07/07/2024
#قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ لَكَانَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ.
دلبر جانم، عدل کا پرچم، فاتح عالم، کفر پر ماتم،
22لاکھ مربع میل کا حکمران
قیصر و کسرا پر لرزا طاری کرنے والا
سسر *رسول ﷺ* ، داماد *علی*
مراد *نبیﷺ* , امام عادل، فاتح عالم
جس نے صحرا و سمندر پر حکمرانی کرکے دیکھائی،
جس کے حکم پر لرزتی زمین ٹھہر گئی،
سوکھا دریا جس کے خط سے جاری ہوگیا۔
جسکی چادر سے دہکتی آگ ٹھنڈی ہو گئی،
جس کا واسطہ دے کر مجاہدین نے دریا دجلہ میں گھوڑے دورا دیئے،
کامل اکمل، مراد نبی، امیر المومنین، فاروق اعظم سابقین و اولین،
عشرہ مبشرہ کے بزم نشین،
محدث قرآن، فاتح روم و ایران
"میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا"
جن کی اسلام لانے کی خوشی نہ صرف زمین پر بلکہ آسمان پر بھی منائی گئی،
جن کے اسلام لانے نے دین اسلام کو قوت بخشی اور ان کی خلافت اور عدل و انصاف نے دین اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں روشناس کرایا۔
"جس راستے سے عمر گزرے شیطان اس راستے سے ہٹ جاتا ہے"
(اور الحمدللہ آج بھی حضرت عمر فاروق کا یہ معجزہ قائم ہے کہ آج بھی جہاں حضرت عمر فاروق کا ذکر ہو شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے).
جن کے بنائے گئے قانون آج بھی یورپ کے بیشتر ممالک میں رائج ہے،
افسوس آج ہمیں صرف فاروق اعظم کا نام یاد ہے ان کی سیرت انکے احکامات بھول گئے،
باد بہاری کر طرح گزرا عراق و روم سے،
ابر بن کے اٹھا، ایران پر برسا *عمر*
مابعد ختم المرسلمیں، کوئی نبی آنا نہیں،
یہ سلسلہ چلتا اگر، ایک نبی ہوتا *عمر*
حضرت فاروق اعظم کی عظمت پر کڑوروں سلام۔