Homeopaths SOH khwazakhela

Homeopaths SOH khwazakhela هومیو طریقه علاج پالمثل هۍجس سې مستقل شفا یابۍ ممکن هې ہومیوپیتھک نالج شیرنگ

26/03/2025
13/03/2025
خوازہ خیلہ اپر سوات جرمن ہومیو سٹور کے مالک انور شیر ہومیو ڈاکٹر سمیع اللہ عزیز کو  شیلڈ دیں رہے ہیں
22/02/2025

خوازہ خیلہ اپر سوات
جرمن ہومیو سٹور کے مالک انور شیر ہومیو ڈاکٹر سمیع اللہ عزیز کو شیلڈ دیں رہے ہیں

خوازہ خیلہ اپر سوات ہومیو ڈاکٹر مسرور عابد کے ساتھ ڈاکٹر عبدالدیان اور ہومیو ڈاکٹر سمیع اللہ عزیز کے گروپ فوٹو
22/02/2025

خوازہ خیلہ اپر سوات
ہومیو ڈاکٹر مسرور عابد کے ساتھ ڈاکٹر عبدالدیان اور ہومیو ڈاکٹر سمیع اللہ عزیز کے گروپ فوٹو

20/02/2025


ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے۔

👈🔰 علامات....
علامات میں کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں۔ مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس بیماری کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنا اس بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے، ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے.
👈🔰 اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔
معاشی تفکرات، بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔
اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔
اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔
اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدن انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔

👈🔰 اعصابی کمزوری کے مجموعی صحت پر اثرات.
اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔
چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور با لواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب اعصابی نظام سے مربوط بھی ہو تے ہیں۔
یوں جب اعصابی نظام کی کار کردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔
👈🔰جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔
👈🔰 چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔
👈🔰 پورے بدن میں دردیں اور کندھوں، کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔
👈🔰 بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔
👈🔰 کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
👈🔰 بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔
👈🔰 گھبراہٹ (anxiety) اور خوف سے ہاتھ پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔
👈🔰 علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ، خون کی کمی، ذیابیطس، لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم، اچانک صدمہ، نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔
بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔
پھل، دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔

👈🔰 گھریلو تراکیب..🔰👇👇👇
بطورِ گھریلو ترکیب فوری تسکین کے لیے میجک آئل کا پٹھوں پر ہلکا مساج کریں اور نصف گھنٹے تک اعصاب کو ہوا نہ لگنے دی جائے۔ درد سے وقتی نجات حاصل ہو گی۔ مستقل طور پر اعصابی درددوں سے چھٹکارا پانے کے لیے.
درج ذیل طبی تراکیب استعمال کریں:
👈🔰 کھجور (khajoor) 7 عدد دودھ میں پکا کر رات کو سوتے وقت کھجوریں کھا کر دودھ پی لیا کریں۔
👈🔰 کشمش 15 گرام، مغز بادام 10 عدد اور سیاہ چنے 15 گرام رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیا کریں۔
👈🔰 اسی طرح مغز بادام، مغز اخراٹ،مغز پستہ، مغز چلغوزہ اور مغز فندق ہم وزن سفوف بنا کر برابر وزن مصری ملا کر صبح و شام نہار منہ دودھ کے ایک گلاس میں ایک بڑا چمچ ملا کر استعمال کریں۔
👈🔰 اعصاب کو تقویت کے لیے قابل بھروسا ادویات ہیں۔ پرہیز کسی بھی مرض سے چھٹکارا پانے کا لازمی عنصر مانا جاتا ہے۔ بادی، ترش، ثقیل اور غیر ضروری چکنائیوں سے بچا جائے۔ ہم وثوق سے کہتے ہیں کہ آپ کے پٹھے مضبوط ہو کر آپ کے تن و من کو مضبوطی فراہم کرنے والے بن جائیں گے۔ بشکریہ ایچ ٹی وی)

👉HOMEOPATHIC MEDICINE.

آج کل کے دور میں کمزوری (weekness) عام ہے ۔ اور اس کی کوئی بھی قسم ہو سکتی ہے اعصابی کمزوری ۔ جسمانی کمزوری اور وائٹل فورس کی کمزوری۔
(Mentley weeknness )

آج کل کے معاشرے میں ذہنی جسمانی اور دماغی کمزوری عام ہے جس کی وجہ خوراک کا خالص نہ ہونا ۔معاشرتی دباؤ ۔ ذہنی دباؤ ۔ وغیرہ ہیں

آج کے دور کا انسان کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے فسٹریشن کا شکار ہے اور یہ فسٹریشن سب بیماریوں کی جڑ ہے

بہرحال ہومیو پیتھک میں اس کے بہت سی ادویات ہیں جن کے استعمال سے شفا حاصل کی جاسکتی ہے ۔
سب سے پہلے اعصابی کمزوری ۔
👉🔰Kali phos 6x
یہ انسانی جسم میں موجود ایک سالٹ ہے اور جسم میں اس سالٹ کی کمی سے ہر قسم کی کمزوری جنم لیتی ہے بچوں عورتوں اور بوڑھے کمزور لوگوں کے جسم میں اس کی کمی عام دیکھنے میں آتی ہے
بڑی عمر کے افراد کے لئے یہ ٹانک سے کم نہیں ہے
خاص طور پر بچوں کی نشوونما میں اسکا بہت کردار ہے.
یہ ان اعصاب کو طاقت دیتی ہے جو معاشرتی دباؤ۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اس کا استعمال تمام قسم کی weekness یعنی کمزوری میں کیا جا سکتا ہے.
آپ کوئی بھی دوا استعمال کر رہے ہیں تو یہ اس دوا کی مددگار ہوگی.
اسی لیے ہومیو پیتھک میں اسکو ہیلپنگ میڈیسن بھی کہا جاتا ہے کسی بھی دوا کے ساتھ اس کا استعمال دوا کی اثرپذیری کو بڑھا دیتا ہے۔
بیشک کوئی دوا ایلوپیتھک یونانی یا اور کسی بھی طریقہ علاج کی ہو ویسے تو اس دوا کی بہت سی طاقتیں ہیں لیکن جو فوائد اسکے 6x میں دیکھنے کو نظر آئے وہ سب سے زیادہ ہیں

لہذا اس کا استعمال کسی بھی قسم کی بیماری جس میں weekness کمزوری موجود ہو کر سکتے ہیں.
کالی فاس 6x
چار گولی دن میں چار بار استعمال کر سکتے ہیں ۔

👈اگر شوگر کے مریض ہیں تو 200 طاقت میں روز کی دو سے پانچ قطرے رات کو لے سکتے ہیں ۔

👈(بلڈ پریشر پر نظر رکھیں)
6 ایکس میں کالی فاس کو لمبا عرصہ استعمال نہیں کرنا چاہئے .
بہتری کی صورت میں بند کر دینا چاہئے .
بہر حال یہ ایک زہر ہے ۔ اس کے استعمال کی ایک لیمنٹ ہے اس سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے ۔

مزید علامات پر ٹانک تیار کروا سکتے ہیں ۔ 03113710676
Whatsapp par rabta krein

ترتیب و انتخاب ۔ Muhammad Gulzar Khan
゚ آؤ ہومیوپیتھی سیکھتے ہیں . Learn homeopathi Peerzada Homoeopathic medical clinic Learn Homeopathy Dr. Upasana Vohra Dr. Upasana Ayurveda Dr Samra Amin Ch Muhammad Yousaf

16/02/2025

موجودہ دور کے 70%مریضوں میں لائیکو پوڈیم سلفر پلسٹیلا اور نکس وامیکا کی علامات مل رہی ہیں

30/01/2025

ناجا 4
کھانے بعد محسوس ہو معدے میں پتھر ہو،ناف اور کمر میں درد ہو،قبض میں ریکٹم میں گرمی،جسم ٹھنڈا جیسا برف اور ہاتھ گرم،ہاتھ لگانے اورالٹ لیٹنے سے تکلیف،

30/01/2025

ناجا 3
زبان درد کرتی ہے،دائیں طرف انڈا کھنچتا ہے،ہائپر ٹراف اور بینائی چلی جاتی ہے،مسوٹرے گرم اور پر درد،بھوک نہیں ہوتی اور نشہ کی خواہش

Address

Khwazakhela
خوازہخیلہ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeopaths SOH khwazakhela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share