25/04/2026
کیل وادی نیلم۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر، محمد نصیر مغل محکمانہ دورے پر کیل اپر نیلم پہنچے جہاں پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل ڈاکٹر محمد اشرف خاں و ضلعی آفیسر بہبود آبادی نیلم محمد عارف خاں ایڈمن آفیسر ٹی ایچ کیو کیل محمد مشتاق مغل فوکل پرسن بہبود آبادی نیلم پیرزادہ فضل الرحمان شاہ سوشل موبیلایزر یوسی کیل سردار محمد فاروق مغل ظہیر الدین بابر راجہ شمس الزماں منہاس فیملی ویلفر اسسٹنٹ مردانہ فلاحی مرکز ہلمت نے استقبال کیا ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ازادکشمیر نصیر احمد مغل ڈاکٹر محمد اشرف خاں ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل محمد عارف خاں ضلعی آفیسر بہبود آبادی نیلم اور شاردہ پریس کلب کے صدر سردار اورنگ زیب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل میں منعقد ہونے والے تولیدی صحت کے کیمپ کا افتتاح کیا جہاں پر۔تولیدی کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر زاہدہ انور گائینا کالوجسٹ شاہدہ شبنم تھیٹر نرس تولیدی صحت اٹھمقام زینب ناز فیملی ویلفر ورکرز تولیدی صحت اٹھمقام عابدہ نوردین انچارج موبائل سروس یونٹ نیلم سلمی ممتاز فیملی ویلفر اسسٹنٹ زنانہ فلاحی مرکز ہلمت نے جدید خاندانی منصوبہ بندی سہولت کے تحت خواتین کو طویل المدتی اور محفوظ مانع حمل سہولت فراہم کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ازادکشمیر نصیر احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر صحت سید بازل نقوی اور سیکرٹری صحت/بہبود آبادی بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو کی خصوصی دلچسپی کے باعث خواتین کو تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی کی بنیادی سہولیات اور Implanon (NEXT) کی افادیت سے متعلق آگاہی سیشنز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ۔Implanon (NEXT) ایک جدید اور مؤثر مانع حمل طریقہ ہے، جو بازو میں ایک چھوٹی سی راڈ کے ذریعے لگایا جاتا ہے اور کئی سال تک حمل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ محکمانہ نقطہ نظر سے طریقہ محفوظ، آسان اور قابلِ اعتماد ہے، خصوصاً دور دراز علاقوں کی خواتین کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل آزاد کشمیر نے کہا کہ ضلعی آفیسر بہبود آبادی نیلم محمد عارف خاں کی نگرانی میں اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کیل ڈاکٹر محمد اشرف کی سر پرستی میں قائم اس کیمپ میں نہ صرف علاج معالجہ فراہم کیا گیا بلکہ خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات اور عوام میں شعور اجاگر کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی گی تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے مثبت اثرات کو فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ازادکشمیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل کے مختلف وارڈز کا معائینہ کیا مریضوں کی عیادت کی کیل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیل نے بریف کیا ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ازادکشمیر نے نامساعد حالات میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی شاندار کارکردگی پر ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف خاں کی تعریف کی کے ہمراہ ضلعی آفیسر محمد عارف خان اور ان کی ٹیم بھی موجود ہوگی، جو کیمپ اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ ماہرین کے مطابق ایسے کیمپس دیہی علاقوں میں صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو مفت و معیاری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ازادکشمیر نے ضلعی آفیسر بہبود آبادی نیلم محمد عارف خاں اور نیلم کے بہبود آبادی کے اسٹاف کی تعریف کی شاندار کیمپ پر شاباش دی اور آئندہ گریس ویلی جانوئی آر ایچ سی میں کیمپ کرنے کیلے ہدایات دی اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کیل ڈاکٹر محمد اشرف کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔//