Doctors Hospital Kohat

Doctors Hospital Kohat Provides all health care facilities under one roof with Best Specialist Doctors.

13/05/2024
فری میڈیکل کیمپ     (بروز ۔ بدھ ۔ جمعرات)                           15/05/2024                           16/05/2024ای ای...
08/05/2024

فری میڈیکل کیمپ (بروز ۔ بدھ ۔ جمعرات)
15/05/2024
16/05/2024
ای این ٹی سپیشلسٹ
ڈاکٹر محمد فیاض اورکزئی
رابط نمبر 03345322902.03369193969

ضرورت برائے فی میل نرس یا ایل ایچ ویڈاکٹرز ہسپتال کوہاٹ کے لیے خواتین عملہ کی ضرورت ہے۔ قابلیت: نرسنگ ڈپلومہ، LHV ڈپلومہ...
01/05/2024

ضرورت برائے فی میل نرس یا ایل ایچ وی

ڈاکٹرز ہسپتال کوہاٹ کے لیے خواتین عملہ کی ضرورت ہے۔ قابلیت: نرسنگ ڈپلومہ، LHV ڈپلومہ۔ تنخواہ تجربے پر مبنی ہے رابطہ: 03339539539

گائناکالوجسٹ ڈاکٹر کنول شفاعتایم بی بی ایس   ایف سی پی ایس ماہرامراض :بے اولادی، بانجھ پن، لیکوریا، بچوں کا ضائع ہونا، ب...
17/04/2024

گائناکالوجسٹ
ڈاکٹر کنول شفاعت
ایم بی بی ایس ایف سی پی ایس
ماہرامراض :
بے اولادی، بانجھ پن، لیکوریا، بچوں کا ضائع ہونا، بار بار حمل ضائع ہونا، خواتین کے پوشیدہ امراض
کلینک ٹائم:
ہر روز 9 بجے سے دوپہر 02 بجے تک ( چھٹی بروز ۔ جمعہ)
فون نمبر۔ 03335756162

ڈاکٹر محمد فیاض اورکزئیایم بی بی ایس ایف سی پی ایسماہرامراضناک کان گلہڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ 033453...
18/03/2024

ڈاکٹر محمد فیاض اورکزئی
ایم بی بی ایس ایف سی پی ایس
ماہرامراض
ناک کان گلہ
ڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ
03345322902

کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹڈاکٹر کنول شفاعتماہر امراضبے اولادی ، بانجھ پن ، لیکوریا ، بچوں کا ضائع ہونا، بار بار حمل ضائع ہونا،...
14/03/2024

کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ
ڈاکٹر کنول شفاعت
ماہر امراض
بے اولادی ، بانجھ پن ، لیکوریا ، بچوں کا ضائع ہونا، بار بار حمل ضائع ہونا، خواتین کے پوشیدہ امراض
ایڈریس ۔ ڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ
رابط نمبر 03335756162

لیڈی ڈاکٹر زینت بنگش ایم بی بی ایس      ایف سی پی ایس روزانہ صبح  9بجے سے شام 7 بجے تک   03496576877 نزد پولیس لائن ہنگو...
10/02/2024

لیڈی ڈاکٹر زینت بنگش
ایم بی بی ایس ایف سی پی ایس
روزانہ صبح 9بجے سے شام 7 بجے تک
03496576877
نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ

11 سال کی بچی کے دماغ سے آپریشن کے ذریعے یہ رسولی نکال لی ہے۔ الحمدللہ بچی کی حالت بہت بہتر اور تسلی بخش ہے  Dr.Shafat H...
06/02/2024

11 سال کی بچی کے دماغ سے آپریشن کے ذریعے یہ رسولی نکال لی ہے۔ الحمدللہ بچی کی حالت بہت بہتر اور تسلی بخش ہے Dr.Shafat Hussain

03/12/2023
DENTAL AVENUEDental Specialists Dr. Mohsin khanBDS, FCPS II ProsthodonticsAddress. DOCTOR'S HOSPITAL POLICE LINE HANGU R...
11/11/2023

DENTAL AVENUE
Dental Specialists

Dr. Mohsin khan
BDS, FCPS II
Prosthodontics

Address. DOCTOR'S HOSPITAL POLICE LINE HANGU ROAD KOHAT
Phone.03315292302

ای این ٹی سرجنڈاکٹر محمد فیاض اورکزئیماہرامراض (ناک، کان، گلہ)رابط نمبر ۔03345322902ڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو رو...
08/11/2023

ای این ٹی سرجن
ڈاکٹر محمد فیاض اورکزئی
ماہرامراض (ناک، کان، گلہ)
رابط نمبر ۔03345322902
ڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ

ڈاکٹر زینت بنگش    (ایم بی بی ایس)(ایف سی پی ایس)رابط نمبر.  03496576877ڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ
08/11/2023

ڈاکٹر زینت بنگش
(ایم بی بی ایس)(ایف سی پی ایس)
رابط نمبر. 03496576877
ڈاکٹرز ہسپتال نزد پولیس لائن ہنگو روڈ کوہاٹ

Free check up
06/10/2023

Free check up

• ہارٹ اٹیک کیا ہے؟ہارٹ اٹیک دل کی ایک بیماری ہے جس میں دل کے کسی ایک حصے کی خون کی فراہمی رک جاتی ہے جس کے باعث سینے می...
06/09/2023

• ہارٹ اٹیک کیا ہے؟

ہارٹ اٹیک دل کی ایک بیماری ہے جس میں دل کے کسی ایک حصے کی خون کی فراہمی رک جاتی ہے جس کے باعث سینے میں شدید درد ہوتا ہے اور جکڑن کا احساس ہوتا ہے۔

• ہارٹ اٹیک کیسے ہوتا ہے؟

ہمارے دل کو خون فراہم کرنے والی شریانیں، کورونری آرٹریز (Coronary Arteries) میں مختلف وجوہات کی وجہ سے چکنائی (cholestrol) جم جاتی ہے. جس جگہ یہ چکنائی جم جائے وہاں سے خون بہت کم گزر پاتا ہے اور وقت کے ساتھ وہاں سے خون گزرنے کی بجائے جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ خون کا لوتھڑا متعلقہ شریان کو مکمل طور پر بند کر دیتا ہے اور دل کے اس حصے کو توانائ اور آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے۔ دل کا کام ایک پمپ کی طرح مسلسل سکڑنا اور پھیلنا ہے، اس کام کے ذریعے دل اپنے چار خانوں میں موجود خون اپنے ساتھ لگی نالیوں/شریانوں میں پمپ کرتا ہے! دل سے نکلنے والی بہت سی نالیوں میں سے چند نالیاں ایسی ہوتی ہیں جو خود واپس دل میں داخل ہو جاتی ہیں اور دل کو خون فراہم کرتی ہیں! سو اگر ان نالیوں یا شریانوں میں خون جمنا شروع ہو جائے گا تو دل کو خون نہیں پہنچے گا اور دل کا کام اثر انداز ہو گا!اور جب دل ایک ایسے مرحلے سے گزرتا ہے کہ جب اس کو ملنے والے خون کی مقدار بہت ہی کم ہو جاتی ہے تو دل ایک سخت درد کی کیفیت سے گزرتا ہے، جسے ہارٹ اٹیک کہتے ہیں!

• ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟

» ہارٹ اٹیک کی سب سے اہم اور عام علامت سینے میں جکڑن کے ساتھ شدید درد ہے جو اوپر گردن اور جبڑے کی جانب اور بائیں بازو کی طرف جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اور یہ درد بعض مریضوں میں کمر کی جانب بھی جاتا محسوس ہوتا ہے اس کا دورانیہ 30 منٹ سے زیادہ ہوتا ہے۔
» ٹھنڈے پسینے آنا
» سانس کا پھولنا
» دل کی دھڑکن تیز ہونا
» دل کی دھڑکن خود کو محسوس ہونا
» بدہضمی، قے اور متلی کا احساس ہونا
» چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا

• کن افراد کو ہارٹ اٹیک ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟

» ہائ بلڈ پریشر کے مریض
» 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد
» موٹاپے کے مریض
» شوگر کے مریض
» مرد حضرات
» سگریٹ نوشی کرنے والے افراد
» جن افراد کے خون میں کولیسٹرول/چکنائی کی مقدار زیادہ رہتی ہو
» جن افراد کے خاندان میں دل کا مرض عام ہو
» وہ افراد جو ورزش نہ کرتے ہوں

• ہارٹ اٹیک کی علامات ظاہر ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟

سب سے پہلے وقت ضائع کیے بغیر مریض کو بالکل سیدھا لٹا دیں
اور پھر اس کی زبان کے نیچے Angised کی ایک گولی رکھ دیں
مریض کو فوراً قریبی ہسپتال یا کلینک پہنچایا جائے اور مریض سے کہیں کہ وہ چلنے سے گریز کرے۔ مریض کا ای سی جی (ECG) ٹیسٹ کروائیں اور ڈاکٹر کو دکھائیں۔

• ہارٹ اٹیک کا علاج کیا ہے؟

ہارٹ اٹیک میں دل کے پٹھوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کا علاج اس پر منحصر ہے کہ دل کو کتنا نقصان ہوا ہے۔ اگر مریض کو بروقت ہسپتال پہنچا دیا جائے تو صرف ادویات ہی علاج کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ تاہم اگر مرض زیادہ شدید ہو تو آلات کے ذریعے سے دل کی شریانوں کو کھولا جاتا ہے (Angioplasty) یا پھر متعلقہ شریان میں ایک سپرنگ نما آلہ (Stent) لگایا جاتا ہے تاکہ شریان دوبارہ بند نہ ہو۔ اگر یہ علاج ناکافی ہو تو آپریشن کے ذریعے رکاوٹ کی جگہ سے ہٹ کر خون کی سپلائی کے لیے متبادل راستہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض کو ادویات بھی مستقل طور پر لینا ہوتی ہیں۔

• ہارٹ اٹیک اور عام دل کے درد میں کیا فرق ہے؟

عام دل کا درد یعنی انجائنا (Angina) عام طور پر 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اور آرام کرنے پر کم ہو جاتا ہے جب کہ ہارٹ اٹیک کا درد آرام کرنے سے کم نہیں ہوتا اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
انجائنا کا درد زیرِ زبان Angised کی گولی رکھنے سے کم ہو جاتا ہے جب کہ ہارٹ اٹیک کا درد کم نہیں ہوتا۔ اس کا دورانیہ 30 سے زیادہ ہوتا ہے۔

« علامات ظاہر نہ ہوں لیکن ہارٹ اٹیک ہو جائے »

ایسا عام طور پر بوڑھے افراد میں یا شوگر کے مریضوں میں ہوتا ہے کہ علامات مکمل طور غائب ہوں یا جزوی طور پر ظاہر ہوں لیکن ہارٹ اٹیک کے باعث مریض دم توڑ جائے۔ تاہم یہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہو سکتا ہے۔ اسے خاموش ہارٹ اٹیک (Silent Heart Attack) کہا جاتا ہے۔

« علامات واضح ہوں لیکن ہارٹ اٹیک نہ ہو »

بعض اوقات شدید پریشانی اور بے چینی کے باعث اچانک سینے میں شدید درد ہوتا ہے اور ٹھنڈے پسینے آنے لگتے ہیں۔ یہ نفسیاتی مسئلہ ہے جسے پینک اٹیک (Panic Attack) کہتے ہیں۔ پینک اٹیک میں مریض کی ECG/دل کی کارکردگی دکھانے والی رپورٹ نارمل ہوتی ہے جب کہ ہارٹ اٹیک میں ECG خراب واضح ہوتی ہے۔

« ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریوں سے بچنے کے اصول »

» بلڈ پریشر کو ادویات کی مدد سے قابو میں رکھیں
» چکنائ اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
» کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں
» سگریٹ نوشی اور شراب نوشی نہ کریں
» روزانہ ورزش کریں اس طرح کبھی خدانخواستہ آپ کے دل کو خون پہنچانے والی کوئی نالی کسی جگہ بند ہو بھی جائے تو اور بہت سی ساتھ پڑی نالیاں جو دل تک جاتی ہیں وہ ورزش کرنے کی وجہ سے کھل چکی ہوتی ہیں، لہذا کبھی مسئلہ ہو بھی تو ہمارا جسم، ہمارا دل متبادل راستہ اختیار کر لیتا ہے، بشرطیکہ ہم ورزش کریں!
» سال میں کم از کم تین بار کولیسٹرول چیک کروائیں اور روٹین چیک اپ کروائیں
» وقت پر سوئیں اور مکمل نیند کریں
» خود کو پریشانیوں سے آزاد رکھیں۔

"غیر ضروری پرہیز " آج ایک مریضہ چیک اپ کے لیے آئیں۔معدے کی جلن کی شکایت تھی۔ انہیں 15 دن پہلے چیک اپ کے بعد جلن کی دوائی...
29/06/2023

"غیر ضروری پرہیز "

آج ایک مریضہ چیک اپ کے لیے آئیں۔معدے کی جلن کی شکایت تھی۔ انہیں 15 دن پہلے چیک اپ کے بعد جلن کی دوائی دی تھی۔ ان کے ضروری ٹیسٹ بھی کروائے تھے جو کہ نارمل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلن میں ذرہ بھر بھی افاقہ نہیں ہے اور سالن وغیرہ بالکل نہیں کھا سکتی۔ یہ بات تھوڑی حیران کن تھی کہ اتنی دوائیں لینے کے باوجود بھی علامات ویسی کی ویسی ہی ہیں۔ خیر تھوڑی دیر بعد انہوں نے ذکر کیا کہ جب انہیں ہیپاٹائٹس سی ہوا تھا تو انہوں نے بہت "پرہیز " کیا تھا- انہوں نے پرہیز پہ اتنا زور دیا جیسے ڈاکٹر نے دوائی (Antiviral )تو ویسے ہی کھلائی تھی اصل کام تو پرہیز نے ہی کیا تھا ۔ خیر۔۔۔

تو جی "پرہیز" کیا کیا تھا مریض نے۔۔۔ لال مرچ کھانا بالکل بند کر دی تھی۔ اب جب دوبارہ شروع کی ہے تو تھوڑی سی بھی کھائیں تو معدے میں جلن شروع ہو جاتی ہے
یہاں پہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کا لال مرچ سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ کسی بھی خوراک سے اس کا تعلق نہیں ہے۔ نہ ہی یہ کسی خاص غذا کے استعمال سے مریض کے جسم میں آتا ہے اور نہ ہی کسی غذا کے استعمال سے کم یا زیادہ ہوتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مختلف بیماریوں کے متعلق بہت سی غلط باتیں عوام و خواص میں رائج ہیں کبھی وہ ان چیزوں کا اظہار کرتے ہیں کبھی نہیں۔ ہیپاٹائٹس سی کے اکثر مریضوں نے بہت سی چیزیں خود سے ہی کھانا چھوڑ رکھی ہوتی ہیں مثلا گوشت، مچھلی، مرغی، مرچ مسالہے والا سالن وغیرہ۔ وغیرہ کہ یہ "گرم" ہوتی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ یہ جگر کے مرض کو بڑھائیں گی۔ اور جن بیماریوں میں واقعی پرہیز کی ضرورت ہوتی ہے اس میں اکثر اوقات زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہوتے۔
اسی طرح کچھ عرصہ پہلے ایک مریضہ ہسپتال میں داخل ہوئی تھی جو صرف کدو ابال کے استعمال کر رہی تھی اور اس کی وجہ سے شدید غذائی قلت(malnutrition ) کا شکار تھی۔
ایک جگر کے مریض نے شکوہ کیا کہ اگر وہ چکن کھانے لگیں تو ان کے بیٹے ان کے ہاتھ سے چھین لیتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے زہر ہے۔۔۔
معالج ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مریض کے علاج معالجے کے دوران کچھ وقت بیماری کی آگاہی پہ بھی صرف کریں تاکہ ان کی غلط فہمیاں دور ہو سکیں اور وہ "غیر ضروری " پرہیز سے بچ سکیں اور جن چیزوں سے واقعی بچنا لازمی ہے ان سے بچنے پر زور دینا چاہئے۔

Eid Mubarak to all of you.

25/06/2023

مردانہ بانجھ پن (Male infertility)
مردانہ جراثیم (sperm)کا نہ ہونا یا کم ہونا، جسکی وجہ سے حمل نہیں ہوتا
"بانجھ پن"( اولاد کا نہ ہونا)"
سپرمز کی کمی
ج**ع کے دوران مرد کے جسم سے کروڑوں کے لگ بھگ مرد کے جراثیم عورت کے جسم میں داخل ہوتے ہیں اگرمردکی منی میں یہ نہ ہوں یا مادہ منویہ میں تیزابیت یا ایسے کیمیات موجود ہوں تو جرا ثیم کو ہلاک کر دیتے ۔

وجوہات:(Causes)
بہت سے مسلئے اسکا موجب بن سکتے ہیں جیساکہ
نا مردی
کن پیڑے
سوزاک
ذیابیطس
آتشک
فوطوںمیں پانی
شنگرف
سینکھیا اور تانبہ کا استعمال
گردوں میں سوزش
منشیات کا استعمال
تھرائڈ کا مسلئہ بھی موجب بن سکتا ہے
ہائی پوٹینسی ادویات کا غلط استعمال ۔
کروموسوم کی خرابی
کوئی وراثتی خرابی بھی موجب بن سکتی ہے
سگریٹ نوشی اور شراب بھی وجہ بن سکتی ہے ۔

اسکی تشخیص کے لیے کچھ لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے جاتے ہیں جیساکہ
Investigation
1) semen analysis test
2) testies ultrasound
3) Serum FSH
* Serum calcium, vitamin D and some additional test

**علاج:
سب سے پہلے خرابی کو سمجھیں ..
لیبارٹری ٹسٹ کروائیں .. کہ مسلہ کیا ہے
سپرمز کی کمی ہے . بن نہی رہے ..کمزور ہیں. بیمار ہیں.. بن کے مر رہے ہیں .. یا جنسی اعضاء میں سوزش ہے .. کوئ زخم ہے .. آپریش وغیرہ کے بعد لیزر شعاعوں کا اثر ہے.. آتشک .. سوزاک .. یا خصیوں کی کمزوری چوٹ وغیرہ
یہ ہی مسلے کا حل ہے

اور سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کو ترک کریں،

سپرم کی تعداد اور مادہ منویہ میں پس موجود ہے یا نہیں یےآ پ سیمن رپوٹ میں دیکھ سکتے ہیں اگرمادہ منویہ میں پس موجود ہے تو سب سے پہلے اس کا علاج کریں۔

اگر مادہ منویہ میں پس نہیں اور سپرم کی تعداد کم ہے تو آپ سپرم کا علاج کریں۔
اگرمادہ منویہ میں پس ہو تو آنٹی بائیوٹک ادویات دی جاتی ہیں ،
اور کچھ وٹامنز بھی استعمال کیے جاتے ہیں ،

22/06/2023

اہم هدایات وگزارشات

1.دنیا میں ایسی کوئی بیماری نہیں جس میں چاول کھانے پر پابندی ہو۔

2. کسی بھی قسم کے یرقان میں کھانے پینے کا کوئی پرہیز نہیں۔

3.بلڈ پریشر کے مرض میں نمک اور چاول بند نہیں۔ تا ہم کھانے میں نمک کی مقدار کم ہونی چاہیے۔

4۔طاقت کا ٹیکہ، طاقت کی ڈرپ ، گرمی میں ٹھنڈک دینے والی ڈرپ یا جگر کی گرمی کم کرنے والی ڈرپ ، ایسی کوئی اصطلاح میڈیکل سائنس میں موجود نہیں ہے، لہذا ان ناموں پر دھو کہ کھا کر اپنی صحت اور پیسہ خراب نہ کریں۔

5۔ اینیمیا(خون کی کمی) کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں لہذا ہر قسم کے اینیمیا میں آئرن سپلیمنٹ یا انجکشن نہیں دیئے جاتے ۔

6۔وائرل انفیکشنز اور الرجی والے نزلے میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا ایک سے دو ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں
7۔خون کا ٹیسٹ H-Pylori اگر Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے معدے میں زخم ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ‏Anitbiotics کا استعمال نہ کریں۔بلکہ یہ ٹیسٹ کروانا چاہئے.stool H pylori antigen test اس سے کنفرم ہوتا ہے ائچ پیلوری کا

8۔خون کا ٹیسٹ Typhidat یا Widal اگر Positive آجائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو کنفرم معیادی بخار یا ٹائیفائڈ بخار ہے۔ لہذا بلڈ کلچر ٹیسٹ کروانا چاہئے ٹائیفائڈ بخار کے لیے

9۔ خون کا ٹیسٹ A*o Titer اگر Hight Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے جوڑوں کی بیماری ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ماہانہ Pencillin کا انجکشن نہ لگوائیں۔

10۔اگر پیٹ خراب ہو جائے ،یا دست لگ جائے تو اس کا First Aid علاج نمکول /ORS ملا پانی ہے فلیجل ciproجیسی ‏Antibiotics کے استعمال سے دور رہیں۔ اس بیماری میں ڈرپ تب لگوائیں جب جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جائے ورنہ بہترین نمکول ملا پانی ہے۔

11۔ موٹا پا نہ صرف شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری سانس اور جوڑوں کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔ بلکہ جگر کی چربی زیادہ کر کے یرقان کاسبب بھی بن سکتا ہے۔

12.اپنی بیماری اور دوا کو چھپا کر رکھیں۔ اور ان کے بارے میں عام لوگوں کے مشورہ پر عمل نہ کریں۔

13.بغیر علم کسی کو مشورہ دینا سخت گناہ ہے لہذا بیماری ، دواؤں کے استعمال اور کھانے پینے کی پر ہیز کے متعلق بغیر علم کے مشورہ دے کر ا پنی آخرت اور مریض کی صحت برباد نہ کریں۔..

Address

Doctors Hospital Hangu Road Near Police Line Kohat
Kohat

Telephone

+923329759206

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctors Hospital Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Doctors Hospital Kohat:

Share

Category