03/01/2026
سرپرست اعلیٰ فرینڈز میڈیا گروپ کچاکھوہ ملک بلال خان کے ڈیرہ چک نمبر 28 ٹن آر کے مقام پر ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، مفت ادویات فراہم کی گئی۔ فری آئی کیمپ ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر حافظ یاسین ملغانی، ڈاکٹر راؤ حنظلہ حسان ناصر محمود اور ڈسپنسر محمد سعد کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے آنکھوں کے مفت معائنے کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ رپورٹ عتیق الرحمن نائب صدر فرینڈز میڈیا گروپ کچاکھوہ