05/01/2026
💞 بہت مدّت پہلے میں نے اُن کی ایک تصویر کھینچی تھی ... آج تک یارو وہ تصویر مجھے کھینچتی رہتی ہے۔ 💖
💞 A long time ago, I captured a picture of him ... to this day, the picture keeps capturing me. 💖
💙 اللّٰہ تعالیٰ اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے محبوب ولی ، اپنے زمانے کے سب سے بڑے درجے کے اولیاءِ کاملین میں سے ایک ۔۔۔ مرشدِ افراد، قیومین و اغواث ۔۔۔ جنہوں نے ساری عمر شریعت کی پابندی اور سنتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مطابق گمنامی اور سادگی سے بسر کی ، اور اپنے مریدین کی بھی شریعت اور سنت کے مطابق تربیت کی۔ بڑے بڑے بادشاھ ، وزراء اور مختلف ممالک کے سفیر بھی جن کے پاس ادب سے حاضر ہوتے تھے۔ وہ کہ جن کی محفل اور صحبت سے لوگ صحابہ کرام، تابعین کرام اور اولیائے عظام کے نُور کی روشنیاں اور سینوں کا سکینہ، خوشبو اور ٹھنڈک پاتے تھے۔
💚 حضرت شیخ سید منظور حسین سندھی مدنی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ ، جن کا وصال مبارک جمعے کے مبارک دن 27 شعبان المعظم 1408 ھجری 15 اپریل 1988 میں پاکستان میں ہوا اور وہ اپنے محبوب 💚حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم💚 کے پاس مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔ 🌴💐🌺🌷🌸🌺 ✨✨✨🌴💐🌺🌷🌸🌺