Dr.Hafiz Mairaj Kalyar

Dr.Hafiz Mairaj Kalyar M.B.B.S ,(PAK). RMP , Former physician &Surgeon Services Hospital Lahore .

کئی بار والدین پوچھتے ہیں کہ: "ڈاکٹر صاحب، ہمارے بچے کا سر اور ماتھا گرم ہے جبکہ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں، لیکن تھرمامیٹر جسم...
21/08/2025

کئی بار والدین پوچھتے ہیں کہ: "ڈاکٹر صاحب، ہمارے بچے کا سر اور ماتھا گرم ہے جبکہ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں، لیکن تھرمامیٹر جسم کا نارمل درجہ حرارت بتا رہا ہے، تو یہ کیا مسئلہ ہے؟" اس پوسٹ میں ہم اسی بات کی وضاحت کریں گے۔ بچوں کا دماغ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہوتا ہے۔ پیدائش کے وقت سر کا سائز اوسطاً 35 سینٹی میٹر ہوتا ہے، جو ایک سال میں بڑھ کر 47 سینٹی میٹر اور دو سال کی عمر میں 49 سینٹی میٹر تک ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد پوری زندگی میں صرف پانچ سینٹی میٹر تک مزید بڑھتا ہے، لہٰذا ابتدائی تین سے پانچ سالوں میں سر اور دماغ کی نشوونما بہت تیز ہوتی ہے۔ تیز نشوونما کا مطلب ہے تیز میٹابولزم، اور میٹابولزم میں اضافے کا مطلب جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ جسم کا مرکز دل ہوتا ہے اور مرکز میں زیادہ حرارت پائی جاتی ہے، جبکہ ہاتھ اور پاؤں دل سے زیادہ دور ہونے کی وجہ سے نسبتاً ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں۔ جب خون دل سے پورے جسم کی طرف جاتا ہے تو اس کی گرمی مختلف طریقوں سے کم ہو جاتی ہے، جیسے پسینے کے ذریعے، جسم سے ٹکرانے والی چیزوں کے ذریعے، یا ماحول کی ٹھنڈک کے ذریعے۔ چونکہ سر دل کے نسبتاً قریب ہے اور دماغ کی سرگرمی بھی زیادہ ہے، اس لیے سر کی جانب خون کی گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے، جبکہ ہاتھ پاؤں نسبتاً ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بچہ گرم ہے تو اس کا درجہ حرارت تھرمامیٹر سے چیک کریں۔ اگر درجہ حرارت 99°F (37.2°C) سے کم ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تسلی رکھیں۔ یہ بات دوسروں والدین کے ساتھ بھی ضرور شیئر کریں تاکہ وہ بھی مطمئن رہ سکیں۔ جزاک اللہ۔

مریم نواز ہیلتھ کلینک /سرکاری بنیادی مرکز صحت اللہ جیوایا لاڑ ، شیدانی شریف۔۔                                           ...
17/06/2025

مریم نواز ہیلتھ کلینک /سرکاری بنیادی مرکز صحت اللہ جیوایا لاڑ ، شیدانی شریف۔۔ انچارج میڈیکل آفیسر : ڈاکٹر حافظ معراج کلیار نوٹ: مریض کا شناختی کارڈ ، بچوں کا "ب فارم" اور فون نمبر ساتھ لانا ضروری ہے ۔

If not treated,   can cause:👁️ blindness❗️kidney failure🫀 heart attack🧠 stroke🦵 lower limb amputation Access to early di...
17/04/2025

If not treated, can cause:
👁️ blindness
❗️kidney failure
🫀 heart attack
🧠 stroke
🦵 lower limb amputation

Access to early diagnosis and treatment is key to preventing such complications.

31/03/2025

عید مبارک! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو خوشیوں، برکتوں اور رحمتوں سے نوازے۔ دعا ہے کہ یہ بابرکت دن آپ کی زندگی میں محبت، سکون اور کامیابی لے کر آئے۔ آمین۔

11/03/2025

ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو گاۓ یا بکری کا دودھ پلانے کے چند نقصانات ہو سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

1. پروٹین اور نمکیات کا زیادہ تناسب: گاۓ یا بکری کا دودھ زیادہ پروٹین اور نمکیات پر مشتمل ہوتا ہے، جو بچے کے گردے کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کی گردے اس عمر میں اتنے مضبوط نہیں ہوتے۔

2. آئرن کی کمی: گاۓ یا بکری کے دودھ میں آئرن کی مقدار کم ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں بچے کو آئرن کی کمی ہو سکتی ہے، جو انیمیا کا باعث بن سکتی ہے۔

3. الرجی اور حساسیت: گاۓ یا بکری کے دودھ میں کچھ پروٹین ہوتے ہیں جو بعض بچوں میں الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔

4. زیادہ چربی: گاۓ یا بکری کے دودھ میں چربی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے، جو بچوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ دودھ کی مقدار میں زیادہ استعمال کریں۔

5. ضروری غذائیت کی کمی: بچوں کی ابتدائی نشوونما کے لئے مخصوص غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف ماں کے دودھ یا خصوصی فارمولہ دودھ میں موجود ہوتی ہے، جو گاۓ یا بکری کے دودھ میں نہیں ہوتی۔

اس لئے ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے ماں کا دودھ یا مخصوص فارمولا دودھ ہی بہترین ہوتا ہے۔

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، رمضان المبارک  مقدس اور ر حمتوں کا مہینہ ہے ، اللہ پاک سب مسلمان بھائیوں کے روزے ، نما...
06/03/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، رمضان المبارک مقدس اور ر حمتوں کا مہینہ ہے ، اللہ پاک سب مسلمان بھائیوں کے روزے ، نماز ، جملہ عبادات قبول فرماۓ، ، آمین ، اس ماہ مقدس کے مہینے میں ملک محمد یار میڈیکل کمپلیکس کی طرف سے اہلیان علاقہ کے لیے ، 24 گھنٹے ، فری چیک اپ ، فری شوگر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ، مستحق افراد کے لیے ادویات میں خصوصی رعایت ہوگی ، رابطہ نمبر : 03087655110

اھلیان علاقہ کے لیے خوشخبری،فری چیک اپ،فری شوگر ٹیسٹ

اہل اسلام کو رمضان المبارک کی ساعتیں مبارک !
01/03/2025

اہل اسلام کو رمضان المبارک کی ساعتیں مبارک !

28/12/2024

ہم خیر خواہ بنتے ہوئے جب بھی کسی کو صحیح مشورہ دیتے ہیں تو وہ اس دن کے بعد ہم سے ملنے کی بجائے کنی کترانے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے ہمیں کیا پڑی ہے؟ کوئی ڈوبنے پر تلا ہوا ہے تو اسے ڈوبنے دیں....تلخ حقیقت 😔

16/12/2024

سردیوں میں کھڑکیاں دروازے بندکرکے ہیٹر چلانا اور پھر سوجانا موت کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے سونے سے قبل ہیٹر کو بند کردیں اور اگر کھلا رکھنا ہو تو کھڑکیوں کو تھوڑا کھلا رکھیں۔ یاد رکھیں۔۔۔۔ آپ کی چھوٹی سے لاپرواہی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے...
16/12/2024

کچھ خرافات/غلطیاں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ نئی ماؤں اور بچوں کو اس مخمصے سے باہر نکلنے دیں ”'کے ہم نہیں تو بچے ایسے ہی پالے ہیں'“
تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- ایک سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں بوٹولزم کروا سکتا ہےجس میں جسم کے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
7- ایک سال سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے بچے میں آئرن کی کمی ہوتی کیونکہ گاۓ کے دودھ میں آئرن کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ جزب نہیں ہو پاتا۔
8- ایک سال سے پہلے ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک بچے کو دینا ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا تاکہ بچہ سویا رہے,چار سال سے پہلے یہ سیرپ بچے کا سانس بھی بندکروسکتا ہے ۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا' اور پھر کھلا دودھ شروع کروا دینا
14- ایک سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- چھوٹے بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا بچے میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے خاص کر جب آپکا گلا خراب یا فلو ذکام ہو۔
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ یا زیادہ کپڑے پہنا دینا۔جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔
20-پیداٸیش پر وٹامن کے کا انجیکشن نہ لگوانا کہ بچے کودرد ہوگا ۔ وٹامن کے کی کمی سے بچے میں خون پتلا ہوجاتا ہے اور دماغ میں بھی خون بہ سکتا ہے
21-بچے کی ناف پر تیل اور ایسی چیزیں لگانا ۔ناف کے انفیکشن اوردیر سے گرنے کا سبب بنتی ہیں
22-بچے کو ٹھنڈا گرم کے چکر میں اھم غزاٶں جیسے انڈہ ,دہی ,چاول اور سٹرس فروٹس سے محروم رکھنا
23- بچے کو خاص طور پردوسال سے پہلے موباٸل یا ٹی وی کارٹون دکھانا ۔۔یہ بچے میں آٹزم جیسے مساٸل پیدا کر سکتا ہے
24-بچے کی گروتھ کے لیے عرق ,گٹھی جیسی چیزیں دینا ۔انکی ساٸنسی افادیت ثابت نہیں ہو سکی
25-کوالیفاٸیڈ ڈاکٹر کے کہنے کے باوجود نارمل ڈلیوری پر اصرار کرنا۔ اگر اس دوران بچے کو دماغی آکسیجن کی کمی ہو جاۓ تو بچہ سی پی چاٸلڈ بن سکتاہے۔
26-بچے کی ویکسینیشن نہ کروانا یا ویکسینشن میں تاخیر کرنا۔ ویکسینشن مفت ہے اور بچے کو بارہ خطرناک جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہے
27- میڈیکل سٹور پر جاکر سیلز مین سے بچے کا مسلہ بتا کر دواٸ لینا خاص کر اینٹی باٸیوٹیکس اور ایک بچے کی دواٸ دوسرے بچے پر آزمانا

تمام والدین کو آگاھ کریں۔ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور آگاہی کے لیے ھماری پوسٹس روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے رہیں
ڈاکٹرارشد محمود (MBBS,FCPS)
کنسلٹنٹ چاٸلڈ اسپیشلیسٹ

مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ سالانہ دو روزہ فری آئ کیمپ ، رورل ہیلتھ سینٹر خان بیلہ میں منعقد ہو رہا ہے ، فری آپریشن ،...
14/12/2024

مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ سالانہ دو روزہ فری آئ کیمپ ، رورل ہیلتھ سینٹر خان بیلہ میں منعقد ہو رہا ہے ، فری آپریشن ، اور ادویات دی جائیں گی ، سفید موتیا والے تمام افراد اس کیمپ سے مستفید ہونگے ، یہ پیغام خدمت خلق کے جذبے کے تحت دوسروں تک بھی پہنچائیں

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھو...
29/11/2024

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھیں۔

Address

Khanpur , Rahim Yar Khan, Punjab
Khanpur

Telephone

+923087655110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Hafiz Mairaj Kalyar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Hafiz Mairaj Kalyar:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram