Rafiq.somro

Rafiq.somro Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rafiq.somro, Health spa, Khangarh.

25/04/2026
18/04/2026
16/04/2026

پچھلے تین دن سے واپڈا کا کنٹرول اسی کے ہاتھ میں ہے

14/04/2026

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

14/04/2026

یہ بندہ اگر نوکری پر رہ گیا تو ہمارے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیںSee more...

31/12/2024

ترجمہ حدیث1:
حضرت انس رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ میں نے رسولِ کریم عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمکو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کی نشانیاں یہ ہیں کہ علم اُٹھالیا جائے گا۔ جہالت زیادہ ہوگی، زنا کاری اور شراب خوری کی کثرت ہوگی۔ مردوں کی تعداد کم ہوگی۔ عورتوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ یہاں تک کہ ایک مرد کی سرپرستی میں پچاس عورتیں ہوں گی۔
ترجمہ حدیث2:
حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ سرکار اقدسصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ جب غنیمت (صرف امرا کی) دولت ٹھہرائی جائے ، امانت کو مالِ غنیمت اور زکوۃ کو تاوان سمجھا جائے ۔ جب کہ علم کو دین کے لیے نہ حاصل کیا جائے ۔ مرد اپنی عورت کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی کرے گا جب کہ آدمی اپنے دوست سے قریب ہوگا اور اپنے باپ کودور کرے گا۔ جب مسجدوں میں شور مچایا جائے گا ، قوم کا سردار ان کا فاسق ہوگا۔ اور جب قوم کا لیڈر ان میں کا کمینہ آدمی ہوگا اور آدمی کی عزت ان کی برائیوں سے بچنے کے لیے کی جائے گی۔ جب گانے والی عورتیں اور(قسم قسم)کے باجے ظاہر ہوں گے (علانیہ) شراب پی جائے گی اور جب امت کے پچھلے لوگ اگلوں کو برا کہیں گے تو اس وقت تم ان چیزوں کا انتظار کرنا۔ سرخ آندھی، زلزلہ ، زمین میں دھنسنا، صورتیں مسخ کرنا، پتھروںکا برسنا اور ( قیامت کی بڑی بڑی ) نشانیوں کا پے درپے ظاہر ہونا کہ گویا وہ موتیوں کی ٹوٹی ہوئی لڑی ہے جس سے لگاتا ر موتی گررہے ہیں۔ (ترمذی، مشکوۃ)
ترجمہ حدیث3:
حضرت انسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ رسول کریمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمنے فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ زمانہ ایک دوسرے کے قریب نہ ہوگا۔ (یعنی زمانہ کے حصہ جلد جلد گزر نے لگیں گے ) سال مہینہ کے برابر ہوجائے گا۔ مہینہ ہفتہ کے برابر۔ ہفتہ ایک دن کے برابر اور اس وقت ایک دن ایک ساعت کے برابر ہوگا اور ساعت آگ کا ایک شعلہ ( اٹھ کر ختم ہوجانے ) کے برابرہوگی۔ (ترمذی، مشکوۃ)
ترجمہ حدیث4:
حضرت حذیفہ بن اسید غفار یرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا کہ ہم لوگوں کی گفتگو پر حضورصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّممطلع ہوئے تو فرمایا تم لوگ کیا بات کررہے ہو؟ لوگوں نے کہا کہ ہم قیامت کا ذکر کررہے ہیں۔ حضورصلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلمنے فرمایا کہ اس وقت تک قیامت نہ آئے گی جب تک کہ تم ان نشانیوں کو نہ دیکھ لو گے ۔ پھر ان نشانیوں کا ذکر کیا اور فرمایا دھواں، دجال ، دابۃ الار ض ۔ پچھم سے سورج کا نکلنا، عیسی ابن مریم کا نازل ہونا۔ یاجوج و ماجوج، تین مقامات پر زمین کا دھنسنا ، ایک مشرق میں دوسرے مغرب میں اور تیسرے جزیرئہ عرب میں۔ اور ان کا دسواں وہ آگ ہے جو یمن سے نکلے گی اور لوگوں کو گھیر کر محشر یعنی ملک شام کی طرف لے جائے گی۔ اور ایک روایت میں ہے کہ وہ آگ عدن کے علاقے سے نکلے گی اور لوگوں کو گھیر کر محشر کی طرف لے جائے گی اور ایک روایت میں دسویں نشانی ایک ہوا بیان کی گئی ہے جو لوگوں کو دریا میں پھینک دے گی۔ (مسلم، مشکوۃ)
ترجمہ حدیث5:
حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ رسول کریمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمنے فرمایا کہ دجال بائیں آنکھ کا کانا ہوگا بہت کثرت سے بال ہوں گے ۔ اس کے ساتھ جنت اور دوزخ ہوگی۔ اس کی جہنم (حقیقت میں)
جنت ہوگی اور جنت (حقیقت میں ) جہنم ہوگی۔ (مسلم ، مشکوۃ)
ترجمہ حدیث6:
حضرت ابوسعید خدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ سرکار ِ اقدسصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ مہدی میری اولادمیں سے ہے ۔ روشن و کشادہ پیشانی، بلند ناک، وہ زمین کو اس طرح عدل و انصاف سے بھردے گا جس طرح پہلے ظلم و ستم سے بھری تھی۔ اور وہ سات برس تک زمین کا مالک رہے گا۔ (ابو داود، مشکوۃ)
ترجمہ حدیث7:
حضرت انسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولِ کریمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمنے فرمایا کہ قیامت اس وقت آئے گی جب زمین پر کوئیاللّٰہ اللّٰہ کہنے والا نہیں رہ جائے گا۔ (ابو داود، مشکوۃ)

31/12/2024

عَنْ اَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:ثَلٰثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَ حَلَاوَۃَ الاِْیْمَانِ اَنْ یَّکُوْنَ اللّٰہ وَرَسُوْلُہٗ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِمَّا سِوَاھُمَا وَاَنْ یُّحِبَّ الْمَرْئَ لَا یُحِبُّہٗ اِلَّا لِلّٰہِ وَاَنْ یَّکْرَہَ اَنْ یَّعُوْدَ فِی الْکُفْرِکَمَا یَکْرَہُ اَنْ یُّقْذَفَ فِی النَّارِ ( صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب حلاوۃ الایمان، الحدیث:۱۶، ج۱،ص۱۷). حضرت اَنس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ تین چیزیں جس شخص میں ہوں وہ ایمان کی مٹھاس پائے گا { ۱ } جس کو اللّٰہ و رسول ان دونوں کے ماسوا (سارے جہان ) سے زیادہ مَحبوب ہوں ۔ { ۲ } اور جو کسی آدمی سے خاص اللّٰہ ہی کے لئے محبت رکھتا ہو { ۳ } اور جو اسلام قبول کرنے کے بعد پھر کفر میں جانے کو اتنا ہی بُرا جانے جتنا آگ میں جھونک دئیے جانے کو بُرا جانتا ہے۔

31/12/2024

عَنْ عُمَرَ ابْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ: رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَاِنَّمَا لِامْرِیٍٔ مَّا نَویٰ فَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہٗ اِلَی اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ فَھِجْرَتُہٗ اِلَی اللّٰہ وَرَسُوْلِہٖ وَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہٗ اِلَی دُنْیَا یُصِیْبُھَا اَوِامْرَأَۃٍ یَّتَزَوَّجُھَا فَھِجْرَتُہٗ اِلٰی مَا ھَاجَرَ اِلَیْہِ۔ (صحیح البخاری،کتاب بدء الوحی، باب کیف کان بدء الوحی الی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم، الحدیث:۱، ج۱، ص۵, وصحیح مسلم،کتاب الامارۃ،باب قولہصلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم:انما الاعمال۔۔۔الخ، الحدیث:۱۹۰۷، ص۱۰۵۶. حضرت عمر بن خطاب رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ تمام اعمال کا ثواب نیتوں سے ہے اور ہر آدمی کے لئے وہی ہے جو اس نے نیت کی ۔ جس شخص کی ہجرت اللّٰہ اور اس کے رسول کی طرف ہوتو اس کی ہجرت اللّٰہ اور اس کے رسول کے لئے ہے اور جس شخص کی ہجر ت دنیا حاصل کرنے کے لئے یا کسی عورت سے نکاح کے واسطے ہوتو اس کی ہجرت اسی کے لئے ہوگی جس کی طرف اس نے ہجرت کی ہے ۔

Address

Khangarh
34350

Telephone

+923018411810

Services

Specialties

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rafiq.somro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rafiq.somro:

Share

Category