Vital Veda

Vital Veda 🌿 **Welcome to Vital Veda** 🌿

Discover the power of natural wellness with **Vital Veda**, your trusted source for herbal health products.

contact on WhatsApp: 03460300350

✨ چہرہ صرف خوبصورتی نہیں، اعتماد کی پہچان بھی ہے۔کتنی ہی لڑکیاں ہر صبح آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر سوچتی ہیں،“یہ چھوٹے چھو...
06/11/2025

✨ چہرہ صرف خوبصورتی نہیں، اعتماد کی پہچان بھی ہے۔

کتنی ہی لڑکیاں ہر صبح آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر سوچتی ہیں،
“یہ چھوٹے چھوٹے دانے کب ختم ہوں گے؟” 😔
“یہ آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے کیوں بڑھ رہے ہیں؟”

اصل میں یہ مسئلہ صرف جلد کا نہیں ہوتا —
یہ جسم کے اندر کی تھکن، نیند کی کمی، ہارمونی بے توازنی
اور روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی لاپرواہیوں کا نتیجہ ہوتا ہے 💭

☕ زیادہ چائے یا کیفین
🍔 جنک فوڈ
💊 ہارمونز کا بگاڑ
🌙 رات دیر تک جاگنے کی عادت
یہ سب مل کر جلد کی چمک چھین لیتے ہیں۔

لیکن یاد رکھیں 💚
قدرت کے اصول بہت سادہ ہیں —
اگر آپ اپنے جسم کو سکون، نیند، اور خالص غذا دیں،
تو چہرہ خود بخود نکھرنے لگتا ہے۔

روزانہ زیادہ پانی پئیں،
نیند پوری کریں،
اور مصنوعی کریمز کے بجائے قدرتی دیکھ بھال اپنائیں 🌿

✨ کیونکہ جب چہرہ تروتازہ ہوتا ہے —
تو اعتماد خود بخود جگمگانے لگتا ہے 💫

💚

💔 لڑکیو، اس پوسٹ کو نظر انداز کرنا اپنی صحت سے غفلت ہے!پاکستان میں ہر تیسری لڑکی ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جو خاموشی سے...
01/11/2025

💔 لڑکیو، اس پوسٹ کو نظر انداز کرنا اپنی صحت سے غفلت ہے!

پاکستان میں ہر تیسری لڑکی ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جو خاموشی سے جسم اور زندگی دونوں کو بدل دیتی ہے —
اس کا نام ہے PCOS (Polycystic Ovarian Syndrome) 🌿

یہ صرف پیریڈز کا آگے پیچھے ہونا نہیں بلکہ ہارمونز کا بگڑ جانا ہے، جو وقت کے ساتھ:
😣 چہرے پر دانے،
💇‍♀️ بالوں کا جھڑنا،
⚖️ وزن کا بڑھنا،
😢 چہرے پر غیر ضروری بال،
اور شدید تھکن، غصہ، اور ڈیپریشن کا باعث بنتا ہے۔

اگر توجہ نہ دی جائے تو یہ بانجھ پن، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے خطرات میں بدل جاتا ہے۔

✨ خوشخبری یہ ہے کہ Vital Veda کی قدرتی ہربل ادویات سے PCOS کا علاج ممکن ہے —
بغیر کسی نقصان کے، قدرتی طریقے سے ہارمونز کو متوازن بنائیں اور دوبارہ وہی تازگی محسوس کریں جو آپ کی اصل پہچان ہے 💚

🌸

🌸 “کچھ باتیں دل میں ہی رہ جاتی ہیں…” 🌸بہت سی خواتین ایسی ہیں جو اپنی صحت کے مسائل کسی سے شیئر کرنے سے شرماتی ہیں 😔چاہے و...
01/11/2025

🌸 “کچھ باتیں دل میں ہی رہ جاتی ہیں…” 🌸

بہت سی خواتین ایسی ہیں جو اپنی صحت کے مسائل کسی سے شیئر کرنے سے شرماتی ہیں 😔
چاہے وہ اندونی کمزوری ہو، ہارمونز کا بگاڑ ہو، لیکوریا ہو یا حیض کا درد —
ہم اکثر برداشت تو کر لیتے ہیں، مگر بات نہیں کرتے 💔

💚 یاد رکھیں!
خاموشی مسئلہ نہیں حل کرتی، بلکہ بڑھا دیتی ہے۔

✨ Vital Veda آپ کی بات کو راز میں رکھتا ہے 🤝
اور قدرتی، محفوظ علاج کے ذریعے صحت واپس لاتا ہے 🌿

📩 ہمیں اِنبوکس کریں،
آپ کی بات… صرف آپ اور Vital Veda کے درمیان 🤍

🌸 "ماہواری کا درد — ایک خاموش عذاب یا قابلِ علاج حقیقت؟" 🌸کتنی ہی خواتین ہیں جو ہر مہینے چند دنوں کے لیے زندگی سے جیسے ا...
17/10/2025

🌸 "ماہواری کا درد — ایک خاموش عذاب یا قابلِ علاج حقیقت؟" 🌸

کتنی ہی خواتین ہیں جو ہر مہینے چند دنوں کے لیے زندگی سے جیسے الگ ہو جاتی ہیں۔
چہرے پر پیلاہٹ، پیٹ میں مروڑ، کمر کا درد، اور دل میں یہ احساس کہ "یہ تو ہر عورت کے نصیب میں ہے"۔
لیکن کیا واقعی ایسا ہی ہے؟
کیا یہ درد عورت ہونے کی سزا ہے — یا یہ ایک قابلِ علاج مسئلہ ہے جسے ہم نے بس قبول کر لیا ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر عورتوں کو ماہواری کے دوران ہونے والا درد (Dysmenorrhea) جسمانی کمزوری، خون کی کمی، ہارمونی بے توازنی، اور ٹھنڈی غذاؤں کی زیادتی کے باعث ہوتا ہے۔
سرد چیزیں، کولڈ ڈرنکس، چائے، اور دیر تک بیٹھے رہنے کی عادت — یہ سب رحم (Uterus) کے خون کے بہاؤ کو سست کرتی ہیں، جس سے درد اور سوجن بڑھ جاتی ہے۔
اکثر عورتوں کے لیے یہ معمولی بات لگتی ہے، مگر یہی لاپرواہی آگے چل کر PCOS، بانجھ پن، یا ہارمونی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا اس کا علاج صرف دواؤں میں ہے؟
نہیں — اصل علاج گھر کے اندر ہی چھپا ہے۔
اگر عورت روزانہ ہلکی چہل قدمی کرے، نیم گرم پانی میں ایک چٹکی سونف اور کلونجی ڈال کر پئے، صبح سورج نکلنے کے بعد دس منٹ تک پیٹ کی ہلکی ورزش کرے، اور کولڈ ڈرنکس کی جگہ نیم گرم پانی اختیار کرے —
تو چند ہفتوں میں ہی درد، مروڑ اور بے قاعدگی سب ختم ہو سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ کیلشیم، وٹامن بی اور آئرن والی غذائیں — جیسے دودھ، کھجور، انڈہ، پالک اور تل — جسم کو اندر سے مضبوط بناتی ہیں۔
اور سب سے ضروری چیز: پریشانی کم کریں۔ ذہنی دباؤ ہارمونی نظام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

یاد رکھیں:
ماہواری کوئی سزا نہیں، یہ عورت کے جسم کا قدرتی نظام ہے۔
بس اسے سمجھنے، سنبھالنے اور خود سے محبت کرنے کی ضرورت ہے۔
💫 کیونکہ جب عورت اپنے درد کو کمزور نہیں بلکہ سمجھدار بن کر جیتی ہے، تب ہی وہ سچ میں مضبوط بن جاتی ہے۔

کتنی ہی خواتین ہیں جو برسوں بعد بھی ایک ہی جملہ دہراتی ہیں: “ڈلیوری کے وقت لگے ٹیکے کے بعد سے میری کمر کبھی ٹھیک نہیں ہو...
11/10/2025

کتنی ہی خواتین ہیں جو برسوں بعد بھی ایک ہی جملہ دہراتی ہیں: “ڈلیوری کے وقت لگے ٹیکے کے بعد سے میری کمر کبھی ٹھیک نہیں ہوئی۔” لیکن کیا واقعی یہ درد اس ٹیکے کی وجہ سے ہوتا ہے؟ یا یہ ایک غلط فہمی ہے جو نسل در نسل چلی آ رہی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ زچگی کے دوران لگایا جانے والا اسپائنل یا ایپی ڈورل انجیکشن آج کے دور کا سب سے محفوظ طریقہ مانا جاتا ہے۔ اس انجیکشن میں جسم کے نچلے حصے کو سن کیا جاتا ہے تاکہ عورت کو درد محسوس نہ ہو، لیکن وہ ہوش میں رہتے ہوئے اپنے بچے کو دیکھ اور محسوس کر سکے۔ یہ لمحہ ماں اور بچے کے درمیان تعلق کا آغاز ہوتا ہے، جو جنرل انستھیزیا میں ممکن نہیں ہوتا، کیونکہ مکمل بے ہوشی میں نہ ماں کو کچھ یاد رہتا ہے، نہ وہ اپنے نومولود کو دیکھ سکتی ہے۔

تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ جنرل انستھیزیا نہ صرف ماں کے لیے بلکہ بچے کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بچے کو سانس لینے میں دشواری، متلی اور کمزوری جیسے اثرات ہو سکتے ہیں۔ اس کے برعکس اسپائنل انجیکشن محفوظ ہے، بشرطیکہ اسے کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں لگایا جائے۔

تو پھر یہ درد کیوں رہتا ہے؟ اصل مسئلہ ٹیکے کا نہیں بلکہ طریقہ کار کا ہے۔ اگر انجیکشن کسی کم تجربہ کار ٹیکنیشن سے لگوایا جائے تو وہ درست جگہ تلاش نہ کر پانے کے باعث سوئی بار بار چبھوتا ہے، جس سے کمر کے نازک حصے میں زخم اور سوزش ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر ٹیکہ لگانے کے دوران مریضہ کو حد سے زیادہ جھکایا جائے تو ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے، جو بعد میں درد کا باعث بنتا ہے۔

پھر مسئلہ صرف یہی نہیں، بلکہ بعد کی لاپرواہیاں بھی کمر کو متاثر کرتی ہیں۔ اسپتالوں کے نرم گدے، سر کے نیچے تکیہ رکھ کر سونا، اور دودھ پلانے کے دوران جھکنے کی عادت — یہ سب حرکتیں کمر کے درد کو بڑھاتی ہیں۔ اکثر خواتین پہلے سے ہی جسمانی طور پر کمزور ہوتی ہیں، ان کے پٹھے مضبوط نہیں ہوتے، وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی ہوتی ہے، اور حمل کے دوران ورزش یا چلنے پھرنے کی عادت نہیں بنتی۔ ایسے میں جب جسم کمزور ہو اور دیکھ بھال درست نہ ہو، تو کسی بھی چھوٹے دباؤ سے درد شروع ہو جاتا ہے۔

اصل میں اسپائنل انجیکشن نہیں بلکہ یہ ساری لاپرواہیاں، کمزوری، اور غلط پوسچر کمر کے درد کی اصل وجوہات ہیں۔ خوش خبری یہ ہے کہ یہ درد ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا۔ اگر ماں تھوڑی سی توجہ دے، روزانہ ہلکی ورزش کرے، چہل قدمی کو معمول بنائے، وٹامن ڈی اور کیلشیم والی غذائیں لے، اور اپنی نشست و برخاست کے انداز کو درست کرے تو چند دنوں میں ہی بہتری ممکن ہے۔

اس لیے اب وقت ہے کہ ہم اپنے خوف کو بدلیں۔ اسپائنل ٹیکے سے نہیں، لاپرواہی سے ڈریں۔ ایک ماہر ڈاکٹر کے لگائے ہوئے انجیکشن سے نہ ماں کو خطرہ ہوتا ہے، نہ بچے کو۔ اپنے جسم پر بھروسہ کریں، حرکت میں رہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ جب ماں مضبوط ہوتی ہے تو پورا گھر مضبوط ہوتا ہے، اور یہی وہ طاقت ہے جو ایک نئی زندگی کو بہتر آغاز دیتی ہے۔

🌸 السلام علیکم و رحمۃُ اللہِ و برکاتُہ 🌸🌞 صبح بخیر!اللّٰہ پاک آج کا دن آپ کے لیے صحت، سکون اور خوشیوں سے بھر دے 🤲✨📿 درود...
11/10/2025

🌸 السلام علیکم و رحمۃُ اللہِ و برکاتُہ 🌸
🌞 صبح بخیر!

اللّٰہ پاک آج کا دن آپ کے لیے صحت، سکون اور خوشیوں سے بھر دے 🤲✨

📿 درودِ شریف:
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِیْمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِیْمَ إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی إِبْرَاهِیْمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِیْمَ إِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ 🌹

📖 قرآنی آیت:
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
(سورۃ الإسراء: 82)

ترجمہ:
"اور ہم قرآن میں وہ کچھ نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے۔" 💚

🌿 Vital Veda – قدرتی شفا، فطری تندرستی 🌿

10/10/2025
10/10/2025

فیٹی لیور اور سمارٹ کورس استعمال کرنے والوں کے لئیے
ایک عام سوال ہے ۔۔اکثر موٹاپے کے مریض یہی استفسار کرتے ہیں کہ ورزش
اور آپ کے" سمارٹ کورس" سے بھوک زیادہ لگتی ہے تو وزن کیسے کم ہو گا۔
"ورزش یا ہربل دوا سے بھوک بڑھنا کوئی نقصان نہیں ہے، اصل چیز خوراک کا انتخاب ہے۔
ورزش اور کچھ دواؤں سے بھوک بڑھ سکتی ہے۔ لیکن یہ کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہے۔ ورزش سے جسم کا میٹابولزم سسٹم (Metabolism) تیز ہو جاتا ہے، فاسد مادے خارج ہوتے ہیں قوت زیادہ استعمال ہوتی ہے اور بھوک بڑھتی ہے۔
اصل فرق یہ ہے کہ:
اگر آپ صحت مند اور ہلکی غذا لیں (سبزیاں، دالیں، سلاد، پروٹین، کم تیل والی غذا وغیرہ) تو جسم اس خوراک کو فوراً توانائی میں بدل کر چربی کم کرتا ہے۔
لیکن اگر ورزش کے بعد تلی ہوئی چیزیں، میٹھا، بیکری یا گندم کی بھاری اشیاء کھا لیں تو واقعی وزن بڑھنے لگتا ہے۔
لہٰذا بھوک بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وزن بڑھے گا، اصل بات یہ ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں اور کتنی مقدار میں کھاتے ہیں۔"
1. ورزش کے بعد بھوک لگے تو پانی یا لیموں پانی پئیں، اکثر پیاس کو بھوک سمجھا جاتا ہے
2. بھوک زیادہ لگے تو پروٹین والی چیزیں (انڈہ، مچھلی، دال، چنے، دہی) لیں، یہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتے اور پیٹ بھرا رکھتے ہیں۔
3. ورزش کے بعد میٹھا یا چکنائی والی بھاری غذا نہ کھائیں۔
وزن کم کرنے والوں کو گندم یا اس سے بنی اشیاء (روٹی، پراٹھا، نان، بسکٹ وغیرہ) کم یا بعض اوقات بالکل نہیں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اس کی بڑی وجوہات یہ ہیں:
گندم میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ جسم میں جا کر فوراً گلوکوز (شکر) میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جس سے انسولین بڑھتی ہے اور اضافی توانائی چربی کی شکل میں جمع ہو جاتی ہے۔
گندم میں گلیوٹن پایا جاتا ہے جو بعض افراد میں ہاضمے کے مسائل پیدا کرتا ہے، مثلاً پیٹ پھولنا، گیس یا بدہضمی۔ یہ علامات وزن کم کرنے کے عمل کو سست کر سکتی ہیں۔
جب بار بار روٹی، نان یا گندم سے بنی اشیاء کھائی جاتی ہیں تو بلڈ شوگر لیول میں بار بار اتار چڑھاؤ آتا ہے، جس سے بھوک بڑھتی ہے اور کھانا زیادہ کھایا جا سکتا ہے ۔
اسی لیے وزن کم کرنے کے دوران گندم کی بجائے یہ متبادل تجویز کئیے جاتے ہیں:
جئی (Oats)
جو (Barley)
باجرہ، مکئی، رagi
جو کا دلیہ
دالیں اور سبزیاں وغیرہ ۔۔

کب تک لوگ ماہرین طب کی طرف سے سلیکٹڈ غذا کھائیں گے۔(یعنی پرہیزی کھانے) ۔۔یہ سپر فوڈ ہے۔یہ کیٹو ڈائیٹ ہے یہ مورنگا فوڈ ہے...
10/10/2025

کب تک لوگ ماہرین طب کی طرف سے سلیکٹڈ غذا کھائیں گے۔(یعنی پرہیزی کھانے) ۔۔یہ سپر فوڈ ہے۔یہ کیٹو ڈائیٹ ہے یہ مورنگا فوڈ ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔اچھا کتنے دن آپ ان ہدایات پر
عمل کر سکیں گے کہ فلاں کھانا ہے فلاں نہی کھانا۔آپ تھک جائیں گے۔آپ نے گھر سے باہر بھی جانا ہو گاآپ کہاں کہاں اپنا پرہیزی دسترخوان ساتھ لیے پھریں گے۔
تو کیوں نہ آپ جو غذا روٹین میں کھاتے ہیں اس میں ہی تبدیلی لے آئیں ۔ چکنائی اور میٹھے کو کم کر دیں۔۔صحت افزا کوکنگ کریں۔یعنی آئل کم سے کم استعمال کریں
زیادہ تر بھانپ پر ابلی ہوی سبزیاں کھائیں۔گوشت کم کھائیں۔جوس کی جگہ پھل چبا چبا کر کھائیں تاکہ جسم میں فائبر کی مقدار بڑھتی رہے
پانی کا ستعمال زیادہ کریں۔
نمک کم استعمال کریں۔پورے چوبیس گھنٹوں میں تین گرام سے زیادہ نمک استعمال نہی کرنا چاہئے ۔
دودھ پتی والی گاڑھی چاے کی بجائے گرین ٹی یا قہوہ استعمال کریں۔۔
مہنگائی کے سبب لوگ پریشان ہیں۔تو کیوں ان مہنگے ریسٹورنٹس میں جا کر صحت اور پیسہ برباد کریں جہاں غذا ہمارے لیے صرف تفریح بن کر رہ جائے اور جس میں غذائیت نہ ہونے کے برابر ہو۔
صرف تھوڑی سی آگاہی سے ہم اپنی صحت کو معمول کی غذا سے ہی بہتر بنا سکتے
ہیں۔

🌿 Vital Veda Women’s Complete Wellness 🌿ہارمونز، وزن اور پیٹ کی چربی کا مکمل علاج — قدرتی طریقے سے!کیا آپ ہارمونز یا پیر...
10/10/2025

🌿 Vital Veda Women’s Complete Wellness 🌿

ہارمونز، وزن اور پیٹ کی چربی کا مکمل علاج — قدرتی طریقے سے!

کیا آپ ہارمونز یا پیریڈز کی خرابی، موٹاپے، یا پیٹ کی ضدی چربی کا شکار ہیں؟
تو جان لیں👇

1️⃣ موٹاپے کی شروعات ہمیشہ پیٹ کے گرد چربی سے ہوتی ہے،
اور ختم بھی سب سے آخر میں یہی چربی ہوتی ہے۔

2️⃣ یہی چربی آپ کے جگر پر فیٹی لیور کی علامت ہے،
جو بھوک بڑھانے والا ہارمون Ghrelin پیدا کرتی ہے۔
نتیجہ؟ تھکن، ہارمونل خرابی، پیریڈز میں بے ترتیبی، وزن میں اضافہ۔

3️⃣ کوئی بھی ٹوٹکہ صرف پیٹ کی چربی نہیں گھٹاتا —
جب پورے جسم کی اصلاح ہوتی ہے تو پیٹ خود بخود اندر جاتا ہے!

---

🌸 حل: Vital Veda Women’s Herbal Slim Course 🌸

یہ مکمل 2 ماہ کا قدرتی علاج ہے جس میں
50 سے زائد خالص جڑی بوٹیوں کے عرقیات شامل ہیں۔

💚 100% نیچرل – کوئی کیمیکل یا اسٹیرائیڈ نہیں
💚 شوگر، بلڈ پریشر اور PCOS والی خواتین کیلئے محفوظ
💚 ہارمونز بیلنس کرے، چہرے کی رنگت نکھارے
💚 معدہ، جگر، اور خون کی خرابی دور کرے
💚 ایک ماہ میں 5 سے 8 کلو وزن میں کمی
💚 توند اندر، کمر سلم اور چہرہ تروتازہ

📦 مکمل 2 ماہ کا کورس صرف 4070 روپے میں
🚚 پاکستان بھر میں گھر بیٹھے ڈیلیوری
💵 Cash on Delivery دستیاب

---

🌿 اب کی بار مستقل اور قدرتی حل اپنائیں
نیچے لنک پر کلک کر کے ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں👇
👉 https://whatsapp.com/channel/0029VbBQh0rA89MdDEgkHm16

📞 رابطہ نمبر: 0346-0300350
💚 Vital Veda – قدرتی شفا، خالص اعتماد 💚

جو لوگ وزن کم کر رہے ہیں کبھی ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ وہ صبح اٹھ کے وزن چیک کرتے ہیں تو زن کلو دو کلو بڑھا ہوا ہے؟جانت...
10/10/2025

جو لوگ وزن کم کر رہے ہیں کبھی ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ وہ صبح اٹھ کے وزن چیک کرتے ہیں تو زن کلو دو کلو بڑھا ہوا ہے؟
جانتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اگر آپ نے نمک زیادہ کھا لیا تو وہاں بڑھا ہوا دکھ سکتا ہے
اگر آپ کے کسی ریسٹورانٹ می۔ کھایا تو بھی وزن بڑھا ہوا دکھے گا
اگر نیند کم ہوئی ہے تو وزن بڑھا ہوا ہو گا
اگر دن بھر سٹریس رہا ہے تو وزن بڑھ جائے گا
اگر بہت ہیوی ورک آوٹ کیا ہے تو بھی وزن بٹھا ہوا نظر آئے گا
اگر زیادہ کارب کھا لئے تو بھی وزن بڑھا ہوا ہو گا
اگر کم پانی پیا یا بہت ہی زیادہ پانی پی لیا تو بھی سکیل میں وزن بڑھا ہوا ہو گا
جانتے ہیں یہ وزن کہاں بڑھ رہا ہے؟
یہ پانی سٹور ہونے کا وزن ہے۔ ایک ہی رات میں جیسے چربی کم نہیں ہو سکتی ویسے ہی بڑھ بھی نہیں سکتی
اسی لئے اگر آپ فیٹ لاس میں لگے ہیں تو سکیل کے بجائے مرر دیکھیں
انچز دیکھیں کتنا فرق پڑ رہا ہے
کپڑوں کی فٹنگ کیسی آرہی ہے
کیوں کہ جب ہم وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دو تین کلو جسم میں صرف پانی کا ہی وزن کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے۔
سکن میں موجود فیٹ اور کپڑوں کی فٹنگ کے علاوہ مرر ہی سب سچ بتاتا ہے۔

ایسے افراد جن کے جگر پر ورم ہے ہیپاٹائٹس  اے ، بی ٫سی کلیئر نہیں ہو رہا رپورٹس میں بار بار ا رہا ہے سبز پودینہ دھنیا 50 ...
09/10/2025

ایسے افراد جن کے جگر پر ورم ہے ہیپاٹائٹس اے ، بی ٫سی کلیئر نہیں ہو رہا رپورٹس میں بار بار ا رہا ہے سبز پودینہ دھنیا 50 گرام ۔سبز الائچی دو دانے
کافور قلمی شورہ دو گرام کی سردای بنا لیں 10دن بعدٹیسٹ کلیر ہوگا

Address

Khanewali
36050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vital Veda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram