
10/10/2024
اکثر صفائی یا غذائیت سے بھرپور کھانے کی کمی کی وجہ سے بچوں میں پولیو کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے پولیو ویکسین کی بار بار خوراک درکار ہوتی ہے۔ ہر اضافی خوراک پولیو سے تحفظ کو مضبوط بناتی ہے اور ماحول میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکتی ہے۔
اس کے علاوہ جب بھی کسی مخصوص علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے تو اس علاقے کے بچوں میں پولیو کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی مہم چلائی جاتی ہے۔