DIC - Department of Pharmacy KUST

DIC - Department of Pharmacy KUST Providing accurate information, dosage guidelines, and safe medication use advice.

کیا آپ جانتے ہیں کہ بغیر فارماسسٹ (فارمیسی ڈاکٹر) کے مشورے کے دوا لینا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے؟یہ صرف ایک گول...
17/05/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ بغیر فارماسسٹ (فارمیسی ڈاکٹر) کے مشورے کے دوا لینا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے؟
یہ صرف ایک گولی نہیں… یہ آپ کی زندگی ہے۔

غلط دوا، غلط خوراک، یا دوا کا دوسرے امراض یا دواؤں سے ردِعمل — سب آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
فارماسسٹ آپ کا محض دوائیں دینے والا نہیں، بلکہ آپ کا صحت کا محافظ ہے۔

فارماسسٹ سے مشورہ کریں، خود دوا نہ کریں۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو خطرے میں مت ڈالیں۔

29/04/2025

‏ذہن میں رکھنے کے لئے اہم چیزیں:
‏ 1. بی پی: 120/80
‏ 2. نبض: 70 - 100
‏ 3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
‏ 4. سانس: 12-16
‏ 5. ہیموگلوبن: مرد -13.50-18
‏ خواتین - 11.50 - 16
‏ 6. کولیسٹرول: 130 - 200
‏ 7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
‏ 8. سوڈیم: 135 - 145
‏ 9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
‏ 10. جسم میں خون کی مقدار: PCV 30-40%
‏ 11. شوگر لیول: بچوں (70-130) بالغوں کے لیے: 70-115
‏ 12. آئرن: 8-15 ملی گرام
‏ 13. سفید خون کے خلیات WBC: 4000 - 11000
‏ 14. پلیٹلیٹس: 1,50,000 - 4,00,000
‏ 15. سرخ خون کے خلیات RBC: 4.50 - 6 ملین۔
‏ 16. کیلشیم: 8.6 -10.3 ملی گرام/ڈی ایل
‏ 17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی / ملی لیٹر۔
‏ 18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml.
‏ *بزرگوں کے لیے خصوصی تجاویز 40/50/60 سال ہیں:*

ایسی ضروری انفارمیشن صدقہ جاریہ سمجھ کر کے شیئر لازمی کریں تاکہ ہماری وجہ سے کسی کا فائدہ ہو سکے

کیا کبھی آپکے ذہن میں یہ سوال آیا کہ کیوں کچھ ادویات دن کو اور کچھ رات کو لینی ہوتیں یا کچھ کھانے سے پہلے اور کچھ کھانے ...
26/04/2025

کیا کبھی آپکے ذہن میں یہ سوال آیا کہ کیوں کچھ ادویات دن کو اور کچھ رات کو لینی ہوتیں یا کچھ کھانے سے پہلے اور کچھ کھانے کے بعد ؟

اس "وقت کی پابندی" کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں مگر بنیادی طور پر یہ وجوہات ہوسکتی ہیں

پہلی وجہ:

دوائی جس سسٹم پر کام کر رہی ہو وہ چوبیس گھنٹوں میں سے کسی خاص وقت میں سب سے زیادہ ایکٹیو ہوتا ہے۔ جیسے تصویر میں جو دوائی ہے وہ ایک "statin" ہے۔ یہ ادویات جگر ایک انزائم کے کام کو روکتی ہیں، جس سے کولیسٹرول کا بننا رکتا ہے۔ المختصر یہ دوائی کولیسٹرول کو بننے سے روکتی ہے۔ جبکہ جگر سب سے زیادہ کولیسٹرول رات کو بناتا ہے، رات 8 بجے سے آدھی رات تک جگر کولیسٹرول بنانے کے کام کو تقریباً چار گنا زیادہ کردیتا ہے، بانسبت باقی دن کے۔ اس لیے یہ دوائی رات کے وقت بہتر ہے تاکہ جب کولیسٹرول سب سے زیادہ بن رہا ہو تب اس کا اثر بھی زیادہ بہتر ہوگا۔

اصل میں ہمارے جسم میں اندرونی طور پر وقت کا ایک نظام/گھڑی چل رہی ہے جسے "Circadian rhythm" کہتے ہیں۔ ہمارے دماغ کے خاص حصوں کا کام ہے کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں وقت کا تعین کریں۔ ہماری آنکھوں میں جو روشنی آتی ہے، اس کے ذریعے ہمارے دماغ کے اس حصے (SCN) کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن کو کون سا وقت ہے۔

پھر ہمارا دماغ جسم کے مختلف اعضاء کو سگنل دیتا ہے کہ مخصوص کاموں کو دن کے مخصوص اوقات میں کریں۔ جیسے اوپر جگر کے کولیسٹرول بنانے کی مثال دی۔

تو جو ادویات ان کاموں پر (جو سب سے زیادہ ایک خاص وقت میں ہی ہوتے ہیں) اثر ڈالنے کے لیے بنائی گئی ہیں، ان ادویات لینے کے وقت کو اس کام کے وقت کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

اسی طرح خون کو گاڑھا کرنے والے یا خون کا لوتھڑا بنانے والے "پلیٹلٹس" کا کام بھی سب سے زیادہ دن کے اوقات ہوتا ہے، اس لیے خون پتلہ کرنے والی ادویات زیادہ تر صبح یا دن میں استعمال ہوتی ہیں۔

دوسری وجہ:

یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ دوائی کے اثرات کسی خاص وقت میں مریض کو تنگ نہ کریں۔ جیسے "پیشاب آور" ادویات (diuretics) بلڈ پریشر کم کرنے اور جسم کے کسی حصے میں اندرونی یا بیرونی سوزش (جو ہارٹ فیلئر یا کسی اور مسلے کی وجہ سے آسکتی ہے) کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ البتہ ان سے پیشاب زیادہ آتا ہے، سو رات کو نیند کی حالت میں بار بار اٹھ کر پیشاب کرنا پریشان کن ہوسکتا ہے، اس لیے یہ ادویات زیادہ تر دن میں دی جاتی ہیں۔

ایک اور مثال سکون آور/نیند آور ادویات کی ہے، یا ایسی ادویات جن میں نیند آنا ہے ایک سائیڈ ایفیکٹ ہو جیسے الرجی یا کھانسی زکام وغیرہ کی کچھ ادویات، وہ دن کی بجائے رات کو دی جاتی ہیں تاکہ دن میں سستی نہ ہو۔

تیسری وجہ:

کھانے سے پہلے یا کھانے کے بعد ادویات لینے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اکثر ادویات نظام انہضام کے ذریعے خون میں جاتی ہیں، بلکل اسی طرح ہماری خوراک بھی ہضم ہونے کے بعد نظام انہضام سے خون میں جاتی ہے۔ سو یہ دونوں چیزیں (خوراک اور ادویات) ایک دوسرے کے کام میں رکاوٹ بھی ڈال سکتی ہیں یا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بہتر طریقے سے بھی خون میں شامل ہوسکتی ہیں۔ جیسے ہمارے کچھ وٹامنز (فیٹ سولیبل) کھانے میں موجود چکنائی کے ساتھ زیادہ اچھے سے جذب ہوتے ہیں۔

جبکہ کچھ منرلز (جیسے زنک) خوراک (جیسے کہ دودھ) میں موجود کیلشئم یا آئرن کی وجہ سے اچھے سے جذب نہیں ہوپاتا۔ اسی طرح طرف کچھ ادویات خالی پیٹ لینا نقصاندہ ہوسکتا ہے، جیسے ڈسپرین/اسپرین کیونکہ خالی معدہ یہ معدے کی حفاظتی تہہ کو متاثر کرسکتی ہے جس سے السر جیسا مسلہ ہوسکتا ہے۔

جبکہ کچھ ادویات خالی پیٹ لینا بہتر ہوتا ہے۔ جیسے معدے کی تزابیت کم کرنے والے "پروٹون پمپ" عموماً کھانے سے تیس منٹ پہلے لئے جاتے ہیں، تاکہ کھانا آنے تک اپنا کام شروع کرچکے ہوں۔

چوتھی وجہ:

کچھ مخصوص ادویات بھی ایک ساتھ لینا نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ خیر ایسا تو نہیں ہوتا کہ یہ ادویات جسم کے اندر آپس میں مل کر کوئی نیا اور خطرناک کیمکل بنا لیں۔ البتہ ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایک دوائی دوسری دوائی کے کام پر اثر ڈال سکتی ہے۔ جیسے ایک دوائی دوسری دوائی کا میٹابولزم اور جسم سے خروج بڑھا سکتی ہے، یا اسے اتنا کم کرسکتی ہے کہ دوسری دوائی کا لیول خطرناک حد تک بڑھ جائے۔

جیسے ہماری یہ تصویر والی دوائی (statin) کے ساتھ مختلف ادویات اس کے لیول/کام کو ضرورت سے زیادہ بڑھا یا کم کرسکتی ہیں۔ ادویات تو چھوڑیں عام "گریپ فروٹ" اور اس کا جوس بھی بہت سی ادویات کے کام پر کسی حد تک اثر کرتا ہے۔

پانچویں وجہ:

کچھ ادویات کا جسم میں لیول بنائے رکھنا ہوتا ہے، جبکہ یہ ادویات جسم میں اتنا لمبا رک نہیں سکتیں اور اکثر جگر یا گردوں کے ذریعے خارج ہوجاتی ہیں۔ اس لیے جسم میں ان ادویات کا مطلوبہ لیول بنائے رکھنے کے لیے صبح شام یا صبح، دوپہر اور شام کی ڈوز کو مقرر کیا جاتا ہے۔

“اینٹی بایوٹکس کا غیر ضروری استعمال مدافعتی نظام کو تباہ کر رہا ہے!”پاکستان میں بغیر سوچے سمجھے اینٹی بایوٹکس کے استعمال...
26/04/2025

“اینٹی بایوٹکس کا غیر ضروری استعمال مدافعتی نظام کو تباہ کر رہا ہے!”

پاکستان میں بغیر سوچے سمجھے اینٹی بایوٹکس کے استعمال نے خطرناک سپر بگ (Superbugs) کو جنم دے دیا ہے، جو علاج کے لیے کسی دوا کا اثر قبول نہیں کرتے۔ ہر بخار، گلے کی خراش، یا ہلکی سی تکلیف میں اینٹی بایوٹکس کا بے جا استعمال مستقبل میں جان لیوا انفیکشنز کا باعث بن سکتا ہے۔

اینٹی بایوٹکس – ایک سست زہر!

☠️ قوتِ مدافعت کی تباہی – بار بار اینٹی بایوٹکس لینے سے جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، نتیجہ: معمولی بیماریاں بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں!
☠️ ادویات کا بے اثر ہونا – اینٹی بایوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے جراثیم مزاحمت (Resistance) پیدا کر لیتے ہیں، نتیجہ: عام بیماریاں بھی لاعلاج ہو جاتی ہیں!
☠️ جگر اور گردے کی خرابی – غیر ضروری اینٹی بایوٹکس کا استعمال ان اعضا پر بوجھ ڈال کر انہیں ناکارہ کر سکتا ہے!
☠️ نظامِ ہاضمہ پر مضر اثرات – اینٹی بایوٹکس نہ صرف نقصان دہ بیکٹیریا بلکہ مفید بیکٹیریا کو بھی ختم کر دیتی ہیں، نتیجہ: شدید بدہضمی، پیٹ کے امراض، اور غذائی کمی!
☠️ بچوں پر مہلک اثرات – بار بار اینٹی بایوٹکس دیے جانے سے بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، اور وہ مستقل بیمار رہنے لگتے ہیں!

یہ وقت ہوش کے ناخن لینے کاہے!

کیا بخار اور کھانسی کا ہر علاج اینٹی بایوٹکس ہے؟ کیا ہم اپنی نسلوں کو لاعلاج بیماریوں کے حوالے کر رہے ہیں؟

🚨 ہمارے مطالبات:
🔴 بغیر مُستنِد اور فارماسسٹ کی Verification کے اینٹی بایوٹکس کی فروخت پر سخت پابندی لگائی جائے!
🔴 طبیبوں، ماہرینِ ادویات اور عوام میں اینٹی بایوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال کی آگاہی مہم چلائی جائے!
🔴 غیر مستند افراد کے ہاتھوں اینٹی بایوٹکس کے بے دریغ استعمال کو روکا جائے!

“اگر ہم نے آج احتیاط نہ کی، تو کل کے لیے ہمارے پاس کوئی مؤثر دوا نہیں بچے گی!”

Make sure to check the label on your medicine 💊 for the expiry date before using it. It's essential to be cautious and v...
24/04/2025

Make sure to check the label on your medicine 💊 for the expiry date before using it. It's essential to be cautious and verify this information to ensure the medication is safe and effective. Take a moment to carefully read the details provided on the packaging to guarantee you are using the product within the recommended timeframe. Prioritizing this step can help you maintain your health and well-being by using medications that are still potent and suitable for consumption. Always remember that the expiry date 📅 is there for your safety and the effectiveness of the medicine, so don't overlook this crucial aspect before taking any medication. 💉

24/04/2025

خواتین میں پروٹون پمپ انہیبیٹرز (PPIs) کا عام استعمال اور سنگین مسائل

پروٹون پمپ انہیبیٹرز (PPIs) جیسے اومپرازول، ایسومپرازول اور پینٹاپرازول آج کل خواتین میں عام طور پر معدے کی تیزابیت، بدہضمی، اور گیسٹرو ایسوفیجیل ریفلکس ڈیزیز (GERD) کے علاج کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ یہ دوائیں بظاہر آسان اور فوری آرام دینے والی نظر آتی ہیں، لیکن ان کے طویل مدتی استعمال نے کچھ سنگین مسائل کو جنم دیا ہے، خاص طور پر خواتین میں۔

خواتین میں PPIs کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجوہات:

1. حمل کے دوران تیزابیت:
حمل کے دوران معدے کی تیزابیت ایک عام مسئلہ ہے، اور خواتین اکثر PPIs استعمال کرتی ہیں۔
2. بدہضمی اور لائف اسٹائل مسائل:
غیر صحت مند خوراک، زیادہ کیفین کا استعمال، اور بے سکون طرز زندگی PPIs کے استعمال میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
3. خود علاج کا رجحان:
بہت سی خواتین PPIs کو بغیر ڈاکٹر کی ہدایت کے، معمولی بدہضمی یا تیزابیت کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

PPIs
کے سنگین اثرات خواتین میں:

1. ہڈیوں کی کمزوری (Osteoporosis):
خواتین، خاص طور پر رجونورتی (Menopause) کے بعد، کیلشیم کی کمی کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ PPIs کا طویل مدتی استعمال ہڈیوں کی کمزوری کو مزید بڑھا سکتا ہے اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔
2. وٹامن B12 کی کمی:
خواتین میں وٹامن B12 کی کمی سے خون کی کمی (anemia) اور تھکاوٹ کے مسائل زیادہ دیکھے جا رہے ہیں، جو PPIs کے مسلسل استعمال سے مزید بگڑ سکتے ہیں۔
3. گردوں کے مسائل:
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ PPIs کے طویل مدتی استعمال سے گردوں کی بیماری یا گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جو خواتین میں سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔
4. دل کے مسائل:

PPIs میگنیشیم کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں، جس کی دھڑکن کے مسائل (arrhythmia) پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ خواتین جو پہلے سے دل کی بیماریوں کا شکار ہوں۔
5. حمل میں پیچیدگیاں:

PPIs کا غیر محتاط استعمال حمل کے دوران غذائی کمی جیسے فولک ایسڈ کی کمی کا سبب بن سکتا ہے، جو بچے کی نشوونما پر اثر ڈال سکتا ہے۔
6. جراثیمی انفیکشن:
معدے میں تیزابیت کم ہونے سے مضر جراثیم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے خواتین میں آنتوں کے انفیکشن زیادہ ہو سکتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر:

1. ڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کریں:
PPIs
صرف ضرورت کے وقت اور محدود مدت کے لیے استعمال کریں۔
2. متوازن غذا:
ایسی غذا کھائیں جو معدے کو سکون دے، جیسے سبزیاں، پھل، اور دہی۔ زیادہ چکنائی اور مصالحہ دار غذا سے پرہیز کریں۔
3. سپلیمنٹس:
PPIs کے استعمال کے دوران کیلشیم، وٹامن B12، اور میگنیشیم کے سپلیمنٹس لینے کے بارے میں ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
4. لائف اسٹائل میں تبدیلی:
تمباکو نوشی ترک کریں، کیفین کا استعمال کم کریں، اور جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنائیں۔

5. حمل کے دوران احتیاط:
حمل کے دوران PPIs کے استعمال سے پہلے گائناکولوجسٹ سے مشورہ کریں۔

24/04/2025

محتاط رہیں، ادویات کا غیر ضروری، بِلا وجہ اور بے دریغ استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے

🚨 فینیریگن(Phenegran) سیرپ بچوں کے لیے خطرناک ہے! 🚨فینیریگن ایک دوا ہے جو الرجی، الٹی کے لیے دی جاتی ہے ۔لیکن 2 سال سے ک...
23/04/2025

🚨 فینیریگن(Phenegran) سیرپ بچوں کے لیے خطرناک ہے! 🚨

فینیریگن ایک دوا ہے جو الرجی، الٹی کے لیے دی جاتی ہے ۔
لیکن 2 سال سے کم عمر بچوں کو یہ دینا جان لیوا ہو سکتا ہے!

⚠️ کیا نقصان ہو سکتا ہے؟
- بچے کی سانس رک سکتی ہے
- بچہ بہت زیادہ سست یا بے ہوش ہو سکتا ہے
- بچے کو دورے (Fits) پڑ سکتے ہیں
- موت کا بھی خطرہ ہو سکتا ہے!

یہ دوا دینے کی کچھ وجوہات:

✅ 1. نیند کے لیے دوا سمجھ کر دینا
کچھ والدین یہ سمجھتے ہیں کہ اگر بچہ بار بار رو رہا ہو یا نیند نہیں آ رہی ہو تو فینیریگن دینے سے بچہ آرام سے سو جائے گا۔
(حالانکہ یہ بہت خطرناک ہے!)

2. الرجی یا نزلہ زکام میں خود سے دوا دینا
بعض والدین بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے بچوں کے نزلے، زکام یا کھانسی میں یہ سیرپ دے دیتے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ عام سی دوا ہے۔

3. پرانی عادت یا غلط مشورہ
بعض دفعہ بزرگوں یا پڑوسیوں کے مشورے سے بھی والدین یہ دوا دے دیتے ہیں کہ "ہم نے بھی بچوں کو یہی دیا تھا، کچھ نہیں ہوتا۔"

4. ڈاکٹر کی پرانی پرچی یا بچی ہوئی دوا استعمال کرنا
کچھ والدین پرانی دوا گھر میں پڑی دیکھ کر خود ہی استعمال کر لیتے ہیں، بغیر یہ جانے کہ عمر کے ساتھ دوا کی مقدار اور خطرات بدل جاتے ہیں۔

5. سفر کے دوران بچے کی قے روکنے کے لیے
کچھ لوگ سفر میں بچے کو قے یا چکر سے بچانے کے لیے فینیریگن دے دیتے ہیں۔

یاد رکھیں:
کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں

23/04/2025

No:1}- ANALGESICS :-
They are group of drugs that are use to Kill or Relief pain in the body. They are also use to Calm or Stimulate the body temperature.
Examples ;-
1- Acetaminophen.
2- Aceclofenac.
7- Analgin.
3- Asetyl (Aspirin).
4- Author Care.
5- Brufen.
5- Chlorxaxone.
7- Chymoral(Chymotropcin).
6- Diclofenac.
7- Dolo meta B.
8- Felden(Piroxicam).
9- Forthwin(Pentazosin).
10- Morphine.
11- Dolo meta B.

No:2}- ANTIBIOTICS :-
They are group of drugs that are use in the Rx of Bacterial infections in the body.
Examples ;-
1- Amoxicillin.
2- Gentamycin.
3- Chloramphenicol.
4- Ceftriazone.
5- Flagyl(Metronidazole).
6- Azeethromycin.
7- Doxicycline.
8- Ciprocin.
9- Ampicilline.
10- Erithromycin.
11- Procaine Penicillin.
12- Ampiclox.
13- Cotrimazole.
14- Nitrofrantoin.
15- Amoxyclave.
16- Calatromycin.
17- Stropthomycin.
18- Penicilline.
19- Mist Pot Cit.
20- Detustoride.
21- Tetracyccline.
22- Oflaxacin.
23- Cifixime.
24- Cefruxime.
25- Sporidex.
26- Augumentin.
27- X-pen.
28- Cyplox.

No:3}- ANTI HISTAMINE :-
They are group of drugs that are use in the Rx of Allergic or Reaction in the body.
Examples ;-
1- Chlorpheniramine.
2- Diphenhydramine.
3- Hydrocortisone.
4- Adrenaline.
5- Periton.
6- Phenagen (Promethazin).
7- Prednisolone.
8- Dexamethasone.
9- Loratadin.
10- Star dose.

No:4}- ANTIFUNGAL :-
They are group of drugs that are use in the Rx of all Skin Infection & Candidiasis.
Examples ;-
1- Ketoconazole (Nizoral).
2- Calamine Lotion.
3- Fulcin.
4- Nystatin.
5- Canastin.
6- Myocortin.
7- Funbactin.
8- Combac A.
9- Colotrimazole (Vaginal Tablet).
10- Deep Heat.

No:5}- ANTI MALARIAL :-
They are group of drugs that are use in the Rx of Malarial Plasmodium Parasites in the body.
Examples ;-
1- Chloroquine.
2- Quinine.
3- Arthemeter.
4- Artesunate.
5- P-Alazine.
6- Emal.
7- Lornart.
8- Sulphadosin (Pansider).

No:6}- ANTI HELMENTICS :-
They are group of drugs that are use in the Rx of Warm Infestation.
Examples ;-
1- Albendazole.
2- Mebendazole.
3- Prasiquntel (Biltricite).

No:7}- ANTISPASMODICS :-
They are group of drugs that aré use in Management of patient with Abdominal pain.
Examples ;-
1- Hyocin (Buscopan).
2- Analgin.
3- Novalgin.
4- Diclofenac.
5- Forthwin (Pentazocin).
6- Sodoment.
7- Grip Water.
8- Nospamin.
9- Piroxicam (Felden).
10- Mentrogen.
11- Ladness.

No:8}- ANTICONVULSANT :-
They are group of drugs that are use in the Management of patient with Convulsions or Fit.
Examples ;-
1- Hydrocortisone.
2- Piriton.
3- Brozepham.
4- Paraldehyde.
5- Diazepam.
6- Phenagen (Promethasone).
7- Phenobarbiton.
8- Magnesium sulfate (Mg So 4).

No:9}- ANTIINFLAMMATORY :- They are group of drugs that are use in the management of a patient with Arthritis.
Examples ;-
1- Acetaminophen.
2- Author care.
3- Aceclofenac.
4- Aspirin (Asetyl).
5- Brufen.
6- Chymothropcin.
7- Chlorxaxone.
8- Diclofenac.
9- Dolo meta B.
10- Forthwin (Pentazosin).
11- Felden (Piroxicam).
12- Ragexugy.
13- Tramadol.

No:10}- ANTI DIABETIC MELLITUS :- They are group of drugs that are use in the management of a patient with High Sugar Level in the blood.
Examples ;-
1- Glucophage.
2- Dionil.
3- Insulin.
4- Metformin.

No:11}- ANESTHETIC AGENT :- They are group of drugs that are use in the Theater during Surgery or Operation, and they are classified into two ;-
(1) LOCAL ANESTHESIA :- This are use in a minor stitching.
Eg;-
1- Xylocaine / Lidocaine.
WHILE
(2) GENERAL ANESTHESIA :- They are use in the management of Major cases of Operation & Surgeries.
Eg;-
1- Ketamin (Ketla).
2- Chloroform.
3- Diazepam.

No:12}- BRONCHO DILATORS :- They are group of drugs that are use in the management of a patient with Bronchitis, Asthmaticus, Pneumonia, and any other related the conditions.
Examples ;-
1- Aminophylline.
2- Salbutamol (Ventolin).
3- Asthmadex.
4- Inhaler.
5- Hydrocortisone.
6- Cotrimazole.
7- Stropthomycin.
8- Erythromycin.
9- Calathromycin.
10- X-pen.

No:13}- EXPECTORANT :- They are group of drugs that are use in the Rx of a patient with Coughing & Narsal Congection.
Examples ;
1- Exploir.
2- Coflin.
3- Balalin.
4- Emzorlin.
5- Tutolin.
6- Ventolin.
7- Merlin.
8- D Cough.
9- No Cough.
10- Cough off.
11- Erythromycin.
12- Cotrimazole.

No:14}- OPTHALMIC AGENT (Preparation) :-
They are group of drugs that are use in the management of a patient with Eye problems.
Examples ;
1- Star dose.
2- Dexamethasone.
3- Gentamycin.
4- Chloramphenicol.
5- Tetracycline.
6- Diclofenac.
7- Oflaxacin.

No:15}- ANTACID :-
They are group of drugs that are use in the Rx of a patient with Peptic Ulcer Dix (PUD) & Gastro Esophageal Reflux Dix (GERD).
Examples ;
1- Omefrazole.
2- Rabifrazole.
3- Ranivan.
4- Ulcerral.
5- Ulcer kit.
6- Gaviscone.
7- Jecrol.
8- Mistoprostol.
9- Gestid.
10- Mistoclear.
11- Cemetadin.
12- Mixture Magnesium Trimsilicate (MMT).

No:16}- ANTI DIURETIC :-
They are group of drugs that are use to Produce & Release excess fluid in form of urine.
Examples;
1- Frussamide (Laxis).
2- Sulphathiazide.
3- Spironolactine.

No:17}- ANTIHYPERTENSIVE (Vasodilators) :- They are group of drugs that are use in the management of a patient with High Blood Pressure (Hypertension).
Examples;
1- Aldomen.
2- Lisinopril.
3- Hydrolazine.
4- Nifedifiness.
5- Moderative.
6- Spironolactone.
7- Bendro thiazide.

No:18}- ANTIEMETIC :-
They are group of drugs that are use to control Nousea & Vomiting in the body.
Examples;
1- Ancloxin.
2- Plasil(Methoclophramide).
3- Promethazin(Phenegan).
4- Avomine.
5- Piriton.

No:19}- ANTI DIARRHEA :-
They are group of drugs that are use to control a patient who is Passing Out the Watery Stools.
Examples;
1- Flagyl(Metronidazole).
2- Leoparamine(Limotil).
3- Chloramphenicol.
4- Tetracycline.
5- Ciprocin.
6- Zinc Sulfate.

No:20}- ANTI FLARIALSIS :-
They are group of drugs that are use to Prevent Elephantiasis.
Examples;
1- Mectizan (Ivermactine) ->tab->6/3mg.

No:21}- SUPPORTIVES :-
They are group of drugs that are use to Improve Appetite and Increase Blood in the body.
Examples;
1- Asthemine.
2- B, complex.
3- Blood builder.
4- Blood tonic.
5- Bunto.
6- Fersolate.
7- Folic acid.
8- Iron dextrose.
9- Haemoglobin.
10- Multivitamin.

No:22}- ANTICOAGULANT :-
They are group of drugs that are use in the Arresting Blood to form Clotting Factor.
Examples;
1- Vitamin K.
2- Ergomentrin.

No:23}- *CLASSES OF ANALGESICS* :-
Analgesics are classified into two.
1}- NARCOTICS (Antiinflammatory) :- They are use to Relieve joint pain & they can cause Sleeping.
Examples;
1- Acetaminophen.
2- Author care.
3- Aceclofenac.
4- Aspirin (Asetyl).
5- Brufen.
6- Chymothropcin.
7- Chlorxaxone.
8- Diclofenac.
9- Dolo meta B.
10- Forthwin (Pentazosin).
11- Felden (Piroxicam).
12- Ragexugy.
13- Tramadol.
14- Para flex.
15- Nor flex.

2}- NON-NARCOTICS (Anti pyretic) :- They are use to Relieve Fever & does not Causes Sleeping.
Examples;
1- Paracetamol.
2- Analgin.
3- Novalgin.
4- O***m.
5- Morphine.

No:24}- INTRAVENOUS INFUSIONS :-
They are group of drugs that are use to Rehydrate the Electrolytes balance in the body. This type of drugs, are use according to the type of a Patient and Dx condition.Examples;
1- Normal Saline.
2- Pediatric Saline.
3- Dextrose Saline.
4- Full Strength Darrow.
5- Half Strength Darrow.
6- Mannitol 10%/5%/3%/.
7- Flagyl.
8- Ciprocin.
9- Rengas lactate.
10- 4.3 D/Saline.
11- 50% Dextrose.
12- 5% Dextrose /D- in water.

No:25}- SEDATIVES :-
They are group of drugs that are use in the Management of a patient with Insomnia (Lack of Sleep).
Examples;
1- Diazepam.
2- Brozepam.
3- Phenergan.
4- Piriton.
5- Morphine.
6- Pentazosin.

No:26}- DIGITALIS :-
They are group of drugs that are use in the management of a patient with heart or cardiac problem.
Examples;
1- Digoxin.
2-
Atenolol.
3- Frussamide (laxis).
4- Carphamazophine.

23/04/2025

CLASSIFICATION OF DRUGS.
1- Analgesics.
2- Antibiotics.
3- Antihypertensive(Vasodilators).
4- Antihistamines.
5- Antifungals.
6- Antidiarrheal.
7- Anti rabies.
8- Anticoagulants.
9- Antacids.
10- Anti Pyretics(Non-narcotics).
11- Antimalarials.
12- Anti Emetics.
13- Antiinflammatory(Narcotics).
14- Anti Diuretics.
15- Anticonvulsant.
16- Anti Flarialsis.
17- Antispasmodics.
18- Antidiabetic mellitus.
19- Anti Helmentics.
20- Anesthetic Agents.
21- Broncho Dilators.
22- Disinfectant.
23- Expectorants.
24- Intravenous fluids.
25- Opthalmic Agents.
26- Seddetive.
27- Supportives.

Send a message to learn more

22/04/2025

“One Like. One Follow. One Step Toward Safer Healthcare!”
Introducing
DIC – Department of Pharmacy KUST
Your daily dose of trusted drug info, safe medication tips, and expert pharmacy insights.
If you care about your health, your family, and your future—
Click ‘Like’ and hit ‘Follow’
Be part of a community that believes in science, safety, and service.

Address

Kohat University Of Science And Technology
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIC - Department of Pharmacy KUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share