14/07/2025
فولک ایسڈ… ایک چھوٹا قدم، ایک بڑی ذمہ داری
✍️ روبینہ یاسمین
آ ج ایک پوسٹ پڑھ کر دل کانپ گیا۔ ایک صاحب نے بیٹی کی
پیدائش کی خبر لکھی تھی ۔ خوشی کی خبر ادھوری ہے کیونکہ
بیٹی ایک ایسی کنڈیشن کے ساتھ پیدا ہوئی ہے کہ اس کی سرجری ضروری ہے۔ یہ کنڈیشن ماں کے جسم میں ایک وٹامن کی کمی کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔
فولک ایسڈ
یہ صرف ایک چھوٹی سی گولی ہے۔
نہ مہنگی، نہ تلخ۔
نہ دن کی توانائی چھینتی ہے، نہ نیند خراب کرتی ہے۔
لیکن اگر وقت پر نہ لی جائے…
تو ایک بچہ پوری زندگی ریڑھ کی ہڈی کے بغیر، وہیل چیئر پر، درد اور خاموشی کے ساتھ جی سکتا ہے۔
Spina Bifida —سپائنا بائفیڈا
ایک ایسا لفظ جو شاید کبھی آپ نے سنا نہ ہو،
لیکن یہ بیماری ایک ماں کو زندگی بھر کے پچھتاوے میں ڈال سکتی ہے۔
کیونکہ اس کی روک تھام کی جا سکتی ہے
کینیڈا میں…
صحت کی پالیسیاں اس خاموش خطرے کو خوب سمجھتی ہیں۔
اسی لیے ہر فارمیسی پر بغیر نسخے کے، فولک ایسڈ کی گولیاں دستیاب ہیں۔
اور حمل کی منصوبہ بندی کرنے والی خواتین کو ڈاکٹروں کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حمل سے کم از کم 3 مہینے
پہلے روزانہ 400 مائیکروگرام فولک ایسڈ لینا شروع کر دیں۔
چونکہ کسی خاتون کو یہ علم نہیں ہوتا کہ آ یا تین ماہ بعد وہ حاملہ ہو گی یا نہیں اس لئے وہ تمام خواتین جو بچہ پیدا کرنے کی عمر میں ہوتی ہیں اور انکا ارادہ بھی ہوتا ہے انہیں ڈاکٹرز باقاعدگی سے فولک ایسڈ لینے کی ہدایت دیتے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ایسی سچویشن پیدا ہو جائے کہ وہ conceive کر لیں اور تین ماہ پہلے سے فولک ایسڈ نہ لینا شروع کیا ہو
کچھ خواتین کو (خاص حالات میں) اس سے زیادہ مقدار کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے —
اور وہ ڈاکٹر ہی تجویز کرے گا۔
یہ ایک چھوٹی سی عادت…
ایک نوزائیدہ بچی یا بچے کو مکمل دماغ اور چلنے والے قدم دے سکتی ہے۔
اگر آپ ماں بننے کا سوچ رہی ہیں — یا آپ کی کوئی دوست، بہن یا بیٹی —
تو یہ بات آگے بڑھا دیں۔
یہ علم شاید کسی کا مستقبل بچا لے۔