
27/05/2025
ہسپتالوں کے گردوں کے ڈیپارٹمنٹس میں مریضوں کا اتنا رش ہو گیا ہے کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی
آپ ان مریضوں سے پوچھ کر دیکھ لیں۔۔زیادہ تر مریض شوگر اور بلڈپریشر کا شکار ہوں گے
ہائی شوگر اور بلڈپریشر دونوں آپ کے گردوں کے دشمن ہیں
شوگر کی وجہ سے گردوں کو جو نقصان ہوتا ہے، اسے Diabetic Nephropathy کہا جاتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامات عموماً بہت ہلکی ہوتی ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:
پیشاب میں جھاگ آنا (پروٹین کی موجودگی کی وجہ سے)
ہاتھ، پاؤں یا چہرے پر سوجن، خاص طور پر صبح کے وقت
پیشاب کی مقدار میں کمی یا زیادتی
تھکن یا کمزوری محسوس ہونا
بھوک کم لگنا یا متلی
رات کو بار بار پیشاب آنا
بلڈ پریشر کا بڑھ جانا
جلد کی خشکی یا خارش
سانس لینے میں دشواری (گردوں کی شدید خرابی کی صورت میں)
نیفروپیتھی کو آغاز میں روکنا ممکن ہے۔ اس کو ٹریٹ کیا جا سکتا ہے
لیکن آخری سٹیج پر ڈائیلسس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتی
نیفروپیتھی سے بچنے کے لیے
یا نیفروپیتھی کے آغاز میں
شوگر بلڈپریشر کو مکمل کنٹرول کر لیں۔تاکہ مستقبل میں ہسپتالوں کے چکر مقدر میں نہ لکھ دئیے جائیں
ہمارے شوگر کنٹرول پروگرام میں HbA1C کو 6 کے پاس لایا جاتا ہے اس کے ساتھ بلڈپریشر کولیسٹرول یورک ایسڈ وزن سب کو مکمل کنٹرول کیا جاتا ہے
تاکہ مریض نیفروپیتھی جیسے مسائل سے مکمل طور پر بچ سکیں
Dr. Tehseen Saeed Bukhari
Meesam Clinic
Zain Plaza Kot Addu
03336003934