YDA Kasur

YDA Kasur Young Doctors Association District Kasur- Official Page

23/09/2024
15/09/2024

آبادی کے تناسب سے بلھے شاہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ٹیچنگ سٹیٹس انتہائی ضروری ہے۔

قصور شھر کی آبادی چالیس لاکھ ہو جانے کے باوجود واحد سرکاری ہسپتال اپ گریڈیشن سے محروم ہے۔ آبادی کے تناسب سے بیڈز کی تعداد بڑھانے، نئے شعبہ جات، مزید سٹاف، ادویات، جدید مشینری اور ہسپتال کو ٹیچنگ کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ بلھے شاہ ہسپتال جو قصور شھر کا واحد سرکاری ہسپتال ہے لیکن بڑھتی آبادی کے لحاظ سے بیڈز کی تعداد اور بجٹ کو نہیں بڑھایا گیا جس کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنے اور بروقت علاج میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

ہسپتال میں ٹراما سینٹر، دل کے امراض کے علاج کے لئیے کیتھ لیب، انجیوگرافی، ایم آر آئی مشین، جدید سہولیات سے آراستہ آئی سی یو اور بچوں کی نرسری، آپریشن کے لئیے کیمرہ اور آوزار جیسی سہولیات انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ٹیچنگ کا درجہ دے کر ان مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ہم شھر کی سیاسی قیادت، سماجی حلقوں، اور میڈیا نمائندگان سے بھی اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے بھی اپیل ہے کہ باقی اضلاع کی طرح بلھے شاہ ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کرکے ٹیچنگ کا درجہ دیا جائے اور نئے شعبہ جات و سہولیات کا اضافہ کیا جائے۔ تاکہ ہر آنے والے مریض کو جدید تر اور بہتر علاج معالجہ شھر کے اندر دستیاب ہو سکے۔ اس سے مریضوں کے ریفرل، بیڈز کی عدم دستیابی، ادویات کے فقدان، عملہ کی کمی، اور پیچیدہ امراض کے علاج جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور*
!!!

21/08/2024

آج بروز بدھ مورخہ 21 اگست صبح کے وقت بلھے شاہ ہسپتال کے ڈاکٹر عدیل پر دو موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ڈیوٹی کے لئیے ہسپتال آ رہے تھے۔ یہ تھانہ صدر قصور کا ایریا ہے اور قصور شھر کا مرکزی علاقہ۔ڈاکٹر صاحب کی گاڑی پر پے درپے کئی فائر کئیے گئے۔ گولیاں ان کی گاڑی کو متعدد جگہ پر لگیں تاہم وہ معجزانہ طور پر اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچے۔ قصور شھر میں لاقانونیت، اور غنڈہ گردی کا جو عالم ہے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دن دیہاڑے شھر کی شاھراہوں پر اسلحہ لئیے جس طرح کرائے کے قاتل گھوم رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔یہ قصور پولیس، ضلع انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور کو واقعہ پر سخت تشویش ہے اور ہم ڈی پی او قصور سے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بصورت دیگر وائے ڈی اے قصور انتہائی سخت ردعمل دینے اور احتجاج پر مجبور ہو گی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور

آج  صُبح مورخہ (2024-08-21) کو ڈاکٹر عدیل اصغر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے  بابا بھُلّے شاہ/DHQ ہسپتال قصور جا رہے تھے کہ ر...
21/08/2024

آج صُبح مورخہ (2024-08-21) کو ڈاکٹر عدیل اصغر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے بابا بھُلّے شاہ/DHQ ہسپتال قصور جا رہے تھے کہ راستے میں دو نا معلوم افراد نے ان کا پیچھا کِیا اور موقعہ ملتے ہی سرِ آم ان پر سیدھی گُولیاں برسا دی جو کے ان کی گاڑی کو لگی اور اللّٰہ کے فضل سے ان کی جان بال بال بچ گئ۔

21/08/2024

آج صُبح مورخہ (2024-08-21) کو ڈاکٹر عدیل اصغر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے بابا بھُلّے شاہ/DHQ ہسپتال قصور جا رہے تھے کہ راستے میں دو نا معلوم افراد نے ان کا پیچھا کِیا اور موقعہ ملتے ہی سرِ آم ان پر سیدھی گُولیاں برسا دی جو کے ان کی گاڑی کو لگی اور اللّٰہ کے فضل سے ان کی جان بال بال بچ گئ۔ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں جن کی FIR موجود ہے اور آج تک ان پہ کوئی ملزم نہیں پکڑے گئے ۔ ہماری IG Punjab ڈاکٹر عثمان انور اور CM Punjab مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے اور ملزمان کو پکڑ کر سزا دی جائے اور ڈاکٹر کمیونٹی کو حِفاظت فراہم کی جائے۔

25/06/2024

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بابا بلھے شاہ قصور کل بروز بدھ بتاریخ26 جون کو ٹھیک 9 bjy سانحہ ساہیوال اور YDA PuNJAB کے ساتھ ہمیشہ کی طرح یکھجہاتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرامن طریقے سےہسپتال میں walk کرے گی۔ ہمارا منشور ایک ہی ہے کے مریض کو خوار نہیں کیا جائے گا اور نا اِی ڈاکٹر کی عزت مجرو ہونے دیں گے۔

حکومت کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ ینگ ڈاکٹرز الحمداللہ متحد ہیں۔ پالیسی میں تِبدیلی کی صورت میں فوراً update کر دِیا جائے گا۔

متحد رہیں۔
مضبوط رہیں۔
واے ڈی اے بابا بلھے شاہ۔ قصور

24/06/2024

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بابا بلھے شاہ قصور کل بروز منگل بتاریخ 24 جون کو بھی آج کی پالیسی پر عمل جاری رکھے گی اور YDA PuNJAB کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑی رہے گی۔مریض کو خوار نہیں کیا جائے گا اور نا اِی ڈاکٹر کی عزت مجرو ہونے دیں گے۔

حکومت کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ ینگ ڈاکٹرز الحمداللہ متحد ہیں۔ پالیسی میں تِبدیلی کی صورت میں فوراً update کر دِیا جائے گا۔

متحد رہیں۔
مضبوط رہیں۔
واے ڈی اے بابا بلھے شاہ۔ قصور

*POLICY MESSAGE*YDA BBSH General Body meeting held at BBSH at 11:00 am today on various issues in hospital. Followed by ...
25/01/2024

*POLICY MESSAGE*

YDA BBSH General Body meeting held at BBSH at 11:00 am today on various issues in hospital. Followed by core committee meeting at 2:00 pm.

YDA team showed dissatisfaction over facilities, medicine availability n supply, security and other issues.

It is unanimously decided that no compromise will be made on respect of doctor community and any such attempt will be dealt strictly. Care of patients is our prime goal and it is not possible without provision of facilities.

Demands, Recommendations and reservations will be submitted to admin for proper and serious action. Further strategy will be formulated depending on admin response in resolution of issues.

*Young Doctors Association Kasur!!!*

Address

BBSH
Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category