08/07/2025
جگر کی چربی (Fatty Liver) کیا ہوتا ہے ؟؟
∆ یہ وہ حالت ہے جب جگر کے خلیوں میں چربی غیر معمولی طور پر جمع ہو جاتی ہے۔
∆ شروعات میں علامات نہیں ہوتیں، مگر وقت کے ساتھ یہ جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
∆ زیادہ تر یہ حالت موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کی زیادتی کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے۔
∆ اگر بروقت تشخیص اور علاج نہ ہو، تو یہ حالت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔
MASLD (Metabolic dysfunction-associated steatotic liver disease):
چربی جگر میں جمع ہوتی ہے مگر سوزش(inflammation) یا نقصان نہیں ہوتا — شروع کی قابلِ واپسی حالت۔
اس کا پرانا نام NAFLD ہے ۔
MASH (Metabolic dysfunction-associated steatohepatitis):
چربی + سوزش + خلیوں کو نقصان(raised ALT) — یہ جگر کو مستقل نقصان (cirrhosis) کی طرف لے جا سکتی ہے۔
اس کا پرانا نام NASH ہے۔
جگر کی چربی (Fatty Liver) سے بچاؤ اور علاج ممکن ہے.... کیسے ؟؟؟
1) روزانہ 30 منٹ واک یا ایکسرسائز کریں
2) چینی، چکنائی اور جنک فوڈ سے پرہیز کریں
3) وزن کم کریں (خاص طور پر پیٹ کی چربی)
4) شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھیں
5) ڈاکٹر کی ہدایت سے وقت پر ٹیسٹ کروائیں
صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر Fatty Liver کو روکا بھی جا سکتا ہے اور واپس ٹھیک بھی کیا جا سکتا ہے!