15/11/2025
پی سی او ایس (PCOS) کیا ہے؟
پولی سسٹک اووری سنڈروم خواتین میں ہارمونل عدم توازن کی ایک عام اور پیچیدہ حالت ہے جس میں:
اووری میں کئی چھوٹے سسٹ بن جاتے ہیں
ماہواری بے قاعدہ ہو جاتی ہے
انڈہ وقت پر ریلیز نہیں ہوتا (Anovulation)
مردانہ ہارمون Testosterone بڑھ جاتا ہے
جسمانی اور ذہنی دونوں علامات پیدا ہوتی ہیں
اس بیماری کا اثر ہاضمہ، وزن، جلد، انڈاشیوں، رحم، اور زرخیزی تک جاتا ہے۔
🔶 PCOS کیوں ہوتا ہے؟ (اسباب کی مکمل فہرست)
1️⃣ انسولین ریزسٹنس
پی سی او ایس کی سب سے بنیادی وجہ یہی ہے۔
جسم انسولین کو صحیح استعمال نہیں کرتا → خون میں انسولین بڑھتی ہے → اووری زیادہ اینڈروجن بناتی ہے → سسٹ بنتے جاتے ہیں۔
2️⃣ ہارمونل عدم توازن
LH زیادہ ہو جاتا ہے
FSH کم ہو جاتا ہے
اس سے انڈہ پک تو جاتا ہے لیکن پھٹتا نہیں
Testosterone بڑھنے سے چہرے پر دانے، ہِرسوٹزم اور وزن بڑھتا ہے۔
3️⃣ وراثتی (Genetic) عوامل
ماں یا بہن کو ہو تو امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
4️⃣ ذہنی دباؤ (Stress)
Cortisol بڑھتا ہے → خواتین کے ہارمون بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
5️⃣ خوراکی غلطیاں
فاسٹ فوڈ
میٹھا
آٹا
ڈبہ بند غذائیں
یہ سب انسولین ریزسٹنس کو بگاڑتی ہیں۔
6️⃣ موٹاپا (Visceral Fat)
پیٹ پر چربی جمع ہونا PCOS کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔
🔶 PCOS کی علامات
مہینہ لیٹ آنا (35–60 دن بعد)
کم فلو یا بالکل نہ آنا
زیرِ ناف درد
فولیکلز mature ہونا مگر ovulate نہ کرنا
چہرے پر دانے
بھاری جسم، وزن کا بڑھنا
چہرے یا جسم پر موٹے سخت بال
ذہنی دباؤ، رونا، موڈ سوئنگ
بانجھ پن (Infertility)
🔶 حمل میں رکاوٹ کیوں بنتی ہے؟ (Infertility Mechanism)
🔸 1) انڈہ وقت پر ریلیز نہیں ہوتا
PCOS میں اکثر cycles anovulatory ہوتی ہیں۔
انڈہ پکتا ہے مگر پھٹتا نہیں → fertilization ممکن نہیں ہوتی۔
🔸 2) Hormonal imbalance
Testosterone بڑھ جاتا ہے → estrogen اور progesterone متاثر ہوتے ہیں → implantation کمزور ہوتا ہے۔
🔸 3) موٹا Endometrium
اوویولیشن نہ ہونے سے uterus کا lining موٹا رہتا ہے، جس سے حمل ٹھہرتا نہیں۔
🔸 4) انسولین ریزسٹنس
انڈے کے خلیوں کا معیار (Egg quality) متاثر کرتا ہے۔
⭐ھومیوپیتھی علاج:
🔵 Senecio Aureus Q
مہینہ رک رک کر آتا ہو
رحم میں congestion
uterine circulation درست کرتا ہے
Dose: 15 قطرے، دن میں 2 بار
🔵Gossypium Q
ہارمونل disturbance
uterus + ovaries دونوں پر اثر
infertility میں بہترین support
Dose: 10–15 قطرے، دن میں 2 بار
🔵Cinnamon Q
(اگر مریضہ میٹابولک PCOS کا شکار ہو)
انسولین ریزسٹنس کم کرتا ہے۔
Dose: 10 قطرے، دن میں 3 بار
⭐ طبّ یونانی مفردات / Herbal Support
🌿 1) تخم شوید (Dill seeds)
اوویولیشن بہتر کرتا ہے
رحم کا درد کم کرتا ہے
Lining نارمل کرتا ہے
طریقہ: رات کو 1 چمچ گرم پانی میں بھگو کر صبح پی لیں۔
🌿 2) تخم کاسنی
جگر کی گرمی اور انسولین دونوں کو بہتر کرتا ہے۔
🌿 3) دار چینی (Cinnamon)
انسولین کو بہتر
میٹابولک PCOS کے لیے لازمی
طریقہ: روزانہ 2–3 گرام
🌿 4) تخم پیاز (Onion seeds / kalonji نہیں)
فولیکلز اور uterus میں بہت فائدہ مند۔
زبردست indigenous remedy۔
🌿 5) سہاگا بریاں + مصطگی + تخم کرفس
پی سی او ایس کے bloating، بھاری پن اور hormonal congestion میں بہترین یونانی مرکب۔
ڈاکٹر مزمل کھتری
لائسنس یافتہ ہربلسٹ اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر
ماہرِ فَرٹیلیٹی، اسکِن کیئر
کراچی، پاکستان
رابطہ: 0312 2231526