10/09/2025
آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ جب آپ پریشان ہوتے ہیں تو یا تو آپ کو بہت زیادہ بھوک لگنے لگتی ہے
یا پھر کچھ لوگوں کی طرح آپ پریشانی میں کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں؟
کچھ لوگوں کو سٹریس میں قبض ہو جاتی ہے کچھ لوگوں کو لوز موشن لگ جاتے ہیں
انسانی دماغ اور آنتوں کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے۔یہ تعلق آپ کی خوشی غم دکھ پریشانی کا اثر آپ کے ہاضمے پر ڈالتا ہے
جب آپ مسلسل ٹینشن یا دباؤ میں رہتے ہیں تو جسم پریشانی کا ہارمون (کورٹیسول) اور دوسرے اسٹریس ہارمونز زیادہ مقدار میں بناتا ہے۔
یہ ہارمونز ہاضمہ کے نظام کی رفتار بدل دیتے ہیں، کبھی ہاضمہ بہت تیز ہو جاتا ہے (ڈائریا)، اور کبھی سست (قبض)۔
اسٹریس کی وجہ سے گٹ مائیکرو بایوم (آنتوں کے اچھے بیکٹیریا) کا توازن بھی خراب ہو جاتا ہے، جس سے گیس، اپھارہ اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔
بعض اوقات اسٹریس ایسڈ ریفلکس یا معدے میں جلن کو بھی بڑھا دیتا ہے۔
لمبے عرصے تک ذہنی دباؤ رہنے سے آنتوں کی دیوار میں سوزش پیدا ہو سکتی ہے، جو IBS (Irritable Bowel Syndrome) یا دوسری گٹ ڈس آرڈرز کو بڑھا دیتی ہے۔
اپنی صحت اچھی رکھنی ہے تو اپنے پیٹ کو ٹھیک کریں۔۔پیٹ ٹھیک رکھنا ہے تو سٹریس سے دور رہیں
سٹریس سے دور رہنا ہے تو واک کریں۔ ایکسرسائز کریں۔ اپنے شوگر بلڈپریشر کو کنٹرول کریں
کھانا صحت مند اور صاف ستھرا کھائیں
مثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں
اللہ پر بھروسہ رکھیں
پروفیشنل مدد کی ضرورت ہو تو مدد لینے سے ہرگز نہ ہچکچائیں