01/10/2023
( #)
اس پوسٹ کے ذریعے جگنو کی روشنی کی سائنس کے بارے میں بات کریں گے۔ جگنو میں روشنی ایک خاص عمل کے ذریعے پیدا ہوتی ہے جسے کہتے ہیں۔ یہ ایک کیمکل ریکشن ہوتا ہے۔ جگنو کے پیٹ کے نچلے حصے میں یہ ریکشن ہوتا ہے، اس ریکشن میں پانچ چیزیں/ کیمکل حصہ لیتے ہیں
👈ایک خاص کیمکل "luciferin" C11H8N2O3S2
👈 ایک اینزیم " luciferase"
👈 اکسیجن
👈 اے ٹی پی (Andinose Tri Phosphate)، جو کہ توانائی دیتا ہے
👈 میگنیشیئم / کیلشیم ions
آکسیجن، اے ٹی پی، اور میگنیشیم کی موجودگی میں یہ اینزیم luciferase اس کیمکل luciferin پر عمل کرتا ہے۔ اس ریکشن کے نتیجے میں روشنی پیدا ہوتی ہے اور جگنو چمکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ روشنی ایک بلب کی روشنی جیسی نہیں ہوتی ، بلب میں توانائی کی ایک بڑی مقدار حرارت کی صورت میں ضائع ہوتی ہے ، جگنو کا جسم اتنی حرارت برداشت نہیں کرسکتا۔ اس ریکشن کی تقریباً ساری توانائی روشنی کی صورت میں استعمال ہوتی ہے، اور نہ ہونے کے برابر گرمی پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے اس روشنی کو "cold light" بھی کہتے ہیں۔
جگنو اپنی مرضی سے روشنی پیدا کرسکتا ہے اور اپنی مرضی سے روشنی کو روک سکتا ہے۔ اس کام کے لیے وہ آکسیجن کا اپنے پیٹ کے اندر آنا جانا روکتا ہے۔ Bioluminescence کے ریکشن کے لیے آکسیجن کی موجودگی شرط ہوتی ہے اور اس کے بغیر یہ عمل نہیں ہوسکے گا۔ جب جگنو نے اپنے جسم کو روشن کرنا ہوتا ہے تو وہ nitric oxide gas خارج کرتا ہے، یہ گیس جگنو کے خلیوں میں موجود آکسیجن خارج کرواتی ہے، جو روشنی پیدا کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ جگنو روشنی کو بند کرنے کے لیے اس nitric oxide کے خروج کو روک دیتا ہے، جس سے خلیوں سے آکسیجن کا آنا بھی رک جاتا ہے۔
جگنو کا روشنی پیدا کرنے کا مقصد مخالف جنس کو اپنی طرف مائل کرنا ہوتا ہے، تاکہ افزائش نسل کی جاسکے۔ جگنو کی روشنی کی ویو لینتھ 510 سے 670 نینو میٹر تک ہوتی ہے۔ جگنو کی مختلف سپیشز مختلف رنگ کی روشنی دیتے ہیں جن میں سرخ، نیلا، پیلا، سبز رنگ شامل ہے۔ مختلف سپیشز اپنے مختلف رنگوں سے مادہ کو مائل کرتے ہیں۔ جگنو کا larva بھی روشنی پیدا کرتا ہے، جس کا مقصد شکاری کو دور رکھنا ہوتا ہے۔ Photuris نام کی مادہ جگنو اکثر اپنی روشنی سے اپنے سے چھوٹی جسامت اور مختلف سپیشیز کے نر جگنوؤں کو اپنی طرف مائل کرتی ہے، اور پھر ان کا شکار کرکے انھیں کھا جاتی ہے
جگنو حشرات کی فیملی Lampyridae سے تعلق رکھتا ہے اور اسکی 2000 سے زیادہ سپیشیز ہیں۔ سب سپیشیز روشنی پیدا نہیں کرتیں، خاص کر دن کو نکلنے والے جگنو زیادہ تر روشنی پیدا نہیں کرتے۔ جگنو کے علاؤہ بہت سے اور حشرات اور سمندری جانور بھی اس عمل سے روشنی پیدا کرتے ہیں۔
"جب کوئی جگنو چمکتا ہے اندھیری رات میں
اس طرح ظلمت میں لہراتی ہے نورانی لکیر
جیسے ساحل پر گرجتے بادلوں کے سائے میں
جنبش امواج سے نادار مے کش کا ضمیر"