THQ Hospital Kharian

THQ Hospital Kharian تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں پنجاب کا سب سے اچھا صاف

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کے توسط سے شیخ عثمان نسیم (الغنی پٹرولیم) کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں سولر سسٹم ...
25/05/2025

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کے توسط سے شیخ عثمان نسیم (الغنی پٹرولیم) کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ ایم ایس ڈاکٹر راجہ ظفر مہدی نے وصول کیا
Assistant Commissioner Kharian

حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر مورخہ 16 مئی 2025 کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں یومِ تشکر منایا گیا۔ یہ دن آپریشن بن...
17/05/2025

حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر مورخہ 16 مئی 2025 کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں یومِ تشکر منایا گیا۔ یہ دن آپریشن بنیان المرصوص – معرکۂ حق میں پاکستان کو حاصل ہونے والی فتح کی خوشی میں ملک بھر میں منایا گیا۔
اس پرمسرت موقع پر ہسپتال کی عمارت کو خوبصورت روشن لائٹس سے سجایا گیا، جس سے شکرگزاری اور قومی یکجہتی کا ماحول نمایاں طور پر عیاں تھا۔ اس تقریب کا مقصد قومی کامیابی پر اظہارِ تشکر اور عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دینا تھا۔

عائشہ بشیر ہسپتال گجرات کے ماہر پلاسٹک سرجن اور دیگر ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم 17 مئی 2025 بروز ہفتہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ...
13/05/2025

عائشہ بشیر ہسپتال گجرات کے ماہر پلاسٹک سرجن اور دیگر ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم 17 مئی 2025 بروز ہفتہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں (THQ Hospital) میں ایک خصوصی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس کیمپ میں کٹے ہونٹ اور تالو، بہرہ پن، توتلاپن اور ہکلاہٹ کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا۔

اپنے بچوں یا عزیزوں کو اس نایاب موقع سے ضرور فائدہ دیں، اور بروقت علاج کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

UAN: 053 111 111 108
WhatsApp Number: 0331 8128222



THQ Hospital Kharian Kharian Buy And Sell Kharian News کھاریاں نیوز Sagar news kharian ART News Kharian fans Cleft Hospital, Gujrat, PK

01/05/2025
01/05/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس گجرات سے کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔واک کا اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے کیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کی جسمیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان، میڈیکل افسران، چوہدری فہیم، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر مشتمل بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شہریوں میں آگاہی مہم کے پیغامات عام کیے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بچوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات ایک ناگزیر قومی فریضہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اس حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے اور مکمل کوریج کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ عالمی ہفتے کے دوران ضلع بھر کے بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں اور سول اسپتالوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری ہے تاکہ ہر بچے تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

01/05/2025

Date: 21.04.2025
NID-II, April 2025,
Day-1

Today the scheduled DPEC (Evening Review Meeting) was held at DEOC, DC Office, Gujrat at 9:00pm. The meeting was Chaired by Worthy Deputy Commissioner Gujrat Mr. Safdar Hussain Virk.

The meeting was attended by the Additional Deputy Commissioner (General), CEO DHA, DHO (PS/MIS&HRM), Assistant Commissioners (Gujrat, Kharian and S.A.Gir), DDHOs (Gujrat, Kharian and S.A.Gir), DSO WHO, FP DEOC, DSV and DEO DEOC Gujrat.






01/05/2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں کا دورہ — مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ، انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) کھاریاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، سٹاف کی حاضری اور ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبارٹری،وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کی رائے سنی۔ بعض مریضوں نے خدمات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ بعض نے معمولی شکایات کا اظہار بھی کیا، جس پر فوری ازالے کی ہدایات جاری کی گئیں۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، سینیٹیشن، اور سٹاف کی موجودگی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولتیں میسر آئیں۔

Thank full to respectable commandant CMH Kharian for the hospitality and honour ⚘️⚘️⚘️
01/05/2025

Thank full to respectable commandant CMH Kharian for the hospitality and honour ⚘️⚘️⚘️

آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عابدی صاحب نے اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمرا...
24/04/2025

آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عابدی صاحب نے اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر صدف (جو ضلع بھر میں پولیو پروگرام کی نگرانی کر رہی ہیں)، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کھاریاں، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وحید کامران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر مہندی نے مہمانوں کو نرسری، او پی ڈی، فارمیسی، انڈور فارمیسی، فکس پولیو سائٹ اور رومنگ ٹیمز سے ملوایا۔ انہوں نے جاری پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
کنٹری ہیڈ ڈاکٹر عابدی صاحب نے پولیو مہم میں ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر ظفر مہندی کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

Address

Kharian

Telephone

+92539240131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category