حکیم جی

حکیم جی صحت عظیم نعمت ہے اس کی حفاظت کریں۔آپ کی صحت کے متعلق مفید اور مستند معلومات آپ کو "حکیم جی" کے پیج پر ملیں گی۔

🌸 پھول مکھانے: قدرتی غذائی خزانہ اور طبی فوائدپھول مکھانے جسے انگریزی میں Fox Nuts یا Lotus Seeds کہا جاتا ہے، ایک نہایت...
29/07/2025

🌸 پھول مکھانے: قدرتی غذائی خزانہ اور طبی فوائد

پھول مکھانے جسے انگریزی میں Fox Nuts یا Lotus Seeds کہا جاتا ہے، ایک نہایت قیمتی اور غذائیت سے بھرپور قدرتی نعمت ہے۔ اسے خاص طور پر طبِ یونانی، آیورویدک اور جدید نیوٹریشن سائنس میں خاص مقام حاصل ہے۔ اس کا استعمال ایشیائی روایتی طب میں سینکڑوں سال سے کیا جا رہا ہے۔

✅ غذائیت کا خزانہ:

پھول مکھانے میں پائے جانے والے اہم غذائی اجزاء:

ہائی کوالٹی پروٹین

لو فیٹ اور کم کیلوریز

کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس

اینٹی آکسیڈنٹس (Flavonoids, Kaempferol)

گلوٹن فری اور کاربوہائیڈریٹس کا بہترین ذریعہ

---

🔬 سائنسی و طبی فوائد

1️⃣ دل کے امراض سے بچاؤ:

پھول مکھانے میں موجود Kaempferol ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو دل کی شریانوں میں سوجن کو کم کرتا ہے اور cardiovascular health کو بہتر بناتا ہے۔

> ریفرنس: Zhang, Y. et al. (2018). "Kaempferol and its anti-inflammatory and anti-cancer properties", Food Chemistry.

2️⃣ ذیابیطس میں مفید:

مکھانے میں low glycemic index پایا جاتا ہے، جو خون میں شوگر لیول کو اچانک بڑھنے سے روکتا ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ ناشتہ ہے۔

> ریفرنس: Patel, S. (2016). "Lotus (Nelumbo nucifera) seeds as emerging functional food: A review", Journal of Functional Foods.

3️⃣ گردے اور جگر کی صحت:

طب یونانی کے مطابق پھول مکھانے گردے کو طاقت دیتے ہیں، پیشاب کی جلن میں فائدہ دیتے ہیں اور جگر کی اصلاح کرتے ہیں۔

4️⃣ بانجھ پن اور مردانہ کمزوری میں مفید:

قدیم اطبّا کے مطابق یہ مادہ منویہ کو گاڑھا کرتا ہے، جریان و اح**ام میں مفید ہے اور جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

5️⃣ عورتوں کی صحت:

مکھانے میں موجود کیلشیم، آئرن اور میگنیشیم خواتین میں ہارمونی توازن برقرار رکھنے، PCOS اور حیض کی بے ترتیبی جیسے امراض میں مفید ہیں۔

> ریفرنس: Li, M. et al. (2021). "Nutritional and medicinal properties of lotus seeds", Nutrients Journal.

6️⃣ وزن کم کرنے میں مددگار:

کم کیلوریز اور زیادہ فائبر کی وجہ سے یہ معدہ کو بھرنے کا احساس دیتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرتا ہے، اس لیے وزن کم کرنے والوں کے لیے بہترین اسنیک ہے۔

---

🌿 طبِ یونانی میں مقام:

حکیم جالینوس، ابن سینا اور حالیہ دور کے اطباء کے مطابق پھول مکھانے:

قلب و دماغ کو تقویت دیتے ہیں

بلغمی体质 کے افراد میں بہت مفید ہیں

جریان، سوزاک اور منی کی پتلاہٹ میں مجرب دوا ہے

---

✅ استعمال کا طریقہ:

روزانہ 20-30 گرام بھون کر کھائیں

دودھ میں اُبال کر یا خشک میوہ جات کے ساتھ ملا کر

شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بھی اسے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کر سکتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaFHjXS1noz7bRz9Ns1i

01/07/2025
گوند کتیرا (Tragacanth gum) ایک قدرتی گوند ہے جو خاص طور پر ایران، پاکستان اور ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔مزاج کے اعتبار ...
07/05/2025

گوند کتیرا (Tragacanth gum) ایک قدرتی گوند ہے جو خاص طور پر ایران، پاکستان اور ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔مزاج کے اعتبار سے معتدل اور تر ہے یعنی ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے

گوند کتیرا کے فوائد:

یہ جسم کی حرارت کو کم کرتا ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں ٹھنڈک پہنچانے والا قدرتی ٹانک سمجھا جاتا ہے۔
نظامِ ہضم کے لیے مفید ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں مددگار ہے۔
چہرے پر لگانے سے جلد کو نرم، صاف اور چمکدار بناتا ہے۔ خاص طور پر ایکنی اور جھریوں کے لیے مفید ہے۔
جسمانی کمزوری، تھکن اور اعصابی کمزوری کے لیے مفید ہے۔ اکثر دودھ یا پانی میں بھگو کر استعمال کیا جاتا ہے۔
منی کو گاڑھا کرتا کرتا مرض جریان میں مفید ہے
اسی طرح لیکوریا میں بھی مفید ہے
جسمانی سوجن اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

*استعمال کا طریقہ:*

عموماً گوند کتیرا کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے، صبح وہ جیلی جیسی شکل اختیار کر لیتا ہے، پھر اسے دودھ، شربت یا پانی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

دیسی گڑ اور سفید تل ملا کر رات کو کھالیں فائدہ ایسا کہ ، زندگی بھر دعا کیا کریں گے...!گڑ اور تلوں کو ملا کر ایک ایسا آسا...
12/12/2024

دیسی گڑ اور سفید تل ملا کر رات کو کھالیں فائدہ ایسا کہ ،
زندگی بھر دعا کیا کریں گے...!

گڑ اور تلوں کو ملا کر ایک ایسا آسان علاج بتایا جائے گا جن کے استعمال سے نہ صرف خطرناک بیماریاں فوری طور پر ٹھیک ہوجائیں گی بلکہ آپ کے جسم کو مچھلی ، مٹن ،گوشت اور دودھ سے زیادہ طاقت ملے گی۔

گڑ معجزاتی خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ ہمارے معدے کے لیے فائدہ مند خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ نہ صرف ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کی صفائی کرتا ہے بلکہ کھانا کھانے کے بعد گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چوس لیاجائے تو کھایا پیا سب ہضم ہو جاتا ہے۔

جب کہ تلوں میں دودھ سے زیادہ کیلشیم ، گوشت سے زیادہ پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی، منرلنز اور فیٹی ایسڈز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
کمزور نظر کو تیز کرنے ، حافظہ اور اعصاب کو مضبوط کرنے کے لیے یہ علاج اپنی مثال آپ ہے۔
اس کے علاوہ فالتو چربی ختم کرنے اور کولیسٹرول کرنے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گڑ اور تلوں کا استعمال ضرور کریں۔ کیونکہ یہ علاج کیلشیم اور پروٹین سے مالا مال ہوتاہے۔
سردیوں میں گڑ اور تلوں کو اگر ایک خاص طریقے سے استعمال کیا جائے تو کمزور جسم مضبو ط اور تمام پوشیدہ کمزوریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ حمل کے بعد خواتین کو گڑ اور تل کے لڈو بنا کر ضرور کھلائیں ،
حمل کی تمام کمزوریاں ٹھیک ہوجائیں گی۔

آپ کو بتاتے ہیں گڑ اور تلوں کا خاص علاج۔
اس کو بنانے کے لیے ہمیں چاہیے ہوگا۔
دیسی گڑ، اس کو پیس کر باریک کرلیں۔ یہ گڑ اتنا ہو کہ ایک کپ بن جائے ۔ کالے یا سفید تل جو بھی مل جائیں لیں گے دو کپ۔ ایک کپ کے قریب باریک کیا ہوا ناریل گِری لیں گے۔ بادام دس سے پندرہ گریاں اور دو کھانے کے چمچ سونف لیں گے ۔ اب ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ بلینڈر سے تیار سفوف کو ہوا بند جار میں محفوظ کرلیں۔

رات کا کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد اس سفوف کی دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں۔
معدے ، مثانے، دماغ اور نظر کے تمام امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔ .
ایسے افراد جن کا مزاج گرم ہے یا وہ پھر جو شوگر کے مریض ہیں ۔ وہ اس کا استعمال نہ کریں۔ سردیوں میں اس علاج کا استعمال آپ کو بڑی بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

املی ایک سدا بہار درخت ہے‘ خوبصورت اور تناور درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔ یہ درخت کبھی پتوں س...
11/12/2024

املی ایک سدا بہار درخت ہے‘ خوبصورت اور تناور درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔ یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا اس کے بیجوں سے بیس فیصد تیل نکلتا ہے۔ بازاری املی میں عام طورپر نمک کی ملاوٹ ہوتی ہے جبکہ دوائی میں استعمال ہونے والی املی نمک سے پاک ہونی چاہیے۔ اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے اگر املی پرانی ہو تو اس کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے۔ اس کا مزاج سرد درجہ اول اور خشک درجہ دوم ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے‘ بی اور سی شامل ہوتے ہیں۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہے‘ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
*املی کے فوائد*
٭ دل ومعدہ کو قوت دیتی ہے۔
٭ صفرا کو دستوں کے ذریعے نکالتی ہے۔
٭ وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے۔
٭ بخار صفراوی کی صورت میں چار تولہ املی پانی میں بھگو کر پینا بے حد مفید ہے۔
٭ املی کے پتوں سے زخم دھونے سے زخم جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
٭ پیٹ کے جلن‘ دل کی گھبراہٹ اور گرمی کو دور کرنے کیلئے گل نیلوفر چھ ماشہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ آلو بخارا سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر چھان کر پینا مفید ہے۔
٭ بھوک کی کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کیلئے املی کی چٹنی بنا کر استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔
٭ معدہ‘ جگر کی خرابی اوریرقان میں املی دو تولہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ گل نیلوفر دو تولہ اور مکو بھگو کر پینا بہت مفید ہے۔
٭ املی کا گودا بحری جہاز پر سفر کے دوران ساتھ رکھنا بہت مفید ہوتاہے کیونکہ قے روکنے کیلئے انتہائی مجرب ہے۔
٭ معدے کے زہریلے مواد کو خارج کرنے کیلئے گل سرخ چھ ماشہ‘ پودینہ خشک چھ ماشہ زرشک شیریں دو تولے‘ املی پانچ تولے‘ پہلی تین ادویہ کو ڈیڑھ کلو پانی میں جوش دیں اور املی کو شامل کرکے ٹھنڈا کریں‘ پھر چینی کا اضافہ کرکے دو چمچے ہر پندرہ منٹ بعد مریض کو دیں ایک دو روز کے اندر ہی معدہ کے افعال درست ہوجائیں گے‘ قے وغیرہ بند ہوجائے گی۔
٭ ہیضے کی وباء میں بڑی الائچی چھ دانے‘ خشک پودینہ ایک تولہ‘ آلو بخارا دس دانے‘ املی پانچ تولہ‘ ڈیڑھ کلو پانی میں ڈال کر ہلکے ہلکے تین جوش دیں ٹھنڈا ہونے پر پانی نتھار کر ایک ایک گھونٹ مریض کو پلانے سے مریض کو سکون ملتا ہے۔ اس سے زہریلے مواد سے معدہ اور انتڑیاں صاف‘ پیاس دور اور بے چینی ختم ہوجاتی ہے۔
٭ لوکے حملہ کی تکلیف سے بچنے کیلئے املی پانچ تولے‘ عناب پانچ عدد‘ تخم خربوزہ ایک تولہ‘ تمام ادویہ کو ایک کلو پانی میں جوش دے کر گھونٹ گھونٹ پانی مریض کو چینی ملا کر پلائیں‘ فوری آرام ہوجائیگا۔
٭ پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے املی کے پتے دو تولہ لے کر پاؤ بھر پانی میں رگڑ کر پینے سے جلن کا عارضہ دور ہوجاتا ہے۔
٭ املی کے پتوںکے جوشاندہ سے زخموں کو دھونے سے گھمبیر وغیرہ کوفائدہ ہوتا ہے۔ منہ پکنے کی صورت میں اس پانی کے غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے.۔
٭ بچوں کی قبض کو دور کرنے کیلئے املی کامربہ بے حد مفید ہے‘ اسے بچے شوق سے کھابھی لیتے ہیں مقدار خوراک ایک سے دو تولہ تک ہے۔
٭ بچھو یا بھڑ کے کاٹنے والی جگہ پر اگر املی کا بیج گھس کر لگایا جائے تو زہردور ہوجاتا ہے۔
٭ املی کے پھول کو باریک پیس کر لیپ کرنے سے آنکھ کی لالی جاتی رہتی ہے.۔
٭ املی کے درخت کی خشک چھال جلا کر اور ناریل کے تیل میں ملا کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے فوری آرام ہوتا ہے اور مریض کو تسکین ہوتی ہے۔
٭املی مصفیٰ خون ہے۔ اس کا اچار‘ مربہ اور چٹنی بنائے جاتے ہیں اور خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔
٭ املی کے تخم قوت خاص بڑھاتے ہیں اور ممسک بھی ہوتے ہیں۔
٭ سوزاک میں املی کا پانی پینا مفید ہوتا ہے۔
٭ املی کے پتوں کو ابار کر غرارے کرنے سے خناق کی بیماری دور ہوجاتی ہے۔
٭ املی‘ شہد اور کسٹرآئل ملا کرپلکوں پر لگانے سے پلکیں لمبی اور گھنی ہوجاتی ہیں۔
٭ املی کا شربت بنا کر پینا مفرح قلب ہوتا ہے اور طبیعت کو نرم کرتا ہے.۔
٭ آنکھ پر گوہانجنی ہونے کی صورت میں املی کے بیج گھس کر ایک ایک گھنٹہ بعد لگاتے رہیں گوہانجنی ختم ہوجائے گی۔ ٭

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حکیم جی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category