10/02/2024
سیارہ مریخ قوت و توانائی کا نمائندہ
غلبہ قوت، جسمانی توانائی، دشمنوں کے شر اور نظر بد و جادو سحر سے حفاظت
نقش کو انرجی ہیلنگ کے زریعہ پینے سے جسم میں توانائی اعصابی طاقت حاصل ہوتی ہے
مزید تفصیلات کے لیے درج زیل لنک پر کلک کریں "
https://www.facebook.com/share/p/bjruVKg4NygKyjpt/?mibextid=Nif5oz
سیارہ مریخ قوت و توانائی کا نمائندہ
*غلبہ قوت، جسمانی توانائی، دشمنوں کے شر سے حفاظت*
نقش کو انرجی ہیلنگ کے زریعہ پینے سے جسم میں توانائی اعصابی طاقت حاصل ہوتی ہے انشاء الله
السلام وعلیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
عزیزانِ من : ویدک آسٹرلوجی کے مطابق اس وقت سیارہ مریخ ♂️ Mars اپنے شرفی برج جدی (Capricon ♑) میں آچکا ہےاور سیارہ زہرہ بھی برج جدی میں موجود ہے عنقریب ان دونوں سیاروں کا قران بھی ہو گا بہرحال سیارہ مریخ ڈگری کے حساب سے 8 مارچ تک باقوت پوزیشن میں ہو گا لیکن اہم وقت 17 فروری تا 27 فروری کے درمیان ہے کیونکہ اس وقت سیارہ مریخ ہاؤس علم فلکیات کے اصول ہاؤس بیس سیسٹم کے مطابق دوسرے سیاروں کے ایسپکٹ سے مزید مضبوط ترین پوزیشن میں ہو گا بہرحال یہ علمی بات تھی البتہ علم فلکیات میں :
سیارہ مریخ قوت و توانائی کا نمائندہ تصور کیا جاتا ہے یہ انسان میں عملی توانائی کو بڑھتا ہے نیز جوش جزبہ و جستجو کی قوت بھی پیدا کرتا ہے جن افراد کے زائچہ میں سیارہ مریخ باقوت ہوتا ہے تو وہ لوگ عملی کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں چست و چالاک ہونے کے ساتھ ساتھ جس کام کا زمہ لیتے ہیں وہ انجام تک پہنچا کر دم لیتے اور اگر زائچہ پیدائش میں مریخ کمزور یا متاثرہ ہو تو ایسے افراد سست, کاہل اور نکمے ہوتے ہیں ان میں ہمت و حوصلے کی کمی ہوتی ہے مریخ کی کمزوری خون سے متعلق خرابیاں بھی لاتی ہے اور مردانہ وجاہت و کمزوری کا سبب بنتی ہے " اس کے علاوہ وہ افراد جن کے زائچہ میں سیارہ مریخ نحس گھروں کا مالک ہو کر زائچہ کے پہلے دوسرے , چوتھے , ساتویں, آٹھویں, بارہویں گھر میں موجود ہے اسے مینگلک کہا جاتا ہے ایسے افراد کی شادی یا تو ناکام ہوتی ہے یا پھر مشکلات کا شکار رہتی ہے :
ان تمام مسائل کے حل کے لیے ایسے ہی خاص اچھے وقتوں میں لوح مریخ کا نقش بنا کر دیا جاتا ہے زیر نظر تصویر میں ستارہ داؤدی سے مزین مریخ سے منسوب الله کے اسمائے صفاتی یا مالک یا قدوس کا نقش طلسم مع حروف نورانی تحریر کیا گیا ہے اس نقش کے بے بہا فوائد ہیں جن میں مجنون , نظرِ بد, اور سحر زدہ و جادو کا علاج بھی ممکن ہے نقش عام افراد کا بنانا مشکل ہے البتہ اہل علم اس کی افادیت کو جان سکتے ہیں :
البتہ اگر اس نقش کو خود بنانا چاہیں تو اسٹیل میٹل پر یا پھر کاغذ پر لال یا زعفرانی سیاہی سب سے پہلے ستارہ داؤدی بنا لیں بعد ازاں درج زیل تاریخ پر جو منگل کا دن آئے اس دن صبح سورج نکلنے کے فوراً بعد ایک گھنٹے کے اندر اندر نقش بنا لیں نقش میں سب سے پہلے وہ نمبر لکھیں جو سب سے کم ہے اس طرح ترتیب کے ساتھ پر کر لیں بعد ازاں سائڈوں پت طلسم و مؤکلات کا نام درج کریں نقش طناتے وقت بخور یا عود اگر بتی لازم سلگائیں نقش مکمل کرنے کے بعد اسم اعظم یا مالک یا قدوس 90 مرتبہ پڑھ کر نقش پر دم کریں اور پہن لیں :
محترم قارئین جب تک مریخ برج جدی میں ڈگری کے مطابق سعد نظرات کے حوالے سے موجود ہے اس نقش کو بنوا کر پہنا جا سکتا ہے اچھی بات یہ ہے کہ اس وقت زہرہ بھی جدی میں موجود ہے مشتری بھی بہتر پوزیشن میں موجود ہیں ان ایام میں ایک بہتر لوح مریخ بنائی جا سکتی ہے اس وقت میں قوتِ باہ کے لئے انگوٹھی و نقش بھی بنایا جا سکتا ہے، دعا گو