26/10/2025
سیریبرل پالسی کے مریض اور اے ایف اوز (AFOs):
سیریبرل پالسی کے مریضوں میں اکثر پٹھوں کی کمزوری، اکڑاؤ (spasticity) اور توازن برقرار رکھنے میں دشواری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا چلنے اور کھڑے ہونے کا انداز متاثر ہوتا ہے۔ ای ایف او (Ankle-Foot Orthosis) ایک ایسا آلہ ہے جو پاؤں اور ٹخنے کو سہارا دیتا ہے تاکہ جسم کا توازن بہتر ہو، پاؤں کا سیدھ برقرار رہے اور چلنے میں آسانی ہو۔ یہ پاؤں کے گرنے (foot drop) یا انگلیوں کے بل چلنے جیسے مسائل کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ فزیوتھراپی کے ساتھ اے ایف او کے استعمال سے مریض کی چلنے کی صلاحیت، توازن اور خودمختاری میں واضح بہتری آتی ہے۔