
22/07/2025
توجہ دلاؤ نوٹس
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے امیر سینیٹر حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب نے ضلع ٹانک میں دل دہلانے دینے واقعہ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس،،
ٹانک کے گومل علاقے میں مدرسے جاتے ہوئے دو کمسن بچوں کو ریاستی ڈرون حملے میں شہید کرنا ظلم نہیں، بربریت ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے محافظ نہیں، بلکہ خود خطرہ بن چکے ہیں۔ مولانا مشتاق احمد کے خاندان کو نشانہ بنانا ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔ جمعیت علمائے اسلام اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔ ہم ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔