27/08/2025
چیف ایگزیکٹو آفیسر قصور کا دریائے ستلج سے ملحقہ نشیبی علاقوں کا دورہ
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سحر 'سی ای او' قصور نے ڈاکٹر فیصل اقبال 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' قصور کے ہمراہ دریائے ستلج کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا. حفاظتی بند، دریائی پانی اور احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا. چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریلیف آپریشن کے بارے استفسار کیا اور دریائی کناروں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی.
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سحر 'سی ای او' قصور نے ڈاکٹر فیصل اقبال 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' قصور کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں قائم ہیلتھ کیمپس کا بھی معائنہ کیا. ضروری ادویات اور ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا.