Dr Jehan's Diabetes Clinic kohat & Peshawar

Dr Jehan's Diabetes Clinic  kohat & Peshawar The aim is to diagnose and treat diabetes early and prevent or delay the complications .

14/09/2024

شوگر تمام بیماریوں کی جڑ ھے ۔اس کا علاج صرف اور صرف پرھیز اور ادویات ھیں۔علاج میں تاخیر گردوں دل انکھوں اور دماغ کیلیے شدید نقصان کا باعث بنتا ھے۔ کسی لوھاپاڑ حکیم کا معجون کام نہین آتا !

16/04/2024

شوگر والوں کی سب سے بڑی ٹینشن پتہ کیا ہے؟
شوگر کی وجہ سے وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے
یا
وزن کی زیادتی کی وجہ سے شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی
جن کا وزن گر رہا ہے وہ وزن بڑھانے کے لیے زیادہ کھاتے ہیں تو شوگر آسمانوں پر پہنچ جاتی ہے
شوگر ہائی ہوتی ہے جسم میں قدرتی انسولین کا جذب مزید کم ہو جاتا ہے
مریض کو مزید بھوک لگتی ہے
مریض مزید کھاتا ہے اور شوگر مزید ہائی ہوتی رہتی ہے
دوسری طرف زیادہ وزن والے افراد ہیں وہ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے کم کھاتے ہیں تو شوگر کم رہنے لگتی ہے۔ بہت شدید بھوک لگتی ہے چکر آتے ہیں نظر دھندلاتی ہے
جس کو بہتر کرنے کے لیے وہ میٹھے محلول اور زیادہ خوراک کھاتے ہیں
نتیجے کے طور پر شوگر ہائی اور لو ہوتی رہتی ہے اور اس چکر میں وزن میں کمی کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے
ایسے تمام افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی رینڈم فاسٹنگ شوگر نارمل ہو جائے ان کا HbA1C کا رزلٹ 7 سے کم ہو جائے
لیکن ان کی شوگر اور وزن میں کمی زیادتی ان کو کچھ کرنے نہیں دیتی
کبھی ادویات زیادہ لیتے ہیں کبھی کم لیتے ہیں جس سے رینڈم فاسٹنگ کے ساتھ ساتھ HBA1C کا رزلٹ بھی انتہائی خراب آتا ہے
ان تمام مسائل کا۔ایک ھی حل ھے کہ اج ھی معائنے کیلیے اپویینٹمنٹ حاصل کریں تاکہ اپ کے مسئلے کو حل کیا جاسکے ۔

15/04/2024

وسیم اکرم پچھلی کئی دھایئوں سے شوگر کا مقابلہ کررھے ھیں اپ بھی ھمت کریں !

05/04/2024

شوگر جیسی خطرناک بیماری ھو یا کالے یرقان کی اذیت ،معدے کی تکلیف ھو یا دمہ کی تکلیف ۔۔حل صرف ڈاکٹر جہان میڈیکل کلینک ۔۔۔✍️

19/03/2024

مریض کو کن علامات سے پتہ چل سکتا ہے کہ اس کے پیشاب میں پروٹین آ رہی ہے
اگر ہاتھوں پر سوجن ہو جائے یا سوجن ہاتھ پاؤں پر ہو اور اس کے علاوہ پیٹ پر سوجن بھی ہو سکتی ہے
بدبودار اور جھاگ دار پیشاب آئے۔ مریض بار بار پیشاب آنے کی شکایت کرے۔ مریض کو الٹی متلی بھوک میں کمی کی شکایت بھی ہو سکتی ہے
پیشاب میں پروٹین آنا ہمیشہ کسی بڑے خطرے کی علامت نہیں ہوتا لیکن پیشاب میں پروٹین آنے کو ہرگز نظر انداز مت کریں کیونکہ یہ ہائی بلڈپریشر، ہائی شوگر اور پانی کی کمی سے لے کر گردوں کے عارضے کی وجہ بھی ہو سکتا ہے
اگر آپ ان علامات کا شکار ہیں تو فورا معالج سے ملیے اور ضروری ٹیسٹ کے بعد مسئلے کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت علاج شروع ہو سکے

01/02/2024

💐ایک آلو آپ کی شوگر اتنی ہی تیزی سے بڑھاتا ہے جتنی کہ 9 چمچ چینی
1 آلو = 9 چمچ چینی
💐 اسپیگھٹی یا نوڈلز کی ایک پلیٹ 6 چمچ چینی کے برابر آپ کی شوگر بڑھاتی ہے
1 پلیٹ = 6 چمچ چینی
💐 آدھی پلیٹ چاول 9 چمچ چینی کے برابر شوگر بڑھاتے ہیں
💐1/2 پلیٹ چاول = 9 چمچ چینی
💐

29/01/2024

شوگر کی دو بنیادی اقسام ہیں آج ان کے لاحق ہونے کی وجوہات پر بات کرتے ہیں

شوگر کی پہلی قسم جسے ٹائپ 1 کہتے ہیں اس میں انسانی لبلبہ کچھ وجوہات کی بنا پر قدرتی انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔
یہ وجوہات درج ذیل ہیں
1۔ جسم کا خود کار مدافعتی نظام ان خلیوں کو بیرونی چیز سمجھ کر ختم کرنے لگتا ہے جو قدرتی انسولین پیدا کرتے ہیں۔ اسے آٹو امیون بیماری کہتے ہیں
2۔ نامعلوم جینیاتی تبدیلیاں پیدا ہوتے بچوں میں شوگر کی وجہ بنتی ہیں
3۔ کسی حادثے یا سرجری سے لبلبہ کو نقصان پہنچنے سے لبلبہ انسولین پیدا کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے

شوگر ٹائپ 1 کی تشخیص عموما عمر کے اوائل سالوں میں یا ٹین ایج میں ہوتی ہے
لیکن یہ عمر کے کسی بھی حصے میں کسی بھی انسان کو ہو سکتی ہے
شوگر ٹائپ 1 کے لاحق ہونے کا بری غذائی عادات ، سست طرز زندگی سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان میں شوگر کے مریضوں میں 10 فیصد مریضوں کا تعلق شوگر ٹائپ 1 سے ہے۔
شوگر کی اس قسم میں مریض کو بیرونی طور پر انسولین دینا لازم و ملزوم ہوتا ہے

شوگر ٹائپ 2 خراب طرز زندگی سے جنم لینے والی بیماری ہے
اس کے علاوہ
تھائی رائیڈ
پولی سسٹک اووریز
انسولین مزاحمت کے مریض میں شوگر لاحق ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں
مریض کا لبلبہ انسولین بنا رہا ہوتا ہے جو جسمانی ضرورت سے کم ہوتی ہے یا اکثر مریضوں میں لبلبہ انسولین وافر مقدار میں بناتا ہے لیکن جسمانی خلیے اس کو جذب کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں
انسولین کے جذب کو بہتر کر کے شوگر ٹائپ کو لاحق ہونے سے روکا جا سکتا ہے
اگر آپ شوگر ٹائپ 2 میں مبتلا ہیں تو واک ایکسرسائز اور اچھی غذائی عادات کو اپنا کر آپ شوگر پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں
پاکستان میں %90 مریض شوگر ٹائپ 2 کے ہیں جس کا واضح مطلب عوام کی غذائی عادات اور لائف سٹائل میں خرابی ہے
شوگر ٹائپ 2 کے مریض انسولین سے بچ سکتے ہیں یہاں تک کہ سخت پرہیز سے دوا سے بھی جان چھڑوا سکتے ہیں
روزانہ واک ایکسرسائز کریں !

18/01/2024
15/01/2024

سردیاں، بے قابو شوگر کے مریض کے لیے مشکل موسم ہے
ہاتھ پیر شدید ٹھنڈے رہتے ہیں
زیادہ سردی محسوس ہوتی ہے
زیادہ بھوک لگتی ہے
شوگر ہائی رہتی ہے
بار بار نزلہ زکام بخار اور کھانسی ہو جاتی ہے
پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی شکایت بار بار ہوتی ہے
رات کو بار بار واش روم کے چکر لگتے ہیں
قبض کا مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے
اب آتے ہیں ان مسائل کے حل کیطرف
قبض کی وجہ سردی میں کم پانی پینا ہے
پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی وجہ شوگر کا ہائی رہنا ہے
شوگر ہائی رہنے کی ایک وجہ بار بار کھانا ہے کیونکہ جسم کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں جس کے نتیجے میں بھوک لگتی ہے
دوسری وجہ کم پانی پینا ہے معدہ خالی رہتا ہے اور ہمیں پیاس کی بجائے بھوک کا پیغام دیتا ہے
بار بار نزلہ زکام انفیکشن میں مبتلا ہونے کی وجہ کمزور قوت مدافعت ہے جس کو شوگر پر کنٹرول اور اچھی خوراک ایکسرسائز سے بہتر کیا جا سکتا ہے
سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے پہنیں
بے وقت بھوک میں کم کیلوریز والی خوراک کھائیں
وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں
شوگر کو ہر صورت میں کنٹرول میں رکھیں
یخنی ، سوپ ، خشک میوہ جات ، قہوہ کا استعمال جاری رکھیں
سٹیم لیں تاکہ نزلہ زکام کھانسی بہتر ہو۔

06/01/2024

شوگر کی تشخیص کے لیے شوگر کا ٹیسٹ HBA1C کب کروانا ضروری ہو جاتا ہے

1۔ آپ کے والدین ، بہن بھائی یا والدین کے بہن بھائی میں سے کوئی شوگر میں مبتلا ہے اور آپ 40 سال کے ہیں تو اپنا ٹیسٹ لازمی کروائیں

2۔ آپ کو حمل میں شوگر ہوئی تو 40 سال کی عمر تک اپنا ٹیسٹ لازمی کروائیں

3۔ پچھلے کچھ عرصے سے آپ کی گردن اور بغلوں پر سیاہی آ رہی ہے، جلد خشک یا موٹی ہو گئی ہے ، جلد پر خارش رہتی ہے

4۔ آپ کو رات کو بار بار واش روم جانا پڑتا ہے

5۔ پانی پینے کے باوجود پیاس کی شدت رہتی ہے زبان لکڑی کی طرح سوکھتی ہے

6۔ کھانا کھانے کے باوجود بھوک لگتی ہے

7۔ آپ کے زخم دیر سے بھر رہے ہیں ہلکی سی خراش بھی جلد ٹھیک نہیں ہو رہی

8۔ بار بار پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو رہا ہے

9۔ آپ کسی خاص وجہ کے بغیر شدید اداس ، پریشان اور تنہائی پسند ہوتے جا رہے ہیں

10۔ کبھی کبھی آپ کی نظر دھندلا جاتی ہے جو کچھ دیر بعد بہتر ہو جاتی ہے

مندرجہ بالا علامات شوگر کی ہیں ۔ شوگر کے تشخیص شدہ مریضوں میں اگر یہ علامات ہیں تو ان کی شوگر ہائی رہ رہی ہے
اپنا تازہ HBA1C کروائیں

05/01/2024

کچھ افراد کی کھانے کے دو گھنٹے بعد شوگر ٹھیک اور فاسٹنگ زیادہ رہتی ہے
کچھ افراد کی فاسٹنگ ٹھیک اور رینڈم زیادہ رہتی ہے
کچھ افراد کبھی کبھار رینڈم فاسٹنگ چیک کرتے ہیں جو ٹھیک آتی ہے لیکن ان کی تین ماہ کی A1C کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہوتی
آخر ایسا کیوں ہوتا ہے
*رینڈم ٹھیک فاسٹنگ زیادہ کا مطلب رات کو جسم کے کچھ کیمیکلز(ہارمون) کا ایکٹیو ہونا ہے جو خالی پیٹ شوگر کو بڑھا دیتے ہیں
ایسی صورتحال میں رات کے کھانے میں کاربوہائیڈریٹس کا کم استعمال، رات اور شام کی واک ایکسرسائز کی روٹین میں تبدیلی اور ادویات کے استعمال کے اوقات میں ردوبدل کرنا چاہیے

*فاسٹنگ ٹھیک رینڈم زیادہ کا مطلب آپ کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس اور زیادہ گلیسیمک انڈیکس والی غذائوں کا استعمال ہے

ایسی صورتحال میں آپ کو خوراک پر دھیان دینا چاہیے۔ زیادہ مقدار مین خوراک مت کھائیں۔ میٹھے کا استعمال ترک اور اناج کا انتہائی کم رکھیں

* تین ماہ کی اوسط شوگر زیادہ آنے کا مطلب آپ کی شوگر اکثر رینڈم فاسٹنگ میں زیادہ رہتی ہے
ایسی صورتحال میں اپنی روزمرہ روٹین کو چیک کریں آپ کہاں غلطی کر رہے ہیں
اور معالج سے مل کر ادویات میں ضروری ردوبدل کراییں۔

Address

Kohat
25000

Telephone

+923238710852

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Jehan's Diabetes Clinic kohat & Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Jehan's Diabetes Clinic kohat & Peshawar:

Share

Category