YDA Khuzdar Official

YDA Khuzdar Official Doctors community.

01/03/2023

✌🏻✌🏻

28/02/2023

پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے ناروا سلوک کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔وائی ڈی اے خضدار...

جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں نئے نا تجربہ کار اور نااہل پرنسپل کی تعیناتی سے کالج روزبروز مزید مسائل کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔بلوچستان کے نوزائیدہ میڈیکل کالجز جو پہلے سے مسائل کا شکار ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کرنا اور فیکلٹی کو تنگ کرناسمجھ سے بالاتر ہے۔وائ ڈی اے خضدار.....

گزشتہ ماہ کالج کے کئ قابل اساتزہ پروفیسر اسوسئیٹ پروفیسر اور ڈمانسٹریٹر جن کی کل تعداد آٹھ ہے کو بنا کسی وجہ کالج سے نکال دینا کالج کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
کالج میں رہائش پزیر ڈاکٹرز کو کالج سے نکلنے پر مجبور کرنا اُن کا گیس پانی بند کرنا اور باہر جانے پر مجبور کرنا قابل مُذمت عمل ہے۔

کالج میں اپنے من پسند افراد کو ٹیھکہ دینا، ڈاکٹرز ، اسٹوڈنس ، اور ملازمین کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرنا پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج کے اہلیت پہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

کالج ملازمین اور ٹیچنگ فیکلٹی کے مسائل کی سنوائی اور ان کا سدباب کرنے کے بجائے ان کو کالج سے نکالنے کی دھمکی دینا ایک انتہائی ناروا اور قابل مذمت عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وائ ڈی اے خضدار...

ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ پرنسپل کے اس ناروا عمل کا نوٹس لے اور ایک تجربہ کار اور قابل پروفیسر کو پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج تعینات کر کے کالج کو تباہی سے بچایا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.
وائ ڈی اے خضدار...

15/08/2022

**ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان!*
*پریس ریلیز!**
کوئٹہ : 15 اگست 2022

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان صوبے بھر کے ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ہے، وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : صوبے بھر کے ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : بلوچستان کے ڈاکٹروں کو اسپیشلائزیشن کرنے کا قانونی حق حاصل ہےجو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ایم او/ ایل ایم او کے آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے سیکرٹری صحت کے حوصلہ افزا جواب پر ان کے مشکور ہیں، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : فائنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہاوس آفیسر اور پی جی ڈاکٹر کے ماہانہ وظیفہ کو 08 ماہ سے روک کے رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 04 ماہ پہلے ایڈہاک بنیادوں پر ایم او/ ایل ایم او/اے پی/ ایس آر کی تعیناتی کیلئے انٹرویو ہوئے، وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی کا ڈاکٹروں کی ایڈہاک تعیناتی پر بلاجواز نقطہ چینی کرکے چیف سیکرٹری کو غلط اعداد و شمار کے مطابق رپورٹ بنا کر بھیجنا ان کی نااہلی اور ڈاکٹر دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی ماضی میں فائنانس ڈپارٹمنٹ میں رہ کر ڈاکٹروں کیلئے مسائل پیدا کرتے رہے ہیں، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی کا ڈاکٹروں کی ایڈہاک تعیناتی روکنا بلوچستان کی غریب عوام کے ساتھ دشمنی پر مبنی عمل ہے، ان کا یہ فیصلے بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بہتر سہولیات سے محروم رکھنے کی کوشش ہے، جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : ایس اینڈ جی ڈی میں بیٹھا نالائق شخص میرٹ کا شوشا چھوڑ کر جہاں ایک طرف تو ہزاروں ڈاکٹروں کا روزگار چھین رہا ہے وہی دوسری طرف ایک غریب فزیوتھراپسٹ کے منظور شدہ آرڈر رکوا کر اپنی بیٹی کو غیر قانونی طور پر بلیک میلنگ کرکے کنٹریکٹ پر فزیوتھراپسٹ کی پوسٹ پر لگوانے کے چکر میں ہیں، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : سرپھرا سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی خود کو کیبنٹ اور پارلیمان سے بھی بالاتر سمجھتا ہے، ڈاکٹروں کی ایڈہاک پر تعیناتی کا کیبنٹ سے منظور شدہ اصولی فیصلے کو پس پشت رکھ کر سمری پر اعتراضات ڈال کر سمری روکھ دی ہے، اور اسی طرح بار بار اے پی /ایس آر کی مستقل تعیناتی کے سمری پر بے جا اعتراضات ڈال کر مسترد کرتا ہے، حکومت بلوچستان اس نااہل اور سرپھرے شخص کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا نوٹس لے، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : ڈاکٹروں کا روزگار چھیننے والے ڈاکٹر دشمنی میں ہر حد پار کرنے والے اس نالائق اور سرپھرے شخص کو سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی جیسے ذمہ دار پوزیشن پر پوسٹ کرنا حیران کن ہے، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ : حکومت بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بغض ڈاکٹر میں مبتلا اس شخص کو سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی کے پوسٹ سے ہٹاہیا جائے اور ڈاکٹروں کی ایڈہاک پر تعیناتی کی سمری جلد از جلد منظور کرکے آرڈر جاری کئے جائیں، وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ

*ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان!*

13/08/2022

*پریس ریلیز*

آج مورخہ ۱۳ اگست بروز ہفتہ ینگ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی بلوچستان کے نمائندوں کا اجلاس *(بسلسلہ میڈیکل آفیسرز/لیڈی میڈیکل آفیسرز/ہاؤس آفیسرز ؤ ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو درپیش مسائل)* منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کیساتھ ساتھ اس بات پہ زور دیا گیا کہ موجودہ ایکشن کمیٹی کے قیام کا مقصد کسی تنظیم میں دراڑ یا از سر نو کسی تنظیم کی تشکیل دینا ہرگز مقصود نہیں ہے بلکہ تمام ڈاکٹرز کو در پیش مسائل *(جن میں ماہانہ وظائف کی باقاعدہ ادائیگی اور حالیہ پوسٹنگ سرِ فہرست ہیں)* کا احسن ؤ ہموار طریقے سے حل نکالنا ہے۔

آخر میں تمام ڈاکٹرز کی متفقہ رائے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ دنوں میں اعلیٰ حکام اور متعلقہ افراد بشمول ینگ ؤ سینئر کنسلٹنٹس بمعہ کابینہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے عرض درخواست ؤ ملاقاتیں کر کے جلد از جلد مسائل پہ بات چیت کرے گی۔

*دریں اثناء مسائل ؤ مطالبات کی منظوری نہ ہونے یا مزید وقت کا ضیاع ہونے کی صورت میں سخت سے سخت احتجاج کا آئینی حق محفوظ رکھتے ہیں*

*جاری کردہ-ینگ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی بلوچستان*

02/01/2022

پریس ریلیز !
(ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد کی پستونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے سے ملاقات

کوئٹہ: وفد نے 30 دنوں تک گرفتار ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر ختم کروانے میں ان کے قردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا، ترجمان

کوئٹہ:وفد نے ملاقات میں نصراللہ خان زیرے کو ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، احتجاج اور مطالبات سے آگاہ کیا، ترجمان ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ: وفد نے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کو حکومتی کمیٹی کا مزاکراتی عمل میں غیر سنجیدگی سے آگاہ کیا اور اس بات کی استدعا کی کے اپوزیشن جماعتوں (پی کے میپ، بی این پی مینگل، جمعیت علمائے اسلام) کے اراکین کو مزاکراتی کمیٹی کا حصہ بن کر معاملات حل کرانے میں معاونت فراہم کرنی چاہیے، ترجمان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ

کوئٹہ: وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے بتایا کہ بہت جلد اپوزیشن کی تمام جماعتوں پر مشتمل ایک وفد ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کریں گا اور معاملات کے حل کیلئے مختلف آپشنز پر غور کریں گے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ: ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ ڈاکٹرو کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات سے مطعلق اپنا قردار ادا کریں گے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ: اخر میں وفد کے اراکین نے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹرو کے جاری احتجاج ، ان کو درپیش مسائل اور مطالبات سے مطعلق ان کے قردار کو سراہا، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان.

Long live YDA
11/12/2021

Long live YDA

07/12/2021
06/12/2021

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے پی جی ایم آئی ہال سنڈیمن پرونشل ہسپتال کوئٹہ میں ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب بالخصوص اور دیگر صوبوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی..

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کی گئی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حنیف لونی نے گرفتار ینگ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کی اور کہاں حکومت بلوچستان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں.

ہیلتھ ہمارے سامنے ہیں،ہسپتال ہمارے سامنے ہیں ان کیلئے نہ کوئی نمائندہ سنجیدہ ہے نہ وزیر صحت اور نہ ہی وزیر اعلیٰ نے. آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن صدر فضل کاکڑ

ہم نے بحیثیت ایک تنظیم اس چیز کا حلف اٹھایا ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں آخری حد تک جائیں گے. فضل کاکڑ

ہم جس مقدس پیشے سے تعلق رکھتے ہیں اس کا درس ہمیں کوئی نہ دیں، ہم کوئی پارلیمانی نمائندہ نہیں جن کی لڑائی اپنی ذات تک محدود ہوتی ہے.فضل کاکڑ

میں ہیلتھ سیکرٹریز کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئیں اپنی کارکردگی دکھائے، ہسپتالوں میں سپرٹ امونیا تک دستیاب نہیں، ادویات اور بنیادی سہولیات مکمل طور پر نا پید ہے. فضل کاکڑ

آج پورے پاکستان سے ینگ ڈاکٹرز ایک ساتھ ہیں ان کے ساتھ آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن شانہ بشانہ کھڑی رہیگی. فضل کاکڑ

کورٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ہیلتھ سیکرٹریز کو تائید کی کہ چار دن کے اندر اندر ان ڈاکٹرز کے مسائل کی نشاندہی کرکے ان کو فوری طور حل کریں، بزنجو صاحب، کورٹ کا احترام کس نے نہیں کیا. فضل کاکڑ

حکام بالا ہوش کے ناخن لیں اور اس دن سے ڈر جائیں کہ پورے ملک میں روٹین ویکسینیشن اور کرونا ویکسینیشن روک دی جائیگی.. فضل کاکڑ

پورے پنجاب نے وائی ڈی اے بلوچستان کے مطالبات کی حمایت میں جزوی اوپی ڈی بند رکھی ہے اور اس احتجاج کو مزید وسعت دینگے اگر بالا حکام نے سنجیدگی سے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی. آپ لوگوں کا جذبہ اور ولولہ دیکھ کر ہم پنجاب والے مسائل کے حل ہونے تک ادھر ہی ہونگے.صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی

ہماری جو جنگ ہے وہ ایک نظریہ ہے اور یہ جنگ پورے پاکستان میں پھیلانی ہے اب اس کو عملی جامہ پہنائی جائے گی جس کیلئے پورا پاکستان یہاں پہ موجود ہیں
ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی

حکام بالا ہر میٹنگ میں یہی کہتے ہیں کہ آپ لوگوں کے مطالبات جائز ہے. تو پھر ان مطالبات کو تسلیم کرنے میں اتنی تاخیر کیوںں! پھر ہم سمجھ لیں کہ آپ لوگ سنجیدہ نہیں. ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی

ایم ٹی ایکٹ کو پنجاب نے یکسر مسترد کریا اور یہاں بلوچستان میں بھی آخری حد تک اس کے خلاف لڑیں گے. NLE ایک سازش ہے جو صرف ہاؤس آفیسرز تک محدود نہیں ہوگا
بلکہ ہر ڈاکٹر پر اپلائی کیا جائیگا.ڈاکٹر مدثر نواز

ہیلتھ کارڈ ایلیٹ کلاس تک محدود ہوگی.اور اس میں صرف پرائیویٹ ہسپتال شامل ہونگے. مدثر نواز اشرفی

تنظیم کا وجود اس لیے ہے وہ نا حق کے خلاف بولیں اور سرکاری ہسپتالوں کو جدید سہولیات اور مشینری سے آراستہ کرانے کی بھرپور کریں ڈاکٹر مدثر نواز

مطالبات کی خاطر جو ڈاکٹرز جیل میں ہیں اور مارے کھائی ہیں وہ غریب عوام اور ڈاکٹر کمیونٹی کیلئے ہیں ڈاکٹر مدثر نواز

اب اس تحریک کو نئ رنگ دینگے بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے ہوتا ہوا کشمیر تک پہنچا دینگے. ڈاکٹر مدثر

بلوچستان کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے پورے پاکستان سے ینگ ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا. اب ہم نے اپنے اپنے صوبوں میں جاکر یہ جنگ لڑنی ہے اور ہم یہ ایک امید لیکر جائیں گے.ڈاکٹر مدثر

ہم ینگ نرسز غیر مشروط طور پر آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور پریزیڈنٹ آپ لوگوں کے ساتھ جیل جانے کیلئے تیار ہے صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان ملک عزیز کاکڑ

یہ بلوچستان نہیں مسائلستان بن چکا ہے ملک عزیز کاکڑ

جنہوں نے کہا تھا کہ ہم ینگ ڈاکٹرز کو دیوار سے لگائیں گے وہ آکر دیکھ لیں ہم ایک تحریک بن چکے ہیں جس نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ڈاکٹرارسلان بلوچ

جس طرح انہوں نے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کو تباہ کیا اسی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی تباہ کیاہے ہم ان طلباء کے ساتھ ہر فور پر آواز اٹھائیں گے ڈاکٹر ارسلان بلوچ

ہم اپنے مطالبات میں کوئی لچک نہیں دکھائیں گے اور نہ ہی اپنے احتجاج کی شدت میں کمی لائیں گے چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

وزیر اعلیٰ کو پتہ بھی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں آپ مختلف دورے کر رہے لیکن اپنے بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کو سننے کے لیے سنجیدہ نہیں. ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

اس جنرل باڈی اجلاس کی توسط سے میں یہ پیغام دینا چاہونگا کہ ہم مکران، جھالاوان اور لورالائی کے طلباء کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر ان کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے. ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

ٹیچنگ ہسپتال آپ نے نوٹیفکیشن کے ذریعے تو بنا دیا لیکن جو کرائیٹیریا ہو تاہے اس پر تو پورا اتریں اور ان تمام ہسپتالوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کریں. ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

ہم ایک جمہوری انداز میں اپنی تحریک چلا رہے ہیں ہمیں اشتعال پہ مجبور نہ کریں وگرنہ ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی طرف جائیں گے ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

میں تمام سیاسی جماعتوں بشمول بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور سیاسی و سماجی تنظیموں کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے غیر مشروط انداز میں ہماری حمایت کی اور ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کی. ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

ینگ ڈاکٹرز اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں یہ لڑائی ایک فرد تک محدود نہیں اب ہم اس لڑائی کو مزید وسعت دین گے.اور کل ایک پرس کانفرنس کرینگے جس میں ہم اپنے آگے کا لائحہ عمل بیان کریں گے ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کئی سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کے تین نوزائیدہ میڈیکل کالجز جھالاوان لورالائی اور مکران ...
04/12/2021

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کئی سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کے تین نوزائیدہ میڈیکل کالجز جھالاوان لورالائی اور مکران میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کو غیر سنجیدگی سے لینے پر تشویش ہے۔
ترجمان وائے ڈی اے خضدار

مزکورہ کالجز میں اس وقت چھ سو طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود محکمہ صحت بلوچستان مزکورہ کالجز کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور پی ایم سی سے رجسٹر کروانے میں کامیاب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتی
ترجمان وائے ڈی اے خضدار

حالیہ PMC کے دوروں کے بعد ان تمام طلباء وطالبات کے لیے ایک اسپیشل امتحان کا اعلان اور ناکامی کی صورت میں کالج داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ طلباء وطالبات کے مستقبل اور زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف کے ھو گا۔
ترجمان وائے ڈی اے خضدار

۔

Jhalawan Medical College Khuzdar Loralai Medical College Makran medical college students.

حکومت بلوچستان نۓ میڈیکل کالجز کو رجسٹرڈ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بلوچستان ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ طلباوطالبات کو سبز باغ دکھا کر کریڈٹ لینے روز کوٸی اخباری بیان جاری کرتا ہے
نۓ میڈیکل کالج کے طلباوطالبات کا مستقبل داٶ پر
پی ایم سی کی طرف سے کبھی کالج کو بند کرنے کی دھمکی تو کبھی کوٸی اور بہانہ اور ابھی ان تینوں میڈکل کالج کے طلباوطالبات سے دوبارہ ٹیسٹ لینے کی نوٹیفیکشن جاری جیسے ان کالجز میں سفارش کے ذریعے ان اسٹوڈنٹس کا داخلہ ہوچکا ہے۔
پی ایم سی کی جانب سے ایک الگ ٹیسٹ رکھنا بلوچستان کے طلباوطالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی ایک سازش ہے
جو ہم کبھی ہونے نہیں دینگے۔

Jhalawan Medical College Khuzdar Loralai Medical College Makran medical college students.

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کئی سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کے تین نوزائیدہ میڈیکل کالجز جھالاوان لورالائی اور مکران ...
04/12/2021

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کئی سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کے تین نوزائیدہ میڈیکل کالجز جھالاوان لورالائی اور مکران میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کو غیر سنجیدگی سے لینے پر تشویش ہے۔
ترجمان وائے ڈی اے خضدار

مزکورہ کالجز میں اس وقت چھ سو طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود محکمہ صحت بلوچستان مزکورہ کالجز کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور پی ایم سی سے رجسٹر کروانے میں کامیاب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتی
ترجمان وائے ڈی اے خضدار

حالیہ PMC کے دوروں کے بعد ان تمام طلباء وطالبات کے لیے ایک اسپیشل امتحان کا اعلان اور ناکامی کی صورت میں کالج داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ طلباء وطالبات کے مستقبل اور زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف کے ھو گا۔
وائے ڈی اے خضدار

۔

Jhalawan Medical College Khuzdar Loralai Medical College Makran medical college students.

Address

Khuzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Khuzdar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category