Yasir dawakhana

Yasir dawakhana حکیم خالد سعید دہلوی فاضل طب والجراحت 40 سال کا حکمت کا تجربہ رکھتے ھیں.گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور سے

لہسن شہوت انگیز غذا لہسن سبزی جو کہ کھانے کو مزیدار اور ذائقے دار سے کہیں زیادہ مقوی باہ  ہے۔۔۔۔اس میں وٹامنز اور منرلز ...
22/03/2024

لہسن شہوت انگیز غذا

لہسن سبزی جو کہ کھانے کو مزیدار اور ذائقے دار سے کہیں زیادہ مقوی باہ ہے۔۔۔۔اس میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں قدیم یونانی معالجین اور جدید سائنسی ماہرین نے ہمہ وقت لہسن کو مختلف امراض کا علاج قرار دیا ہے ۔ وہیں مردانہ طاقت کا بھی ٹانک ہے۔ لہسن دو قسم کا ہوتا ہے ایک بغیر کھاد اگایا جاتا جسے تھوم دیسی نام دیا گیا ہے جبکہ دوسرا کھاد والا اور تجارتی بنیادوں پہ پیدا کیا جاتا ہے تو دیسی لہسن نہ صرف دل کی طاقت کے لیے مفید ہے بلکہ مردانہ قوت میں بھی مفید ہے

انتشار کا یہ فلسفہ ہے کہ جب آپ مخالف جنس کا مباشرت کے لیے احساس کرتے ، سوچتے یا ذہن پہ بات لیتے ہیں تو اپ کا دل خون عضو خاص کی طرف رواں کرتا ہے مگر وہاں پہ دو مسائل پیدا ہوتے ہیں پہلا دل کی طاقت نہیں ہوتی جس سے اپ کو سانس چڑھ جاتا ہے دوسرا خون جو ہے وہ گاڑھا ہوتا ہے نفس میں مکمل چڑھتا یا گردش نہیں کر پاتا جس سے دباؤ نہیں بنتا لہذا انتشار بھی نہیں آتا۔ ایک تیسری وجہ بھی بنتی ہے کہ آپ کے عضو خاص کے پٹھے ان میں تناؤ نہیں پایا جاتا۔

لہذا لہسن پٹھوں میں توانائی ، دل کو تقویت اور خون کو پتلا کرتا ہے۔ جس سے درج بالا مباشرت کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔ لیسن اینٹی اکسیڈنٹ یعنی آکسیجن کو جسم میں جذب کرواتا ہے جبکہ آکسیجن جسم میں توانائی پیدا کرنے کا خاص ذریعہ اور شہوت انگیزی کیلئے قدرتی طریقہ علاج ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں پہ اپ اتنی ساری مہنگی دوائیاں اور اخراجات برداشت کرتے ہیں وہیں پہ آپ ایک کوشش کر کے دیکھیں ۔ انشاء اللہ فائدہ مند رہے گا

لہسن کا استعمال
لہسن کی تین ڈلیاں یعنی تین جوئے کو ایک چمچ گھی گائے میں بریاں( سرخی مائل) کر لیں ۔ بعد ان تین ڈلیوں کو باریک کتر یا کوٹ ڈالیں اس کے اوپر ایک چمچ شہد ڈالیں اور انڈا دیسی کی ایک عدد ابلی ہوئی صرف زردی اس میں مکس کردیں رات ہلکے کھانے بعد اسے کھالیں انشاءاللہ سردی، کمزوری اور شہوت یا انتشار کی کمی دور ہو جائے گی۔

اگر یہ غذا اپ کو تکلیف ، پیٹ درد یا گھبراہٹ دے تو ایک چمچ چھلکا اسبغول پانی کے ساتھ فورآ کھائیں اس لہسنی مرکب کا توڑ ہوگا۔

اس نسخے کے فوائد نہ صرف مردانہ پوشیدہ امراض کے تمام تر نقصانات کی بھرائی کرتے ہیں جیسا کہ اس کے استعمال سے مادہ منویہ کی...
31/01/2024

اس نسخے کے فوائد نہ صرف مردانہ پوشیدہ امراض کے تمام تر نقصانات کی بھرائی کرتے ہیں جیسا کہ اس کے استعمال سے مادہ منویہ کی قلت دور ہو گی ساتھ پانی کی طرح پتلی منی خوب گاڑھی ہو گی جریان اح**ام ذکاوت حس سرعت انزال کی دھجیاں اڑا دینے والی زبردست نایاب چیز ہے جن افراد کو ٹائمنگ کا مسئلہ ہے (صحت مند مرد کی ٹائمنگ تین سے سات منٹ ہوتی ہے اور یہ بہت ہے آج کے گندے مواد میں گھنٹوں کی ٹائمنگ والے پروفیشنل لوگ گولی سپرے کیپسول انجکشنز کا استعمال کرتے ہی) انکے لیے شفاء کا پیغام ہے معدے کے لیے بہترین چیز ہے جگر کو طاقت دیتی ہے اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں صرف بنانے سے پہلے ایک چیز کا دھیان رکھیں اجزاء خالص لیں خالص اجزاء سے مکمل رزلٹ ملے گا۔
نسخہ کے اجزاء نوٹ کریں بمعہ ترکیب تیاری اور مقدار استعمال
جنیسنگ بوٹی 1 تولہ
صندل سفید 4 ماشہ
گل سرخ 4 ماشہ
خشک دھنیا 4 ماشہ
طباشیر نقرہ نمبر 1 تولہ
ابریشم مقرص 1 تولہ
گل گاوزبان 1 تولہ
تخم خرفہ 4 تولہ
ذرشک 2 تولہ
بہی دانہ 4 تولہ
مغز کدو شیریں 4 تولہ
مغز تخم خیاریں 4 تولہ
مروارید ناسفتہ 2 تولہ
زعفران نمبر1- 2 تولہ
شربت انار 40 تولہ
شکر دیسی 15 تولہ
سب اشیاء کا سفوف بنا لیں پھر شربت انار میں شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب قوام گاڑھا ہو جاۓ تو اتار کر سفوف ڈال کر مکس کر لیں
4‏ ماشہ سونے سے پہلے نیم گرم دودھ سےاستعمال کریں جب ج**ع کرنا ہو اس دن 2 گھنٹے پہلے لیں۔

ھر انسان 24 گھنٹوں میں 10 سے 12 مرتبہ ھوا خارج کرتا ھے جو ایک نارمل بات ھے  اگر ھوا میں بدبو ھو تو یہ نارمل نہیں یہ  تند...
08/01/2024

ھر انسان 24 گھنٹوں میں 10 سے 12 مرتبہ ھوا خارج کرتا ھے جو ایک نارمل بات ھے اگر ھوا میں بدبو ھو تو یہ نارمل نہیں یہ تندرستی کی علامات نہیں ھے اور انسان کے لئے فیملی یا محفل میں شرمندگی کا باعث ھوتا ھے، #
ایسا کیوں ھوتا ھے غور کریں # #
==================
عام حالات میں خارج ھونے والی ھوا آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ھوتی ھے یہ بد بو دار نہیں ھوتی
بو تب پیدا ھوتی ھے جب اس میں میتھین گیس بن کر شامل ھو جاے
میتھین کیوں پیدا ھوتی ھے
؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بغیر بھوک لگے کھانا ضرورت سے زیادہ کھانا مسلسل فاسٹ فوڈ چٹ پٹے
کھانے کھانا مرغن غذا
رات کا کھانا کھا کر فوراً سو جانا کھانے کے ساتھ کول ڈرنک یا ٹھنڈا پانی پینا وغیرہ
معدہ غذا سے ھروقت بھرا رھے چھوٹی آنت میں ھاضم کا نظام سست پڑ جاے اور
بڑی آنت میں سدے بن جائیں تو پڑی پڑی غذا میں سڑند ھو کر میتھین گیس پیدا ھو جاتی ھے
یہ صرف بدبو ھی پیدا نہیں کرتی بلکہ اور بھی پرابلم
مثلاً جگر اور پتہ کی کارکردگی متاثر جسم میں غیر طبعی مادہ کا سٹور ھونا وزن بڑھ جانا موٹاپا جوڑوں درد. پٹھوں کا کھچو وغیرہ
جن لوگوں کی بڑی آنت فضلات سے بھری رھتی ھے اچھی طرح اخارج نہیں ھوتا ان کے چہرے بے رونق
آنکھیں پیلی بال کھردرے
ھو جاتے ھیں #
==================
حل کیا ھے #
==================
اپنی طرز زندگی تبدل کریں
ھمارے پیارے آقا لاکھوں درد سلام آپ کی ذات پاک پر ان کا فرمان عالی شان ھے کھا نا تب کھا ئیں جب بھوک اچھی طرح لگے اور اس وقت ھاتھ روک لو جب بھوک باقی ھو
اس حکم کے بعد مزید لکھنے کہنے کے ضرورت نہیں
==================
اگر معدہ کے متعلق اپنی غلطیوں کی وجہ کچھ مسائل پیدا ھو گے ھیں
ان کے لیے بہترین نسخہ
==================
ھم اپنے مطب کے مطابق وزن لکھ دیتے ھیں آپ کم کر کے بنا سکتے ھو
سنا 1کلو
مٹھا سوڈا 1کلو
نوشادر ٹھکری 1کلو 500 گرام
آملہ 1کلو
اجوائن دیسی 1کلو
سونف 1 کلو
پودینہ خشک 1کلو
ھرڑ سیاہ 1کلو
زیرو سفید 500 گرام
زیرو سیاہ 250 گرام
انار دانہ 250 گرام
سنڈھ 250 گرام
بڑی آلائچی 250 گرام
نمک سیاہ ثابت 1کلو
ست لیموں 50 گرام
ست پودینہ 20 گرام
==================
خوراک
آدھا چمچہ صبح
آدھا چمچہ شام
غذا کے بعد
(نوٹ) جن لوگوں کو گلے کا پرابلم ھو وہ ست لیموں نہ ڈالیں.

‏‎سلاجیت کے فواٸد:سلاجیت میں 85 سے زیادہ منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے اسکا استعمال  مثانہ کو قوی کرتی ہے۔۔۔ کثرت پیشاپ کو ...
16/12/2023

‏‎سلاجیت کے فواٸد:

سلاجیت میں 85 سے زیادہ منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے اسکا استعمال مثانہ کو قوی کرتی ہے۔۔۔ کثرت پیشاپ کو دور کرتی ہے۔۔۔۔ باہ کوطاقت دیتی ہے۔۔۔۔ اعصاب کو تحریک دیتی ہے۔۔۔ چوٹ لگنے، ہڈی ٹوٹنے اور موچ آنے میں مفید ہے ۔۔۔۔جوڑوں کے درد ،کمردرد اور عصابی و عضلاتی درد اور مردانہ جنسی مساٸل کے حل میں تیر بہدف ہے۔
سلاجیت کے فوائد میں جسمانی کمزوری ، دماغی کمزوری ، خون میں شوگر کی باقاعدگی ، معدنیات سے بھرپور ، سوزش ، ذیابیطس ، ڈیپریشن ، گٹھیا ، موٹاپا ، الزائمز ، ٹیسٹو سلیرون کی بڑھوتری ، پیلیریا ، نظام انہضام کے امراض ، مرگی ، اعصابی عوارض ، انیمیا ، برونگائٹس ، بواسیر گردوں کی پتری ، ورم میں کمی ، دمہ ، نامردی ، سوازک اور ماہواری میں بے قاعدگی بھی شامل ہیں جن کا علاج کرتی ہے۔

‎سلاجیت کا طریقہ استعمال

ناشتے اور رات کے کھانے کے بعد سلاجیت کی تھوڑی مقدار (جتنی ماچس کی تیلی پہ آسکے)گرم چائے پانی یا دودھ میں حل کرکے پی لیں۔ ہلکی مقدار سے شروع کریں اورا ٓہستہ آہستہ مقدار بڑھائیں۔ مرد،عورت دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔ ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں مگر آپ جس مقصد کے لیے استعمال کررہے ہوں اس کے مطابق خوراک کے مقدار میں کمی بیشی اور کھانے کے طریقہ کار میں تبدیلی لاسکتی ہے۔
گھٹنوں ،ہڈیوں ،جوڑوں اور کمردرد وغیرہ کے لیے حسب ضرورت سلاجیت نیم گرم تیل مکس کے متاثرہ حصے پر مالش کریں۔ ہڈیوں اور جوڑوں کے ٹوٹنے یا ان میں چوٹ اور موچ کی صورت میں مالش کرنے کے بعد گرم کپڑا باندھ کررکھیں۔۔۔۔۔

‏(سبز الائچی اور میتھرے کے انوکھے فوائد آزمودہ ہے انشاءاللہ)ھوالشافی چھوٹی سبز الائچی بہترین 250گراممیتھرے(جو اچار میں ڈ...
16/12/2023

‏(سبز الائچی اور میتھرے کے انوکھے فوائد آزمودہ ہے انشاءاللہ)
ھوالشافی چھوٹی سبز الائچی بہترین 250گرام
میتھرے(جو اچار میں ڈالتے ہیں پیلے رنگ کے سخت بیج ہوتے ہیں)250گرام
ترکیب تیاری دونوں کو کوٹ پیس کر بالکل باریک کر لیں اور ملا لیں دوا تیار ہے انشاءاللہ
خوراک 1چمچ صبح شام یا صبح دوپہر شام حسب طبیعت حسب مزاج استعمال کریں اور دودھ گائے یا پانی سے دودھ سے فوائد زیادہ ملیں گے انشاءاللہ
اب اس آسان بے ضرر ہر کسی کے علم میں موجود ان 2چیزوں سے بنے نسخے کے بار بار کے آزمودہ فوائد سنیں
فوائد پرانی سے پرانی بواسیر بادی ہو خونی ہو موہکے والی ہو یہاں تک کہ آپ بار بار آپریشن کروا چکے ہیں ان کے لئے آزمودہ تجربہ شدہ ہمیشہ کیلئے انشاءاللہ بواسیر سے نجات پائیں۔
ہیپا ٹائٹس کے مایوس مریضوں کو مہینہ دو مہینے یا اس سے زیادہ اور بعض اس سے بھی کم عرصے میں تندرست ہو تے دیکھے ہیں۔جو ڑوں کے درد کے پرانے سے پرانے مریض جن کے جسم کا کوئی بھی حصہ حرکت نہیں کر سکتا تھا۔وہ تندرست ہو ئے۔ عام اعصابی کمزور ی جسمانی کمزوری پٹھوں کا کچھاﺅ تھکان عورتوں اور مردو ں کے کمر کا درد مہروں اور ڈسک کے مسائل حیرت انگیز طور پر بہتر ہوئے۔بلکہ عجیب بات یہ ہے کئی مریضوں کے دل کے والو کھل گئے اورجو ازدواجی زندگی سے باکل غیر مطمئن اور ما یوس تھے ان میں جوان بڑے بوڑھے تک شامل ہیں۔خوا تین میں ایام کی بے قاعدگی مو ٹا پا اور لیکوریا کے امراض کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔مر دو ں میں اولا د کے جرا ثیمو ں کی کمی تک کو دور کر تا ہے
بے اولادی کے بے شمار مریض ایسے جو بے اولادی میں مایوس ہوچکے تھے جنہوں نے علاج کرکر اپنے آپ کو تھکا دیا تھا ان کو حیرت انگیز اس کا فائدہ ہوگیا۔
یہ دوا ایسے مردوں کیلئے جن کے اندر بانجھ پن کا مرض ہو اور ان کے سپرم اس قابل نہ ہوں جو کہ اولاد پیدا کرنے میںطاقت اور قوت سے محروم ہوں ایسے لوگ چند ماہ اعتماد سے یہ دوا استعمال کریں۔ جہاں انہیں مردانہ طاقت‘ جسمانی قوت اعصابی قوت ملے گی وہاں اولاد پیدا کرنے والے جراثیم بھی بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔
ایسی خواتین جو پرانی کمر کے درد کی مریضہ تھیں‘ ٹانگوں اور پنڈلیوں کا درد ایسا تھا جو ہروقت انہیں رنگ برنگی گولیاں کھانے میں مصروف رکھتا تھا اور وہ رنگ برنگی گولیاں ان کے معدے جگر اور دل کو نقصان پہنچا چکی تھیں لیکن وہ مجبوری کے عالم میں رنگ برنگی گولیاں کھا رہی تھیں جب انہوں نے یہ دوائی استعمال کی تو انہیں اس کے بہت حیرت انگیز رزلٹ ملے‘ کمر کا درد‘ مہروں کا درد‘ پٹھوں کا کھچاؤ‘ اعصابی کمزوری‘ جسمانی کمزوری اور دل دماغ کی کمزوری میں انہیں ایک نئی تازگی اور نئی فرحت دی اور ان کا جسم پہلے سے زیادہ صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ایک اچانک انوکھا فائدہ جو خواتین کے سلسلے میں سامنے آیا ایسی خواتین جن کی سرینیں اور ہپس مسلسل بڑھ رہی ہیں چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا ان کیلئے محال ہوگیا ہو‘ پیٹ لٹک رہا ہو‘ ایسی خواتین اکثر حمل کے بعد اس تکلیف میں مبتلا ہوتی ہیں جو بعض ایسی ہیں جو شادی کے بعد بھی لیکن وہ کم۔۔۔
ان تمام کیلئے اس دوا کا استعمال اگر چند ماہ باقاعدگی سے کیا جائے تو اس کے بہت زبردست رزلٹ ملیں گے۔ عمومی موٹاپے کیلئے اور خاص اس موٹاپے کیلئے اس کے بہت زیادہ فوائد ملے ہیں۔خواتین کی اندرونی نسوانی بیماریاں ایام کی خرابی‘ رسولیاں سسٹ‘ اندرونی ورم‘ اندرونی انفیکشن‘ پرانے سے پرانا لیکوریا‘ پاؤں کےبل بیٹھنے سے بوجھ بنتا ہو ان سب کے لئے انشاءاللہ آزمودہ بے
مردوں اور عورتوں کی پرانی گیس اور تبخیر بدہضمی‘ سینے کی جلن‘ پیٹ کی جلن‘ کھانا کھاتے ہی غنودگی اور کھانا کھاتے ہی طبیعت میں اکتاہٹ‘ بے زاری ان تمام تکلیفوں کیلئے ہے۔
بہت لاجواب چیز ہے اور بہت صحت مند اثرات اس سے ظاہر ہوتے ہیں‘ تندرستی میں‘ صحت میں خواہ اس کا تعلق معدہ ہو‘ گیس ہو‘ تبخیر ہو‘ بھوک کا نہ لگنا ہو یا کھانا کھاتے ہی کھٹی ڈکاریں‘ جلن‘ پیٹ کا بڑھنا ان تمام بیماریوں کیلئے یہ بہت مفید ہے۔ایک اور فائدہ جو کھل کر سامنے آیا وہ مردوں کیلئے ہے ایسے مرد جن کی ازدواجی زندگی ختم ہوچکی تھی۔ میاں بیوی کے معاملات میں سرد مہری بڑھ گئی تھی حتیٰ کہ اب تک انہوں نے اپنا بستر بھی جدا کرلیا۔ کمزوری اور خاص کمزوری بڑھتے بڑھتے مرد مایوسی سے آگے نکل گیا جب یہی دوائی کچھ عرصہ استعمال کرائی گئی تو مردانہ طاقت اور مردانہ قوتیں غالب آئیں جسم میں ایک انوکھا ولولہ پیدا ہوا طبیعت میں رجحان پیدا ہوا اور جسم میں قوت اور طاقت بڑھ گئی
نوٹ آسان نسخہ ہے ہر کوئی بنا سکتا ہے انشاءاللہ آزمودہ بے ضرر اور بہت مفید لاجواب نسخہ ہے انشاءاللہ بس چھوٹی الائچی خریدتے وقت سبز رنگ کی بہترین دیکھ کر لیں پیلی اور پرانی نہ ہو میتھرے میں سے پتھر کنکر ہوں تو صاف کر لیں.

‏صحت مند رکھنے والا قہوہفالِج، لقوے، دِل کے دورے، جوڑوں کے درد، کمر درد، سر کے درد، ہائی بلڈ پریشر، ہائی شوگر، بے خوابی،...
06/12/2023

‏صحت مند رکھنے والا قہوہ

فالِج، لقوے، دِل کے دورے، جوڑوں کے درد، کمر درد، سر کے درد، ہائی بلڈ پریشر، ہائی شوگر، بے خوابی، ڈپریشن، غصہ، جنون بے اولای،
بڑھا ہُوا پیٹ چند دن میں اندر، تمام جملہ امراض کا جادوئی نسخہ
اجزاء
کچی ہلدی دو ٹکڑے دارچینی ادرک اور کالی مرچ دو کپ پانی
دو کپ پانی لے کر اس میں کچی ہلدی دو ٹکڑے ڈالیں دارچینی کے دو تین ٹکڑے ڈالیں اور ادرک کاٹ کر دو ٹکڑے ڈالیں اور چار عدد کالی مرچ ڈالیں اس کے بعد اتنا ابالیں ہلکی انچ پر کہ پانی ایک کپ رہ جائے روزانہ صبح اس قہوے کو استعمال کریں انشاءاللہ اپ کے جسم میں کوئی بیماری باقی نہیں رہے گی باقی استعمال کریں گے تو اپ کو اس کے تمام فوائد کا خود اندازہ ہو جائے گا دعاؤں میں یاد رکھیں

شوگر کے زخم دور کرنے والاآسان اور آزمودہ نسخہشوگر کامرض ہونے سے لوگ بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ بعض اوقات احتیاط کے باوجو...
01/12/2023

شوگر کے زخم دور کرنے والاآسان اور آزمودہ نسخہ

شوگر کامرض ہونے سے لوگ بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ بعض اوقات احتیاط کے باوجود یہ تکلیف کاباعث بنتی ہے۔شوگر کے مریضوں کے اکثر زخم ہوجاتے ہیں ۔اسے شوگر کاالسر اورگینگرین بھی کہتے ہیں۔جس جگہ یہ زخم ہوجائیں تو جسم کے اس حصے کو ڈاکٹر کاٹنے کامشورہ دیتے ہیں تاکہ یہ جسم کے باقی حصوں کو متاثر نہ کرسکے۔اگر آپ یاآپ کے کسی جاننے والے کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ ہوتو ایساکچھ بھی کرنے سے پہلے اس نسخے کو آزماکردیکھیں۔دس سے پندرہ دن باقاعدگی سے یہ علاج کریں اسکے بعد آپ جوچاہیں فیصلہ کریں۔میرا آزمودہ ھے

نسخہ بنانے کاطریقہ :

اجزاء :

تِل کاتیل سوگرام
نیم کے تازہ پتے پسے ہوئے چار کھانے کے چمچ

ترکیب :

نیم کے تازہ پتے لے کردھوکراچھی طرح خشک کرکے پیس لیں۔تِل کے تیل میں نیم کے پتوں کاپیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتناپکائیں کہ نیم کے پتے جل جائیں۔
یہ تیل کاٹن کی مدد سے زخموں پرلگائیں اوربینڈج کردیں۔دن میں ایک دفعہ لگائیں ۔ایک ہفتے کے اندر آرام آناشروع ہوجائے گا.

عینک توڑ مچھلی کا سوپاگر آپ کی آنکھوں کا نمبر بڑھ گیا ہو۔ نظر کمزور ہو گئی ہو اس کیلیے سستا، بے ضرر اور نہایت کارآمد ٹوٹ...
25/11/2023

عینک توڑ مچھلی کا سوپ

اگر آپ کی آنکھوں کا نمبر بڑھ گیا ہو۔ نظر کمزور ہو گئی ہو اس کیلیے سستا، بے ضرر اور نہایت کارآمد ٹوٹکا ہے مچھلی کے سر حسب ضرورت صاف کر کے ٹکڑے کر کے اور حسبِ معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنا لیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد یا دن میں کھانے کے بعد ہلکا نیم گرم پی لیں ۔
ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔

بعض لوگ تھوڑاعرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سو فیصد رزلٹ پاتے ہیں اس کے علاوہ یہ فالج ،لقوا ، لنگڑی کا درد ،اعصابی کمزوری٬ پٹھوں کی کمزوری کی قبل ازوقت بڑھاپا ،جوڑوں کا پرانا اور دیگر جسمانی درد اور اعصابی کھچاؤ اور یاداشت کی کمی ایسے لوگ جو جوانی یا بڑھاپے میں اپنی یادداشت بالکل کھو چکے ہوں ،ان سب کیلیے بہت مفید ہے۔
مچھلی کے گوشت میں مضر صحت کولیسٹرول نہیں ہوتا۔اس کا استعمال خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتا بلکہ کولیسٹرول کی مقدار کا توازن برقرار رہتا ہے-
مچھلی کے سوپ میں آئرن، کیلشیم اور وٹامن بی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ مچھلی کا استعمال بچوں میں نظام تنفس اور خون کی خرابیاں دور کرنے اور حافظہ کے لیے بھی بہتر قرار دیا جاتا ہے۔
مچھلی کے سوپ کا استعمال دل کو صحت مند بناتا ہے٬ مچھلی دماغ کو روشن کرتی ہے۔ حافظہ کو بہتر کرتی ہے اس کا با قاعدہ استعمال ذہنی تناؤ کو دور کرتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جسم میں خون کی روانی میں بہتری آتی ہے مچھلی کے استعمال سے مختلف قسم کے سرطان سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
مچھلی کا سوپ قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے اور ذیابیطس کے مرض سے بچاتا ہے۔ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں سب سے زیادہ طاقت اس کے سر میں پائی جاتی ہے۔ مچھلی کے سر کا سوپ اگر پیا جائے تو یہ آپ کے لیے فائدے مند ہے۔
اگر آپ گرمی کے موسم میں ناموافق محسوس کریں تو سردیوں میں استعمال کریں۔

نوٹ:

مچھلی کا سوپ یا مچھلی کھانے کے بعد دودھ کے استعمال سے گریز کریں۔ ورنہ سفید دھبے پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
مچھلی کا سوپ بلڈ سرکولیشن کو بہتر بناتا ہے اور مچھلی جسمانی دردوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسکے علاوہ اگر جیب اجازت دے تو مچھلی بھی ہفتہ یا مہینہ بھر میں ایک بار ضرور کھایا کریں تاکے جسم کو طاقت مل سکے

فینز ! آپ کہیں گے کہ ایک چھوٹے ٹوٹکے کے اتنے فائدے ۔ یہ ٹوٹکے ہم چھوڑ کر اپنی اپنی زندگی کو ویران کر چکے ہیں ۔ پھر طرح طرح کی انوکھی رنگ برنگی دوائیاں کھا کر رنگ برنگی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں ۔ آپ کا کیا خیال ہے چھوٹے ٹوٹکے مفت اور بے قیمت ہیں؟ ہم رنگ برنگی قیمتی گولیاں سرخ و سبز نوٹ دے کر خریدتے ہیں ایک بیماری سے نکل کر دوسری میں اور یونہی زندگی کے دن رات ان بیماریوں میں کھو دیتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی زندگی کا سرمایا دواؤں پر لگا کر تنگدستی اور پریشانی کو سینے سے لگائیں ۔

‏بلند فشارالدم (ھائی بلڈ پریشر)کیلئے گھریلو ٹوٹکہ۔۔۔۔ھوالشافی ۔۔،کالی مرچ اور خشک دھنیہ برابر وزن باریک پیس لیںمربہ آملہ...
24/11/2023

‏بلند فشارالدم (ھائی بلڈ پریشر)کیلئے گھریلو ٹوٹکہ۔۔۔۔
ھوالشافی ۔۔،
کالی مرچ اور خشک دھنیہ
برابر وزن باریک پیس لیں
مربہ آملہ دو دانے پانی سے دھو کر گھٹلی نکال رکھین دوچٹکی مذکورہ سفوف اس پر چھڑک کے صبح نہار اور بوقت عصر پابندی سے کھاتے رھیں،
پندرہ دن بعد بلڈپریشر کی ریڈنگ لینا شروع کریں انشاءاللہ واضح فرق ھوگا اور انگریزی دوائیوں سے جان چھوٹ جائے گی۔۔ معدہ بھی بہتر ھو گا جسمانی طاقت میں بھی بہتری ھو گی ۔

‏بلغم ریشہ دمہ اور پرانا نزلہ کا علاجآسان اور سستا سادہ نایاب گھریلو نسخہپرانا سے پرانے نزلہ کیرا اور دمہ جیسی کیفیت اور...
24/11/2023

‏بلغم ریشہ دمہ اور پرانا نزلہ کا علاج
آسان اور سستا سادہ نایاب گھریلو نسخہ
پرانا سے پرانے نزلہ کیرا اور دمہ جیسی کیفیت اور بلغم خاص کر جو آپ کے پھیپھڑوں میں جم گیا ہے اس کو باہر نکال دے گی۔۔
نسخہ
کریلے آدھا کلو لیں ان کو چھیلنا نہیں ویسے ہی کاٹ لیں اور بیج اس میں رہنے دیں پھر کٹے ہوئے کریلوں کو سکھا لینا ہے۔ جب کریلے اچھی طرح سوکھ جائیں تو ہاون دستہ میں ڈال کر کوٹ چھان کر باریک سفوف کرلیں ۔

ترکیب استعمال جب بھی شام کو کھانا کھائیں تو اپنے سالن جیسا ہو اس پر ایک چٹکی کریلے کا سفوف ڈال دیں اور روٹی کے ساتھ کھائیں۔ یہ عمل روزآنہ کریں اور ایک ڈیڑھ ماہ کریں۔

Address

Kot Addu

Telephone

+923136960739

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram