09/07/2024
اختصار الادویہ
ارجنٹم نائٹریکم Argentum Nitricum
کسی مصروفیت سے پہلے شدید خدشات۔ بہت زیادہ پسینے اور دست آئیں۔ بڑی
اور اونچی عمارتوں سے خوف، اوپر کی طرف نہ دیکھ سکے، ایسا محسوس کرئے کہ وہ اس
کے اوپر گر پڑیں گی۔ بلندی سے نیچے کی طرف نہ دیکھ سکے۔ میٹھی اشیا ء کی شدید
خواہش مگر ان کے استعمال سے تکلیف بڑھے۔ شدید دانے دار آشوب چشم۔
کچے گوشت کی طرح تیز سرخ آنکھیں۔ بکثرت مواد۔اس دوا کا مریض سوکھا ہوا
اور جھریوں سے پر ہوتا ہے خاص طور پر جب مریض بہت لمبے عرصے تک دماغی
محنت میں مصروف رہا ہو۔ وقت نہایت آہستگی سے گذرتا ہے۔
طاقت۔ تین سے تیس طاقت۔ اورر اونچی طاقتیں۔
ہومیو ڈاکٹر مقرب اللہ صدیقی۔