Dr.Zia Ullah Malik

Dr.Zia Ullah Malik Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Zia Ullah Malik, Surgeon, Khushab.

"ایک لمحہ رک کر غور کیجیے، حقیقت اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے۔"
18/12/2025

"ایک لمحہ رک کر غور کیجیے، حقیقت اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے۔"

سرگودھا میں جدید طرز کی بین الاقوامی معیار کی کافی شاپ "SECOND CUP" کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب می...
04/12/2025

سرگودھا میں جدید طرز کی بین الاقوامی معیار کی کافی شاپ "SECOND CUP" کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس تقریب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ضیاءاللّٰہ نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیکنڈ کپ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرگودھا جیسے شہر میں معیاری کیفے کا اضافہ خوش آئند ہے، جس سے نہ صرف نوجوانوں بلکہ فیملیز کو بھی بہترین ماحول میسر ہو گا۔
تقریب کے دوران کافی شاپ کے مالک چوہدری عثمان گھمن اور جواد ملک (سیالکوٹ کی معروف کاروباری شخصیات)کو نئی برانچ کے افتتاح پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ معزز مہمانوں نے امید ظاہر کی کہ سیکنڈ کپ سرگودھا کے شہریوں کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی میں ایک منفرد مقام حاصل کرے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹرضیاءاللّٰہ ملک نے شاپ کے آنرز سے ایسی ہی کافی شاپ کو جوہرآباد میں بھی بنانے کی خواہش کااظہارکیا۔

ایمان، نظم وضبط اور اسلامی اقدار کا ایک شاندار مظاہرہ مینارِ پاکستان میں دیکھنے کو ملا۔ڈاکٹر ضیاء اللّٰہ ملک نے جماعتِ ا...
24/11/2025

ایمان، نظم وضبط اور اسلامی اقدار کا ایک شاندار مظاہرہ مینارِ پاکستان میں دیکھنے کو ملا۔
ڈاکٹر ضیاء اللّٰہ ملک نے جماعتِ اسلامی پاکستان کے حالیہ اِجتماعِ عام
میں خصوصی شرکت کی ۔یہ تین روزہ اجتماعِ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر جماعتِ اسلامی کی قوت، اتحاد اور نظم وضبط کا روشن ثبوت پیش کرتا ہے۔الحمداللّٰہ قائدِ تحریک “بدل دو نظام” محترم حافظ نعیم ار رحمٰن
کی ولولہ انگیز اور پر جوش قیادت میں اللّٰہ کے فضل وکرم سے اسلامی فلاحی پاکستان کا ہدف حاصل ہونے کی امید پیدا ہو چکی ہے ۔
ہم جماعتِ اسلامی کی پوری انتظامی ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی اجتماعی کوششوں و کاوشوں نے اس اجتماع کو چار چاند لگا دیے ۔
ان میں نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان محترم لیاقت بلوچ صاحب(ناظم اجتماعِ عام)اور ڈائریکٹر میڈیا پاکستان سلمان شیخ صاحب کا کردار خاص طور پر قابلِ ذکر ہے اور ان کی محنت اور لگن نے انتظامی امور کو مزید مضبوط بنایا۔ہمارا تشکُر نا صرف ان تک محدود ہے بلکہ ہر اس کارکنِ جماعت تک پہنچتا ہے جس نے دن رات اس عظیم الشان اِجتماعِ عام کو کامیاب بنانے کے لئے کوشش کی۔
اجتماعِ عام میں شامل ہو کر انتظامات کو قریب سے دیکھنا ایک یادگار تجربہ رہا، اور کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت ،ہم آہنگی اور لگن متاثرکن تھی۔ایسے اجتماعات امید کا ایک ایسا چراغ ہیں جو اصولی سیاسی اقدامات کے عزم کومُستحکم کرتے ہیں اور یہ یاد دلاتے ہیں کہ مخلص اور منظم کوششیں قوم کے لئے حقیقی تبدیلی لانے کا انشاءاللّٰہ پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔

ہم سفیرختم نبوت حضرت مولانا منظوراحمدچنیوٹی (رحمۃاللّٰہ علیہ)کو پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے ذریعے “ربوہ” کا نام تبد...
23/11/2025

ہم سفیرختم نبوت حضرت مولانا منظوراحمدچنیوٹی (رحمۃاللّٰہ علیہ)کو پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے ذریعے “ربوہ” کا نام تبدیل کرواکر “چناب نگر” رکھوانے کے تاریخی اور جراتمندانہ اقدام پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
الحمداللّٰہ ،کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق مرحوم
(سابق MPA خوشاب)اس عظیم مقصد کے حصول میں ان کے شانہ باشانہ رہے۔اسی تسلسل میں جانشینین سفیر ختم نبوت مولانا محمد الیاس چنیوٹی(MPA پنجاب)وموجودہ امیرانٹرنیشنل ختم نبوت نے 17 نومبر 2025 کو پبلک لائبریری پارک،چنیوٹ میں ایک عظیم الشان ختمِ نبوت و خدمات فاتح ربوہ کانفرنس کا انعقاد کیا،اور ان تمام بزرگوں کو جنہوں نے اس عظیم الشان مقصد میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ان کے کردار کو سراھتے
ہوئے —نشان افتخارایوارڈ— سے نوازا۔
اس موقع پر ملک احمد خان(اسپیکر پنجاب اسمبلی )، رانا ثناء اللّٰہ(مشیر وزیر اعظم پاکستان )نے خصوصی شرکت کی اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر محترم مولانا الیاس احمد چنیوٹی کی خصوصی دعوت پر ڈاکٹر ضیاء اللہ ملک نے خود حاضر ہو کر اپنے والد گرامی کا ایوارڈ وصول کیا۔اس کانفرنس میں جہاں ایک طرف سفیر ختم نبوت حضرت مولانا منظور احمد چنیوٹی (رحمۃاللّٰہ علیہ)اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا وہیں پر بااثر عوامی نمائندگان کی موجودگی اس تاریخی فیصلے کے وسیع پیمانے پر اعتراف کی واضح علامت ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے بزرگوں کی کاوشوں اور کوششوں کو قبول فرمائے اور ان کی سچائی ، ثابت قدمی اور خدماتِ تحفظ ختم نبوت کی میراث کو آگے بڑھانے کی ہم سب کو توفیق عطاء فرمائے۔ امین!

11/11/2025
31/10/2025

چوہدری عبدالرؤف صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب نے راجہ ثقلین کو ڈائریکٹر "ڈیزاسٹر مینجمنٹ" الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب مقرر کردیا ہے۔
اللّٰہ کریم استقامت عطا فرمائے. آمین!

31/10/2025

چوہدری عبدالرؤف صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب نے "ڈاکٹر عمار طارق" کو ڈائریکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب مقرر کردیا ہے۔
اللّٰہ کریم استقامت عطا فرمائے آمین۔

20/10/2025
18/09/2025

𝐀𝐥𝐤𝐡𝐢𝐝𝐦𝐚𝐭 𝐅𝐫𝐞𝐞 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐂𝐚𝐦𝐩
🗓️21 September 2025, Sunday
📌Dera Saqi Awan Qazi Colony Jauharabad

26/08/2025

26 اگست۔۔۔ یومِ تاسیس جماعت اسلامی!
وہ دن جب پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی گئی جو قرآن و سنت کی روشنی میں نظامِ مصطفی ﷺ کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔
یہ ڈاکیومنٹری اُس عزم، قربانی اور جدوجہد کی جھلک ہے جو آج بھی جاری ہے۔




Address

Khushab
41000

Telephone

+923107483512

Website

http://jamaat.org/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Zia Ullah Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Zia Ullah Malik:

Share

Category