوحينا إلى موسى أن ألق عصاك فإذا هي تلقف ما يأفكون فوقع الحق وبطل ما كانوا يعملون فغلبوا هنالك وانقلبوا صاغرين} الاعراف117۔119
٭{ وقال فرعون ائتوني بکل ساحر عليم فلما جاء السحرة قال لهم القوا ما انتم ملقون فلما القوا قال موسى ما جئتم به السحر ان الله سيبطله ان الله لا يصلح عمل المفسدين ويحق الحق بکلماته ولو کره المجرمون } یونس/ 79۔82
٭{ قالوا يا موسى اما ان تلقي واما ان نکون اول من القى قال بل القوا فاذا حبالهم وعصيهم بخيل اليه من سحرهم انها تسعى فاوجس في نفسه خيفة موسى قلنا لا تخف انک انت الاعلى والق ما في يمينک تلقف ما صنعوا انما صنعوا کيد ساحر ولا يفلح الساحر حيث اتى } طہ65۔59
بےشک یہ آیات اور اسکے ساتھ سورہ فاتحہ اور سورہ (قل ہو اللہ احد) اور آیۃ الکرسی اور معوذتین (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) اگر قاری پانی میں پڑھے اور اس پانی کو مريض کو پلایا جائے یا اس پر بھادیا جائے (یعنی غسل کرے) تو اسے اللہ کے حکم سے شفا یابی نصیب ہوگی۔
(3) سات بیری کے پتے کوٹ کر پانی میں ملائیں اور اس پر آیات اور سورتیں جو اوپر مذکورہیں اور مسنون دعائیں پڑھیں تو یہ پانی پیا بھی جائے اور اس سے غسل بھی کرے اوریہ عمل متعدد بار کیا جائے یہاں تک کہ اللہ کی حکم سے شفا مل جائے۔
(4)ایک جن نبی کریم ﷺ کے پاس آگ لے کر آیا جلانے کےلیے، تو رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا پڑھی : " أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنْ السَّمَاءِ وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ " تو اسکی آگ بجھ گئی ۔ [ مسند احمد 3/419 (15035) , مسند ابی یعلى 12/238]
(5) مسحور کو مدینہ طیبہ کا عجوہ کھجور کھلایا جائے ، اس میں اللہ تعالی نے شفا رکھی ہے ۔
نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص عجوہ کھجوریں سات عدد نہار منہ کھالے تو اس دن زہر اور جادو اس بندے پر اثر نہیں کرتا [ صحیح بخاری کتاب الأطعمۃ باب العجوۃ (5445) ]۔
(6)نبی کریم ﷺ پر لبیدبن الاعصم یہودی نے جادوکیا۔ آپﷺ پر جادو کا اثر ہوا۔ کہ آپ کے تخیلات پر اثر پڑگیا۔ آپ کو خیال ہوتا کہ میں نے کھانا کھا لیا ہے حالانکہ آپ نے نہیں کھایا ہوتا تھا۔ آپ کو خیال ہوتا تھا کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے حالانکہ پڑھی نہیں ہوتی تھی۔ تخیلات میں اثر ہوگیا۔ تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے نسخہ بتایا سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کا۔سورۃ الفلق اور سورۃ الناس نبی کریمﷺ نے پڑھی تو اللہ تعالیٰ نے جادو ختم کردیا ۔ خواب میں نظر آگیا کہ جادو کس چیز پر کیا گیا ہے وہ فلاں کنویں کے اندر کھجور کے تنے کےنیچے دبایا ہوا ہے۔ تو جادو کو نکال کر ضائع کردیا۔ جادو کا اثر ختم ہوگیا, یہ طریقہ کار ہے رسول اللہ ﷺ کا ۔[ صحیح البخاري کتاب الطب باب السحر (5763) صحیح مسلم کتاب السلام باب السحر (2189)]
(7) حافظ ابن قیم رحمہ اللہ کا قول ہے کہ: اور میں نے اور میرے علاوہ کئ اور لوگوں نے بھی اسکا تجربہ کیا ہے کہ زم زم کے پانی سے عجیب بیماری سے شفایابی ہوتی ہے۔ اور اللہ تعالی کے حکم سے مجھے بہت سے امراض سے زم زم سے شفا ملی ہے اور میں نے ان لوگوں کا بھی مشاہدہ کیا ہے جو اسے بہت دنوں بطور غذا استعمال کرتے رہے تقریبا نصف مہینہ یا اس سے بھی زیادہ اور انہیں بھوک محسوس نہیں ہوئی۔ زاد المعاد (3/129)
سحر میں مفید بعض مسنون دعائیں :
٭ " اللهم رب الناس اذھب الباس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفاؤك لا يغادر سقما "تین بار
٭" بسم الله ارقيك من كل شئ يؤذيك ومن شر كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك " تین بار
٭"اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّة مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّة وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّة"
٭"لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ" سوبار

Address

Karachi

Telephone

+923212773576

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijama cupping in Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share