آخوروال فلاحی ادارہ

آخوروال فلاحی ادارہ آخوروال فلاحی ادارہ کے قیام کام کا مقصد پاکستان میں نادار افراد کی مدد و فلاحی امور سرانجام دینا ہے

09/04/2024

آخوروال فلاحی ادارہ کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو۔
Say No To Aerial Firing

04/04/2024

آخوروال فلاحی ہسپتال

آیئں آپکو آخوروال فلاحی ہسپتال کے مناظر دکھاتے ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس میں ابتدائی طور پر درہ آدم خیل کے منشیات کے عادی افراد کا مفت علاج شروع ہو جایئگا۔
آخوروال فلاحی ادارہ کے زیر نگرانی اس ہسپتال کا افتتاح جلد متوقع ہے۔

ادارے کے چیئرمین ملک پیر عطاء محمد نے والدین کے نام ایک پیغام جاری کیا تھا جو آپ اس ویڈیو میں سن سکتے ہیں۔

حضرت عمر حضرت عمر عرف آزراتو ایک مجذوب  شخص ہے جس کا تعلق کوہیوال تور چھپر درہ آدم خیل سے ہے،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس می...
16/03/2024

حضرت عمر

حضرت عمر عرف آزراتو ایک مجذوب شخص ہے جس کا تعلق کوہیوال تور چھپر درہ آدم خیل سے ہے،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاجُ زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
موصوف کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جس کے علاج کے لیے درہ آدم خیل کے سوشل میڈیا پر بار بار اپیلیں کی گئی۔

آخوروال فلاحی ادارہ کیساتھ ملک لعل سعید نے حضرت عمر کے بارے میں رابطہ کیا اور ان کے حالات کے بارے میں ادارے کو آگاہ کیا گیا۔

الحمد اللہ آخوروال فلاحی ادارہ کے چیئرمین ملک پیر عطاء محمدنے حضرت عمر کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کا زمہ لے لیا ہے اور حضرت عمر کے بھائی کیساتھ رابطہ بھی قائم ہو چکا ہے۔

احباب پریشان نہ ہو۔آخوروال فلاحی ادارہ سے اپنی بساط کے مطابق جتنی خدمت ممکن ہوگی ہردم حاضر ہونگے۔

تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ حضرت عمر کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

۔

15/03/2024

آخوروال فلاحی ادارہ
درہ آدم خیل آفریدی کوہاٹ

جب کسی ضرورت مند کی آواز تم تک پہنچے تو اللہ کا شکر ادا کرو کہ اس نے اپنے بندے کی مدد کے لیے تمھیں وسیلہ بنایا

کل بروز جمعرات آخوروال فلاحی ادارہ نے درہ آدم خیل قوم تور چھپر میں رمضان پیکج تقسیم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 175 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

یہ تقسیم قوم آخوروال کے مشران ملک شیر غلام،ملک محمد حسین ،ملک عزت خان اور ملک ہدایت اللہ کے زیر نگرانی مکمل ہوئی ۔

اس موقع پر ملک محمد حسین نے مختصر بیان میں کہا کہ عنقریب آخوروال فلاحی ہسپتال بھی فعال ہو جایئگا جس میں ابتدائی طور پر منشیات کے عادی افراد کا علاج ممکن ہو جایئگا۔

تمام احباب سے گذارش ہے کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں قوم آخوروال اور اس کے کارکنان کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو؀

مرحبا ماہ رمضانآخوروال فلاحی ادارہ اور آخوروال قومی مائننگ کمپنی لیمیٹڈ کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو ماہ رمضان کریم بہت ...
11/03/2024

مرحبا ماہ رمضان

آخوروال فلاحی ادارہ اور آخوروال قومی مائننگ کمپنی لیمیٹڈ کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو ماہ رمضان کریم بہت بہت مبارک ہو۔

آخوروال فلاحی ادارہدرہ آدم خیل کوہاٹ ماہ فروری رپورٹنوٹ۔ ماہ جنوری و فروری میں آخوروال فلاحی ادارہ نے مختلف علاقوں میں ص...
10/03/2024

آخوروال فلاحی ادارہ
درہ آدم خیل کوہاٹ

ماہ فروری رپورٹ

نوٹ۔ ماہ جنوری و فروری میں آخوروال فلاحی ادارہ نے مختلف علاقوں میں صاف پانی مہیا کرنے کے لیے 22 ٹیوب ویل مکمل کر لیے ہیں جو کہ اس چارٹ میں شامل نہیں ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر ہمیشہ کے لیے اسی طرح مہربان رہے

عائشہ گلدوسری جماعت کی طالبہ عائشہ گل سکنہ شیراکی آج مرکزی دفتر ہمارے پاس تشریف لاچکی ہیں جس کے دل میں ایک سوراخ ہے۔عائش...
10/03/2024

عائشہ گل

دوسری جماعت کی طالبہ عائشہ گل سکنہ شیراکی آج مرکزی دفتر ہمارے پاس تشریف لاچکی ہیں جس کے دل میں ایک سوراخ ہے۔
عائشہ گل کے والد صاحب نہایت کم تنخواہ پر ملازم ہےاور عائشہ گل کا علاج لاکھوں روپے میں ممکن ہے۔
آپریشن کے کامیاب ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہیں جبکہ مریضہ نہایت کم عمر اور زہین ہے۔
آخوروال فلاحی ادارہ نے عائشہ گل کو لاہور کارڈیک سپیشلسٹ ریفر کر دیا ہے جہاں ہماری اس پھول جیسی بچی کا علاج ہو جایئگا۔
لاہور میں ایک خدا ترس و انسان دوست شخصیت ہیں جس کی سرپرستی میں عائشہ گل کا آپریشن ہوگا۔
تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ عائشہ گل کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔
کیا پتہ کل کو ہماری یہ ننھی پری معاشرے کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں لے کر آئے۔

ہو میرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جسطرح پھولوں سے ہوتی ہے چمن کی زینت

نوٹ۔۔پوسٹ عائشہ کے والد صاحب کی اجازت سے شیئر کیا جا رہا ہے

آج ہمارے پیج سے رمضان پیکج تقسیم کے لیے جن مشران کے نام پوسٹ کیے گئے ہیں وہ صرف قوم آخوروال میں مستحقین کے حوالہ سے تھی ...
09/03/2024

آج ہمارے پیج سے رمضان پیکج تقسیم کے لیے جن مشران کے نام پوسٹ کیے گئے ہیں وہ صرف قوم آخوروال میں مستحقین کے حوالہ سے تھی جبکہ ادارے نے زرغن خیل،بوستی خیل،شیراکی،تور چھپر،جواکی اور اکاخیل میں بھی رمضان پیکج تقسیم کرنے کا اہتمام کیا ہے۔

لہٰذا قوم آخوروال میں جو تقسیم ہوگی کوشش کریں کہ وہ دوسرے علاقوں میں نہ جائے کیونکہ ہمارے پاس ایک محدود پیکج ہوتا ہے اور اس طرح کرنے سے قوم میں اکثر مستحق افراد رمضان پیکج سے محروم ہوجاتے ہیں۔
لہٰذا احباب پریشان نہ ہو۔
مسلمان جہاں بھی ہوں وہ ہمارے بھائی ہیں۔مسلمان بھی نہ ہو ،پھر بھی بحیثیت انسان ان کی مدد کرنا دین اسلام ہے۔

آخوروال فلاحی ادارہقوم آخوروال کی جانب سے مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کیا گیا ہے۔لہذا قوم آخوروال میں رہائش ...
09/03/2024

آخوروال فلاحی ادارہ

قوم آخوروال کی جانب سے مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لہذا قوم آخوروال میں رہائش پزیر ہمسایہ اور نادار خاندانوں کے نام کل اتوار12:00بجے تک لف شدہ لسٹ میں منتخب افراد کےساتھ جمع کریں۔
شکریہ

چیئرمین ملک پیر عطاء محمد
آخوروال قومی مائننگ کمپنی لیمیٹڈ

یہ پیج آخوروال فلاحی ادارے کا آفیشل پیج ہے جو آخوروال قومی مائننگ کمپنی لیمیٹڈ کے تعاون سے چلتا ہے۔لہٰذا پیج کو فالو اور...
09/03/2024

یہ پیج آخوروال فلاحی ادارے کا آفیشل پیج ہے جو آخوروال قومی مائننگ کمپنی لیمیٹڈ کے تعاون سے چلتا ہے۔
لہٰذا پیج کو فالو اور شئیر کریں تاکہ تمام دوستوں کو رسائی میں آسانی ہو۔

Address

Kohat

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00
Sunday 09:00 - 16:00

Telephone

923488990416

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آخوروال فلاحی ادارہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share