
21/07/2025
آج مورخہ 21 جولائی 2025 کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور ڈاکٹر نجیب عالم نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس دورے میں ڈائیلاسز سنٹر، بلڈ بنک، میڈیسن سٹور، انڈور وارڈ، ایمرجنسی اور لیبر روم کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر نجیب عالم نے صفائی، طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے انچارجز کو واضح ہدایات جاری کیں کہ:
> "عوام الناس کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر نجیب عالم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال کو جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ ہر شہری کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔