15/11/2023
14/11/23 ڈاکٹر سید نثار احمد کی طرف سے اپ سب کے لیے خصوصی دعا ۔ سب دوست بھائی دعا پڑھ کر آمین کہیں ۔
اے پروردگار تمام مسلمانوں کو یہ زیارت نصیب فرما ۔آمین
میں اس قابل تو نہیں کہ آپکو کوئی انمول خزانہ بیجھو پر دل سے دعا ہے کہ خزانوں کا مالک اللّه اپ سب کو اپنی رحمتوں کے ہر خزانے سے نواز دے۔آمین
یا اللّه تمام مسلمانوں کے گھروں کو مصیبت ۔ دکھ۔ آزمائش ۔ افلاس ۔ تنگی ۔قرض ۔ مرض ۔ بھوک ۔بیماری ۔اور ہر پریشانی سے محفوظ فرما آمین ۔
اللّه رب العزت اپ سب کو (صحت ۔ عزت ۔ عظمت ۔ زندگی ۔ کامیابی ۔مسکراہٹ۔ محبت ۔اور لا تعداد خوشیاں عطاء فرماۓ ۔آمین
یا اللّه مجھے نہیں معلوم کہ مجھ سے وابستہ رشتوں ۔اور دوستوں اور تمام مسلمانوں کو کیا کیا مشکلات ہیں ۔پر اللّه جانتا ہے یا اللّه ان سب کی مشکلوں کو آسان فرما ۔انہیں وہ سب کچھ عطاء فرما جس کی انہیں ضرورت ہے اور انکو زندگی بھر خوشیاں اور کامیابیاں عطاء فرما ۔آمین
یا اللّه . بے اولادوں کو اولاد ۔ بے روزگاروں کو روزگار۔ بیماروں کو صحت ۔اور جو شادی کے لیے پریشان ہے انکو شادی عطاء فرما آمین
یا اللّه جتنے لوگ وفات پا چکے ہیں سب کی مغفرت فرما انہیں قبر کے عذاب سے بچا آمین ۔
اے اللّه مسجد اقصیٰ کی حفاظت فرما ۔اور فلسطین کے مسلمانوں کی نصرت فرما آمین ۔
دعاگو ڈاکٹر سید نثار احمد
ڈاکٹر سید نثار احمد
گولڈ میڈلسٹ اینڈ ایکسیلینسی ایوارڈ یافتہ
صدر COH ڈسٹرکٹ کوھاٹ خیبر پختونخوا۔