
16/07/2025
________ جانوروں کی متوازن خوراک ________
اکثر کسان یہ بات مانتے ہیں کہ خوراک میں کمی جانور کو کمزور اور بیمار کر دیتی ہے، لیکن زیادہ تر مسائل علم کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
📘 To Earn More, You Must Learn More
📘 The More You Learn, The More You Earn
سیکھنے کے لیے ساری عمر بھی کم ہے، لیکن ایک باشعور کسان کی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ جانور کی خوراک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھے۔
🔸 جانور کی خوراک کے بنیادی 6 اجزاء: 1️⃣ پانی (Water)
2️⃣ وٹامنز / حیاتین (Vitamins)
3️⃣ نمکیات / معدنیات (Minerals)
4️⃣ کاربوہائیڈریٹس / نشاستہ دار اجزاء (Carbohydrates)
5️⃣ پروٹین / لحمیات (Proteins)
6️⃣ چکنائی / فیٹس (Fats)
🌿 ہر جزو کا الگ کام اور اہمیت ہے:
پانی پیاس بجھاتا ہے، خوراک نہیں بنتا
پروٹین سے جسم بنتا ہے
وٹامنز و منرلز اندرونی نظام چلاتے ہیں
کاربوہائیڈریٹس و فیٹس توانائی دیتے ہیں
📌 متوازن خوراک وہ ہے جس میں یہ تمام اجزاء صحیح مقدار میں ہوں:
جانور کی عمر، وزن، دودھ کی پیداوار، موسم اور جسمانی حالت کے مطابق۔
🔄 ایک "خشک" جانور اور 20 لیٹر دودھ دینے والی گائے کی خوراک کبھی ایک جیسی نہیں ہو سکتی۔
🔄 ایک "پہلن گائے" کی خوراک اور "تیسری بار بچہ دینے والی گائے" کی غذائی ضروریات الگ ہوتی ہیں۔
📉 خوراک میں کمی:
❌ کمزور جسم
❌ کم پیداوار
❌ بیماریاں
❌ بریڈنگ مسائل
📈 مکمل، متوازن خوراک:
✅ اچھی صحت
✅ زیادہ دودھ/گوشت
✅ بہتر منافع
✅ بیماریوں سے تحفظ
📍 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جانور:
✔ صحتمند رہے
✔ زیادہ دودھ دے
✔ وقت پر گبھن ہو
✔ بیماریوں سے بچے
تو آج ہی متوازن خوراک کا علم حاصل کریں، اور جانوروں کی دیکھ بھال کو بہتر بنائیں۔
📌