Aneeta Yaqoob

Aneeta Yaqoob I am Aneeta Yaqoob, Social activist, Psychologist & Spiritual counselor. I am Aneeta Yaqoob and I am founder of Mind & Health Institute.

I am health Psychologist and also do Islamic & spiritual counseling.

مسلمانوں کی عالمی خود شناسی🌎کس نے پہلی عالمی جنگ شروع کی تھی؟ مسلمانوں نے نہیں، کس نے دوسری عالمی جنگ کا آغاز کیا؟ مسلما...
13/11/2023

مسلمانوں کی عالمی خود شناسی🌎
کس نے پہلی عالمی جنگ شروع کی تھی؟ مسلمانوں نے نہیں، کس نے دوسری عالمی جنگ کا آغاز کیا؟ مسلمانوں نے نہیں۔ کس نے ہولوکاسٹ میں چھ ملین یہودیوں کو مارا؟ مسلمانوں نے نہیں۔ کس نے آسٹریلیا میں 20 ملین مقامی باشندوں کو ہلاک کیا؟ مسلمانوں نے نہیں. کس نے 180 ملین افریقی کو غلام بنایا؟ مسلمانوں نے نہیں۔ کس نے ہیروشیما اور ناگاساکی میں بم گرایا؟ مسلمانوں نے نہیں، کس نے فلسطین اور کشمیر پر قبضہ کیا؟ مسلمانوں نے نہیں۔ کس نے شمالی امریکہ میں 100 ملین ہندوستانیوں کو مارا؟ مسلمانوں نے نہیں۔ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا بند کریں۔ قوموں میں مسلمانوں کی شناخت کو تباہ نہ کریں ۔ انسانیت اور امن کو فروغ دیں۔✌️

Fight for humanity, fight for good cause, fight to remove evil powers . Let's fight with dajjalAneeta Yaqoob
19/10/2023

Fight for humanity, fight for good cause, fight to remove evil powers . Let's fight with dajjal
Aneeta Yaqoob

رسول اللہ  (ﷺ) نے فرمایا:   "قریب ہے، کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں، جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ تو ا...
18/10/2023

رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا: "قریب ہے، کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں، جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ تو اِک صحابی نے پوچھا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟ آپ (ﷺ) نے فرمایا: نہیں، بلکہ تم اس وقت بُہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں (وہن) ڈال دے گا، تو ایک صحابی نے سوال کیا: کہ اللہ کے رسول (ﷺ) وہن کیا چیز ہے؟ آپ (ﷺ)نے فرمایا: یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے۔" (ابو داؤد : 4297)😞

¤¤ یہ مت بھولو کہ جو کچھ پہلے دوسرے مسلمان ملکوں کے ساتھ ہو چکا ہے اور آج فلسطین کے ساتھ ہو رہا ہے ،کل تمہارے ساتھ لازماً ہوگا۔۔۔۔ بے شرمی اور بے غیرتی کا
مکافات عمل بہت ہی سخت ہوتا ہے اور لازماً ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
یہ ممکن نہیں ہے کہ جو مسلمان ملک اج اس قتل عام کا صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں کل اللہ ان کے ساتھ یہ سلوک نہ کرے۔۔۔ بے شرمی بے غیرتی بے حسی بزدلی اور دنیا سے محبت کا عبرت ناک انجام دنیا میں ہی دیکھنا پڑتا ہے۔۔۔ اور آخرت کا عذاب تو اس سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا۔۔۔۔۔۔
(سید زید حامد صاحب )

Assalamoalikum, insha'Allah I will be live on Friday 29th September 12th Rabilulawwal. 3 pm.
26/09/2023

Assalamoalikum, insha'Allah I will be live on Friday 29th September 12th Rabilulawwal. 3 pm.

12/08/2023
*نسلوں کی تربیت ایسے ہوتی ہے!* گرمیوں کی چھٹیاں ہیں۔ ترک حکومت نے اس دوران 90 ہزار مساجد میں بچوں کی دینی تربیت کا بہتری...
01/08/2023

*نسلوں کی تربیت ایسے ہوتی ہے!* گرمیوں کی چھٹیاں ہیں۔ ترک حکومت نے اس دوران 90 ہزار مساجد میں بچوں کی دینی تربیت کا بہترین پروگرام شروع کیا گیا۔ ناظرہ، حفظ، منتخب احادیث اور بنیادی دینی معلومات کے ساتھ بچوں کو بہت کچھ سکھایا گیا اور بچے بھی لاکھوں کی تعداد میں اس کورس میں شریک ہوئے۔ حکومتی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ دوران کورس صوبائی گورنر جیسے اعلیٰ سرکاری عہدیدار مساجد آکر اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ صدر اردگان کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو اپنی اصل (دین) کے ساتھ جوڑے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔ اس کورس کے فائدے کا اندازہ اس سے لگائیں کہ استنبول کے 5 لاکھ سے زائد بچے آیا صوفیا میں ہونے والی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔ باقی ملک کا خود ہی سوچیں۔ (المجتمع کویت) ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ

29/07/2023

دس محرم یوم عاشورہ ۔۔۔۔۔

یوم عاشورہ ، زمانہ جاہلیت میں قریشِ مکہ کے نزدیک بڑا محترم دن تھا، اسی دن خانہٴ کعبہ پر نیا غلاف ڈالا جاتا تھا اور قریش اس دن روزہ رکھتے تھے۔۔۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور تھا کہ قریش ملتِ ابراہیمی کی نسبت سے جو اچھے کام کرتے تھے، ان کاموں میں آپ ان سے اتفاق واشتراک فرماتے تھے، اسی بنا پر حج میں بھی شرکت فرماتے تھے، اپنے اس اصول کی بنا پر آپ قریش کے ساتھ عاشورہ کا روزہ بھی رکھتے تھے؛ لیکن دوسروں کو اس کا حکم نہیں دیتے تھے، پھر جب آپ مدینہ طیبہ تشریف لائے اور یہاں یہود کو بھی آپ نے عاشورہ کا روزہ رکھتے دیکھا اور ان کی یہ روایت پہنچی کہ یہ وہ مبارک تاریخی دن ہے، جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے نجات عطا فرمائی تھی اور فرعون اور اس کے لشکر کو غرقاب کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کے روزے کا زیادہ اہتمام فرمایا اور مسلمانوں کو بھی عمومی حکم دیا کہ وہ بھی اس دن روزہ رکھاکریں۔۔۔۔(بخاری۱/۴۸۱)
بعض حدیثوں میں ہے کہ آپ نے اس کا ایسا تاکیدی حکم دیا جیسا حکم فرائض اور واجبات کے لیے دیا جاتا ہے چنانچہ بخاری ومسلم میں سلمہ بن الاکوع اور ربیع بنت معوذ بن عفراء سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عاشورہ کی صبح مدینہ منورہ کے آس پاس کی ان بستیوں میں جن میں انصار رہتے تھے، یہ اطلاع بھجوائی کہ جن لوگوں نے ابھی تک کچھ کھایا پیا نہ ہو وہ آج کے دن روزہ رکھیں، اور جنھوں نے کچھ کھاپی لیا ہو وہ بھی دن کے باقی حصے میں کچھ نہ کھائیں ؛ بلکہ روزہ داروں کی طرح رہیں
بعد میں جب رمضان المبارک کے روزے فرض ہوئے تو عاشورہ کے روزہ کی فرضیت منسوخ ہوگئی اور اس کی حیثیت ایک نفل روزہ کی رہ گئی (بخاری شریف۱/۲۶۸، مسلم شریف ۱/۳۶۰)
لیکن اس کے بعد بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہی رہا کہ آپ رمضان المبارک کے فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں میں سب سے زیادہ اسی روزہ کا اہتمام فرماتے تھے
۔۔ (معارف الحدیث۴/۱۶۸)

یومِ عاشورہ کی تاریخی اہمیت

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوم عاشورہ بڑا ہی عالیشان اور عظمت کا حامل دن ہے، تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں ۔۔۔۔
ایک نظر تاریخ پر ۔۔۔۔👇👇

(۱) یوم عاشورہ میں ہی آسمان وزمین، قلم اور حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیاگیا۔

(۲) اسی دن حضرت آدم علیٰ وعلیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔

(۳) اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا۔

(۴) اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر لنگرانداز ہوئی۔

(۵) اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا اور ان پر آگ گلِ گلزار ہوئی۔

(۶) اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

(۷) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانے سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔

(۸) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی۔

(۹) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی۔

(۱۰) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی۔

(۱۱) اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت واپس ملی۔

(۱۲) اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو سخت بیماری سے شفا نصیب ہوئی۔

(۱۳) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام چالیس روز مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد نکالے گئے۔

(۱۴) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا۔

(۱۵) اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

(۱۶) اور اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہودیوں کے شر سے نجات دلاکر آسمان پر اٹھایاگیا۔

(۱۷) اسی دن دنیا میں پہلی بارانِ رحمت نازل ہوئی۔

۱۸) اسی دن قریش خانہٴ کعبہ پر نیا غلاف ڈالتے تھے۔

(۱۹) اسی دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجة الکبریٰ رضی اللہ عنہ سے نکاح فرمایا۔

(۲۰) اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہٴ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جگر گوشہٴ فاطمہ رضی اللہ عنہما کو میدانِ کربلا میں شہید کیا۔

(۲۱) اور اسی دن قیامت قائم ہوگی دس محرم ہی روز قیامت ہوگا ۔۔
(نزہة المجالس ۱/۳۴۷، ۳۴۸، معارف القرآن پ ۱۱ آیت ۹۸۔ معارف الحدیث ۴/۱۶۸)

شکریہ
دعاؤں میں یاد رکھیں
سیما شاہد
by seema shahid

27/07/2023

مقامِ شہادتِ امامِ حسین علیہ السلام کی نشاندہی کرتے ہوئے حضور نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: أَخْبَرَنِی جِبْرِیلُ عَلَیْهِ السَّلَامُ أَنَّ هَذَا یَعْنِی اَلْحُسَیْن یُقْتَلُ بِأَرْضِ الْعِرَاقِ وَهَذِهِ تُرْبَتُهَا.

’’مجھے جبرائیل امین نے خبر دی ہے کہ یہ حسین عراق کی سرزمین پر قتل کردیا جائے گا اور یہ وہاں کی مٹی ہے۔‘‘
(الخصائص الکبریٰ، 2: 125)

Universities ke halath Dekh Ker yehi khayal Aya kr Pakistan me Islamic nizaam nafiz kerna chaye Sahi tareekhe SE . Kionk...
27/07/2023

Universities ke halath Dekh Ker yehi khayal Aya kr Pakistan me Islamic nizaam nafiz kerna chaye Sahi tareekhe SE . Kionke Islam ne Jo aurton ko tahafuz faraham Kia he us ki misaal nhi milti .

اللّه سے ملاقات کا طریقہ تنہائی اللّه اکیلا ہے' تنہا ہے آپ کو بھی تنہا ہونا پڑے گا تعلق تنہا کا تنہا سے
26/07/2023

اللّه سے ملاقات کا طریقہ تنہائی
اللّه اکیلا ہے' تنہا ہے
آپ کو بھی تنہا ہونا پڑے گا
تعلق تنہا کا تنہا سے

Address

Karachi
75050

Opening Hours

Monday 08:00 - 06:00
Saturday 08:00 - 06:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aneeta Yaqoob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Aneeta Yaqoob:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram