30/11/2025
پیشاب خطا ہوتا ہے ؛ کیا کریں
——-
پیشاب کسی وجہ سے بھی خطا ہو ، اس کی ابتدا ہسٹری لینے سے ہوتی ہے ۔
موٹاپا ، ذیابیطس ، زچگی، مینوپاز وغیرہ وغیرہ __
اگلے مرحلے میں مریض کا معائنہ کیا جاتاہے ۔
پہلے پرینیم ( ویجائنا ، مقعد اور یورتھرا کے باہر والا حصہ ) کو دیکھا جاتا ہے کہ کوئی نقص ہے یا نہیں ؟
مثانہ اگر نیچے آ گیا ہے تو اس کو cystocele کہا جاتا ہے ، مقعد اگر اپنی جگہ سے ہل کر ویجائنا میں بیٹھا ہے تو یہ Rectocele کہلاتا ہے ۔
خاتون کو کھانسی کرنے کا کہا جاتا ہے ۔ کھانسی کے ساتھ اگر یورتھرا اے پیشاب کے قطرے ٹپکنے لگیں تو یہ stress incontinence ہو گا ۔ اگر نہ ٹپکیں تب بھی اس کے معنی یہ نہیں کہ stress incontinence موجود نہیں ۔
بچے دانی کے سائز اور پوزیشن کے لیے bi manual examination کیا جاتا ہے ، جس میں ایک ہاتھ ویجائنا کے اندر اور دوسرا پیٹ کے نچلے حصے پہ رکھا جاتا ہے ۔
ٹیسٹ کروانے کی باری آئے تو الٹرا ساؤنڈ کے بعد سب سے اہم Urodynamic studies ہیں جو گائناکالوجی کی ایک شاخ یورو گائنی کے ماتحت ہے ۔ پیشاب سے متعلقہ ٹیسٹ ، تشخیص اور علاج یورو گائناکالوجسٹ کو کرنا ہوتا ہے ۔ پچھلے بلاگ میں ہم نے جن لنڈاکارڈوزو کا ذکر کیا وہ مشہور یورو گائناکالوجسٹ ہی تھیں ۔
اس ٹیسٹ کے بعد علاج کا اصول ایک ہی ہے ، Treat the cause .
اگر سٹریس وجہ ہے تو مختلف قسم کے آپریشن موجود ہیں جو یرتھرا کو تنگ کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ ٹرانس ویجائنل ٹیپ اور ٹرانس یورتھرل ٹیپ اس کی مثال ہیں ۔
اگر cystocele ہو تو تب بھی آپریشن کیا جاتاہے ۔ مثانے کو مضبوط کرنے کے لیے ٹانکے لگا کر ویجائنا کا فالتو حصہ نکال دیا جاتا ہے ۔
ارج urge incontinence کا علاج دواؤں سے کیا جاتاہے کیونکہ اس میں جسم سے زیادہ ذہن کا عمل دخل ہوتا ہے ۔
گائناکالوجی ایک محنت طلب شعبہ ہے لیکن ہمارے یہاں ہر کسی نے اسے گلی محلے کی سائنس بنا کر رکھ دیا ہے بلکہ شاید پرچون کی دکان جہاں ہر چیز کا حل ہے کھٹی میٹھی گولیاں ۔
کوشش کریں کہ اپنے معاملات کے لیے کسی ماہر کے پاس جائیں تاکہ جسم کی مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچا جا سکے ۔