Usman Health Care . عثمان ہیلتھ کیئر

Usman Health Care  .  عثمان ہیلتھ کیئر Child specialist Dr Sharif Abdullah Usman

06/05/2024
05/05/2024

مودی اور مذہب کے بنیاد پر ووٹ

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی بھارت کے لئے اگرچہ کافی مفید ثابت ہورہا ہے، لیکن وہ بھارتی مسلمانوں میں نا پسندیدہ شخصیت ہے کیونکہ اس نے ہندوستان کے سیکولر تشخص کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ مودی نے بھارت کو ایک تنگ نظر مذہبی ریاست میں کنورٹ کیا۔ ان کے مسلم دشمنی بھارت کی بقاء اور سلامتی کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ بلکہ اب وہاں کوئی بھی اقلیت نہ محفوظ ہے نہ ہی ان کی ملی وثقافتی تشخص کا مستقبل محفوظ ہے۔

مودی کے مذہبی ٹچ کے بنیاد پر آج بھارت ایک مکمل ہندو دیش بن کر ایک خطرناک راستہ پر چل نکلا ہے۔ مودی سرکار نے بھارت سے سیکولرازم کا جنازہ نکال کر اب دیش کے مستقبل کے لئے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا اور اس مقبوضہ وادی میں وحشیانہ فوجی مظالم میں شدت پیدا کی جو پہلے ہی تین دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں سسک رہا تھا۔

موہن بھگت سنگھ نے جب سے آرایس ایس کی صدارت کا عہدہ سنبھالا کوئی روز بھارت میں ایسا شائد ہی گزرتا ہوگا جب دیش بھر میں کہیں ‘گاوے رکھشا’ کے نام پر کسی مسلمان کو انتہا پسند ہندو موت کے گھاٹ نہ اتاردیتے ہو۔ بی جے پی نے بھارت کی اہم ریاست اتر پردیش کا ریاستی کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو کیا اب دنیا یہ سمجھ لے کہ بھارت میں اعلیٰ ترین عدالتوں کی حیثیت بالکل نہیں رہی یعنی بھارت کے سیکولر چہرہ پر بہت بری طرح سے کالک مل دی گئی اب وہاں اقلیتوں کا کیا مستقبل ہے۔

مذہب پرست وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے مقام پر بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا تھا۔ وہ عام انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارت کی 80 فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات کا استعمال کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو امید ہے کہ وہ رام مندر کے افتتاح کے بعد لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 400 جیتنے کے اپنے ہدف کو حاصل کر لے گی۔ 2019 میں بی جے پی نے 303 سیٹیں جیتی تھیں۔

بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعتوں آر ایس ایس، ہندو مہاسبھا اور جن سنگھ وغیرہ کی ماں بی جے پی نے 2014 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سیاسی غنڈہ گردی کے تمام سابقہ ریکارڈز کو توڑ کر نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ نریندر مودی کے 10 سالہ دور اقتدار میں جو مظالم ڈھائے گئے ہیں انھوں نے جرمنی کے ڈکٹیٹر ہٹلر کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے حزب اختلاف کے لیڈروں کا ناطقہ بند اور جینا حرام کر دیا ہے۔

بی جے پی طاقت کے نشے میں یہ سوچ کر اطمینان سے بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کا کوئی مد مقابل نہیں اور میدان صاف ہے لیکن کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی تیار کر کے اس کے ہوش اڑا دیے جس سے بی جے پی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کرے اور کیا نہ کرے۔

بھارت کی تمام ہوش مند آوازیں اس حقیقت کی تائید میں بلند ہو رہی ہیں کہ مودی ایک فاشسٹ، سفاک آمر اور خود سر لیڈر ہے، جسے شرافت اور انسانیت چھو کر بھی نہیں گزری۔ وہ ایک بے رحم جلاد اور طاقت کے نشے میں دھت اور نفسیاتی مریض ہے جو اپنے آگے کسی اورکو نہیں گردانتا۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت منی پورکا انسانیت سوز واقعہ ہے جہاں ایک بے بس خاتون پر تشدد کیا گیا اور اس کی عصمت کھلے عام لوٹی گئی۔

آزاد میڈیا جو جمہوریت کا اصل جوہر ہے اس کی زبان پر پابندیوں کے تالے لگے ہوئے ہیں اور سیاسی بھونپوؤں کو بکواس کرنے کی کھلی آزادی حاصل ہے۔ لیکن سوشل میڈیا کی ہمت و جرات کی داد دینا پڑے گی، جس نے انتہائی نامساعد حالات میں بھارتی جنتا کو حالات اور واقعات سے باخبر رکھنے کا فریضہ انجام دیا ہے۔
ڈاکٹر سراج سواتی۔

26/08/2023

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستان
جناب عالی!
گزارش ہے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جائے .......
شکریہ
1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ہم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ہم کیبل استعمال کرتے ہیں الگ سے پیسے دیکر .
7.جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ہے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ہے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رہے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11.ود ہولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اس کا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب.. مُحِبِّ وطن پاکستانی



کراچی والوں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف پورا پاکستان اکھٹا ہو رہا ہے تم بھی خواب غلفلت سے جاگو اور KE کے ظالمانہ بلوں کے خ...
24/08/2023

کراچی والوں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف پورا پاکستان اکھٹا ہو رہا ہے تم بھی خواب غلفلت سے جاگو اور KE کے ظالمانہ بلوں کے خلاف آواز اٹھاؤ۔

18/08/2023

ون پلس یا کسی موبائل کا اوریجنل چارجر بازار سےخریدنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھ لیں۔

Happy Independence Day
14/08/2023

Happy Independence Day

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:30
Tuesday 09:00 - 18:30
Wednesday 09:00 - 18:29
Thursday 09:00 - 18:30
Friday 09:00 - 18:30
Saturday 09:00 - 18:29
Sunday 09:00 - 18:29

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Health Care . عثمان ہیلتھ کیئر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share